InternationalPosted at: Jul 9 2026 4:07PM ایرانی میڈیا نے شہید سید علی خامنہ ای کی امریکی حملے میں تباہ ہونیوالی رہائش گاہ کی ویڈیو جاری کر دی
تھران، 9 جولائی (یو این آئی) ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ نے شہید ایرانی سپریم لیڈر کی رہائش گاہ کی ویڈیو جاری کردی ویڈیو میں امریکی و اسرائیلی حملے کا نشانہ والے کمپاؤنڈ کے ایک حصے کو دکھایا گیا ہے ایران کے شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی رہائش گاہ پر حملہ حالیہ امریکہ۔اسرائیل جنگ کے پہلے ہی روز کیا گیا تھا جس میں آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے خاندان کے متعدد افراد شہید ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی تدفین آج مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔