Thursday, May 21 2026 | Time 15:53 Hrs(IST)
International

برطانیہ میں آج بڑا انتخابی مقابلہ، ہزاروں امیدوار میدان میں

لندن، 7 مئی (یو این آئی) برطانیہ میں آج اہم بلدیاتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی، جسے ملک کے سیاسی مستقبل کے لیے اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
انتخابات کے تحت اسکاٹ لینڈ اور ویلز کی پارلیمنٹس جبکہ انگلینڈ کی 136 کونسلوں کے نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق 5 ہزار 66 نشستوں کے لیے 25 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔
برمنگھم میں 170 سے زائد پاکستانی اور مسلم امیدوار بھی مختلف نشستوں پر قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگی اور رات 10 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ ووٹوں کی گنتی جمعہ کی صبح شروع کی جائے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق ان انتخابات کے نتائج آئندہ قومی سیاست اور عوامی رجحانات کے تعین میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
وزیر اعظم مودی نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم مودی نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 21 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا وزیر اعظم نے آج ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، ’’سابق وزیر اعظم شری راجیو گاندھی جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت  مسٹر راجیو گاندھی 1984 سے 1989 تک ملک کے وزیر اعظم رہے 21 مئی 1991 کو تمل ناڈو کے سری پیرمبدور میں ایک انتخابی مہم کے دوران لبریشن ٹائیگرز آف تمل ایلم (لٹے) کے ایک خودکش حملے میں ان کی موت ہوگئی تھی۔

...مزید دیکھیں
سونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

سونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 21 مئی (یواین آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملیکارجن کھرگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت کئی لیڈروں نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر جمعرات کو یہاں ان کے سمادھی استھل ویر بھومی جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ویر بھومی پر اس موقع پر راجیو گاندھی کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں پارٹی کے کئی سینئرلیڈر بھی موجود تھے۔

...مزید دیکھیں
بگڑتی معیشت کو سدھارنے کے لیے اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں ضروری: کانگریس

بگڑتی معیشت کو سدھارنے کے لیے اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں ضروری: کانگریس

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ کمزور سرمایہ کاری کے ماحول اور بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر ملک کی معیشت میں اصلاحات ضروری ہیں اور اس کے لیے اقتصادی پالیسی میں فوری طور پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کی شدید ضرورت ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ بھارتی معیشت کے تعلق سے ماحول اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ اب حکومت کے حامی بھی عوامی سطح پر تشویش کا اظہار کرنے لگے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راج ناتھ نے جنوبی کوریا میں ہندوستانی جنگی یادگار (وار میموریل) کا افتتاح کیا

راج ناتھ نے جنوبی کوریا میں ہندوستانی جنگی یادگار (وار میموریل) کا افتتاح کیا

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور جنوبی کوریا کے سابق فوجیوں کے امور کے وزیر کوون اوہ-یول نے جمعرات کو سیول میں واقع امجنگاک پارک میں ہندوستانی جنگی یادگار کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا مسٹر سنگھ جنوبی کوریا کے دوروزہ دورے پر ہیں وزارتِ دفاع نے بتایا کہ کوریائی جنگ کی 75ویں برسی کے موقع پر منعقدہ یادگاری پروگراموں کے تحت تعمیر کی گئی یہ یادگار ہندوستانی فوج کی 60 پیرا فیلڈ ایمبولینس اور کسٹوڈین فورس آف انڈیا کے ذریعے جنگ کے دوران دکھائی گئی شجاعت، قربانی اور انسانی خدمات کے لیے وقف ہے۔

...مزید دیکھیں
وجے نے کابینہ میں توسیع کی، چھ دہائیوں بعد کانگریس کی واپسی، تمل ناڈو میں پہلی اتحادی حکومت

وجے نے کابینہ میں توسیع کی، چھ دہائیوں بعد کانگریس کی واپسی، تمل ناڈو میں پہلی اتحادی حکومت

چنئی، 21 مئی (یواین آئی) تمل ناڈو کی سیاست میں ایک تاریخی پیش رفت کے تحت وزیرِ اعلیٰ اور ٹی وی کے بانی سی. جوزف وجے نے جمعرات کو اپنی 10 دن پرانی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے نئے اتحادی کانگریس کو شامل کر لیا اس کے ساتھ ہی ریاست میں 59 برس بعد کانگریس کی اقتدار میں واپسی ہوئی اور تمل ناڈو میں پہلی مرتبہ اتحادی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوئی، جس سے دراوڑی سیاست کے اس مضبوط گڑھ میں طویل عرصے سے جاری یک جماعتی حکمرانی کا خاتمہ ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
میں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ

میں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ

واشنگٹن، 21 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ’’میں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے جواب کا چند دن تک انتظار کرسکتے ہیں، مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے ہمیں ایران سے مناسب جواب کی توقع ہے انھوں نے کہا میری ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی، لوگوں کی ہلاکت سے بہتر ہے کہ معاہدے کے لیے چند روز انتظار کیا جائے، ایران سے درست جواب نہیں ملا تو ہم تیزی سے آگے بڑھیں گے، ہم کوئی بھی کارروائی کرنے کے لیے الرٹ پر ہیں۔

...مزید دیکھیں

امن مذاکرات کی امید میں چڑھے شیئر بازار

ممبئی، 21 مئی (یواین آئی) امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کی امید کے سبب گھریلو شیئر بازاروں میں جمعرات کو خریداری دیکھی گئی۔

...مزید دیکھیں

ہاتھرس سانحے کی دوبارہ ہو جانچ، ثبوتوں کے بعد بھی کارروائی نہ ہونے کا جواب دے بی جے پی حکومت: کانگریس

21 May 2026 | 3:42 PM

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر خواتین کے استحصال کے واقعات پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش کے ہاتھرس اجتماعی عصمت دری (گینگ ریپ) معاملے پر بنی ڈاکومینٹری میں کئی حقائق اور ثبوت سامنے آئے ہیں، لیکن اب تک اس معاملے میں کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہوئی ہے، اس لیے پورے معاملے کی دوبارہ جانچ کرائی جانی چاہیے۔.

فرخ آباد میں لیکھ پال امتحان پرامن طریقے سے مکمل

21 May 2026 | 3:38 PM

فرخ آباد، 21 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع میں جمعرات کو 19 امتحانی مراکز پر منعقد لیکھ پال بھرتی امتحان پرامن ماحول میں مکمل ہوا۔ امتحان میں رجسٹرڈ 6720 امیدواروں میں سے 5471 امیدواروں نے امتحان دیا، جبکہ 1249 امیدوار غیر حاضر رہے۔ امتحان کے دوران ناجائز ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی نقلچی نہیں پکڑا گیا۔.

چندریان-3 کے ہاپ تجربے سے چاند کے جنوبی قطب کے نئے راز آشکار

چندریان-3 کے ہاپ تجربے سے چاند کے جنوبی قطب کے نئے راز آشکار

19 May 2026 | 5:32 PM

چنئی، 19 مئی (یو این آئی) ہندوستان کے تیسرے قمری مشن چندریان-3 کے وکرم لینڈر کی جانب سے کیے گئے "ہاپ" تجربے نے چاند کے جنوبی قطب سے متعلق کئی پوشیدہ رازوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سائنس دانوں نے اس تجربے کے ذریعے چاند کی سطح پر موجود ریگولِتھ ہیٹروجینیٹی کا پتہ لگایا ہے، جسے مستقبل کے قمری مشنوں کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔.

...مزید دیکھیں