InternationalPosted at: May 7 2026 11:52AM سی این این کے بانی ٹیڈ ٹرنر 87 برس کی عمر میں چل بسے
اٹلانٹا، 7 مئی (یو این آئی) سی این این کے بانی ٹیڈ ٹرنر87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ٹرنر انٹرپرائزز کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے ان کی وفات کی تصدیق کی، تاہم موت کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔
ٹیڈ ٹرنر کو جدید ٹی وی صحافت کا ایک منفرد، جرات مند اور انقلابی کردار سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے 1980 میں دنیا کے پہلے 24 گھنٹے خبروں کے چینل سی این این کی بنیاد رکھ کر عالمی میڈیا کے انداز کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کر دیا تھا۔
اپنے غیر روایتی انداز، بے باک شخصیت اور جرات مندانہ فیصلوں کے باعث وہ میڈیا انڈسٹری میں غیر معمولی مقام رکھتے تھے۔
ٹیڈ ٹرنر کو مختلف القابات سے بھی یاد کیا جاتا تھا جن میں “کیپٹن آؤٹریجس”، “ماؤتھ آف دی ساؤتھ” اور “ٹیریبل ٹیڈ” شامل ہیں۔
یواین آئی۔ م س