
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البانیز نے جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا اس موقع پر وکٹوریہ کی پریمیئر جینسٹیلا ایلن بھی موجود تھیں تینوں رہنماؤں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان-آسٹریلیا کھیل تعلقات کے جشن کے موقع پر ایک تقریب میں حصہ لیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم کے قتل پر اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پرتندوتیزحملہ کیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ بی جے پی کی ”ڈبل انجن حکومت“ کا خاتون اور دلت مخالف چہرہ اجاگر کرتا ہے اور متاثرہ کنبہ انصاف کے لیئے فریادکر رہا ہے لیکن حکومت ان کی آواز سننے کے بجائے انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو ہی دبانے میں لگی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ کے ایکسی لینس سینٹر اور انسان-جنگلی حیات ٹکراؤ پر قومی پورٹل کی شروعات کرتے ہوئے انسان اور جنگلی حیات کے درمیان تصادم کے بجائے بقائے باہمی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہی ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر ہونا چاہیے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو کہا کہ اس نے حال ہی میں کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے سرگرم ڈائریکٹر دھرمیش نریندر سنگھانی کے خلاف ایک تحقیقات کے سلسلے میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت تلاشی مہم چلائی ہے، جس کے دوران ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں، غیر ملکی بینک کھاتوں اور مشکوک سرحد پار لین دین کے ثبوت ملے ہیں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے تئیں لوگوں میں مایوسی اور ناراضگی ہے اور عوام ریاست میں تبدیلی چاہتے ہیں کانگریس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جمعہ کو پارٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دو دنوں میں اتراکھنڈ کانگریس کے مختلف لیڈروں سے ملاقات کر کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی/اگرتلہ10 جولائی (یو این آئی) آر ای سی لمیٹڈ، وزارت بجلی کے تحت مہارتن سی پی ایس ای اور معروف این بی ایف سی نے تریپورہ حکومت کے ساتھ 15,000 کروڑ روپے کے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کی مدد کے لیے دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں، یہ مفاہمت نامے 'ڈیسٹینیشن تریپورہ بزنس کنکلیو 2026' کے دوران دستخط کیے گئے، جو شمال مشرق میں پائیدار ترقی کو ممکن بنانے اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے آر ای سی کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے جنوبی دہلی کے اہم مانڈی روڈ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گزارش کی ہے محترمہ گپتا نے جمعہ کو مسٹر گڈکری کو خط لکھ کر 8.8 کلومیٹر طویل اس اسٹریٹجک روڈ کوریڈور کی ترقی کا کام نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔
...مزید دیکھیں