
نئی دہلی، 07 جون (یواین آئی) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ملیالم سنیما کے نامور اداکار سلیم کمار کے انتقال پر اتوار کے روز گہرے رنج و غم کا اظہار کیا انہوں نے سلیم کمار کو ایک ہمہ جہت صلاحیتوں کے مالک فنکار قرار دیا، جن کی یادگار اداکاری نے ہندوستانی سنیما پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہاکہ "معروف اداکار سلیم کمار جی کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 07 جون (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا اتحاد کی پیر کے روز یہاں ہونے والی میٹنگ میں 23 جماعتوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کنسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں انڈیا اتحاد کی 23 جماعتیں شریک ہوں گی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 7 جون (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھانے پرحکومت کو گھیرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب رسوئی گیس کے بہانے عوام کو لوٹ رہی ہے اور 12 سال میں اس نے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 530 روپے کا اضافہ کیا ہے مسٹر کھڑگے نے اتوار کو سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ چار مہینوں میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 89 روپے کا اضافہ کیا ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 7 جون (یو این آئی) گھریلو رسوئی گیس (ایل پی جی) سلنڈر اتوار سے 29 روپے مہنگا ہو گیا ہے اس اضافے کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں آج سے 14.2 کلوگرام والا گھریلو ایل پی جی سلنڈر 942 روپے کا ہو گیا ہے تاہم تجارتی استعمال والے 19 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے مغربی ایشیا کا بحران شروع ہونے کے بعد سے گھریلو رسوئی گیس کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے اس سے قبل 7 مارچ کو اس میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
...مزید دیکھیں 
کوچی، 7 جون (یو این آئی) نیشنل ایوارڈ یافتہ ملیالم اداکار سلیم کمار، جو کامیڈین اور کریکٹر ایکٹر دونوں کے طور پر اپنی غیر معمولی ورسٹائل صلاحیتوں کے لیے مشہور تھے، ہفتہ کی رات دیر گئے یہاں ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہوگیا امرتا ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ میڈیکل بلیٹن کے مطابق 56 سالہ سلیم کمار کو ہفتہ کے روز بخار اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر داخل کرایا گیا تھا۔
...مزید دیکھیں 
تھرواننت پورم، 7 جون (یو این آئی) کیرالہ کے وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن نے اتوار کے روز سینئر ملیالم اداکار سلیم کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک نڈر فنکار، اپنے آبائی علاقے کا قابل فخر سپوت اور ایک قریبی ساتھی قرار دیا جن کا بچھڑنا ان کے لیے ایک ذاتی نقصان ہے ایک جذباتی پیغام میں ستیسن نے کہا کہ سلیم کمار صرف لوگوں کو ہنسانے والے شخص سے کہیں بڑھ کر تھے انہوں نے کہا کہ ان کا میرے ساتھ ایک گہرا جذباتی تعلق تھا اور وہ ہماری سرزمین کے لیے فخر کا باعث تھے۔
...مزید دیکھیں 
بیروت، 7 جون (یو این آئی) جنوبی لبنان میں ہوئے اسرائیلی حملوں میں فوج کے اعلیٰ افسران سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں یہ حملہ دونوں ممالک کے درمیان امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی مشروط جنگ بندی پر اتفاق رائے کے کچھ ہی دنوں بعد ہوا ہے لبنانی فوج نے بتایا کہ خردالی نباتیہ روڈ پر ایک فوجی گاڑی پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں ایک بریگیڈیئر جنرل، ایک کیپٹن اور ایک سپاہی کی موت ہو گئی۔
...مزید دیکھیں