Thursday, May 21 2026 | Time 15:44 Hrs(IST)
International

تہران کے قریب کمرشیل کمپلیکس میں خوفناک آگ، 8 افراد جاں بحق، 36 زخمی

تہران، 6 مئی (یو این آئی) ایران کے دارالحکومت تہران کے مغرب میں واقع شہر اندیشہ میں واقع کمرشیل کمپلیکس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب کئی منزلہ عمارت اچانک آگ کی لپیٹ میں آگئی۔
عینی شاہدین نے عمارت کو شعلوں میں گھرا ہوا دیکھا جبکہ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔
خاص خبریں
وزیر اعظم مودی نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم مودی نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 21 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا وزیر اعظم نے آج ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، ’’سابق وزیر اعظم شری راجیو گاندھی جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت  مسٹر راجیو گاندھی 1984 سے 1989 تک ملک کے وزیر اعظم رہے 21 مئی 1991 کو تمل ناڈو کے سری پیرمبدور میں ایک انتخابی مہم کے دوران لبریشن ٹائیگرز آف تمل ایلم (لٹے) کے ایک خودکش حملے میں ان کی موت ہوگئی تھی۔

...مزید دیکھیں
سونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

سونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 21 مئی (یواین آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملیکارجن کھرگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت کئی لیڈروں نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر جمعرات کو یہاں ان کے سمادھی استھل ویر بھومی جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ویر بھومی پر اس موقع پر راجیو گاندھی کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں پارٹی کے کئی سینئرلیڈر بھی موجود تھے۔

...مزید دیکھیں
بگڑتی معیشت کو سدھارنے کے لیے اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں ضروری: کانگریس

بگڑتی معیشت کو سدھارنے کے لیے اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں ضروری: کانگریس

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ کمزور سرمایہ کاری کے ماحول اور بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر ملک کی معیشت میں اصلاحات ضروری ہیں اور اس کے لیے اقتصادی پالیسی میں فوری طور پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کی شدید ضرورت ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ بھارتی معیشت کے تعلق سے ماحول اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ اب حکومت کے حامی بھی عوامی سطح پر تشویش کا اظہار کرنے لگے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راج ناتھ نے جنوبی کوریا میں ہندوستانی جنگی یادگار (وار میموریل) کا افتتاح کیا

راج ناتھ نے جنوبی کوریا میں ہندوستانی جنگی یادگار (وار میموریل) کا افتتاح کیا

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور جنوبی کوریا کے سابق فوجیوں کے امور کے وزیر کوون اوہ-یول نے جمعرات کو سیول میں واقع امجنگاک پارک میں ہندوستانی جنگی یادگار کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا مسٹر سنگھ جنوبی کوریا کے دوروزہ دورے پر ہیں وزارتِ دفاع نے بتایا کہ کوریائی جنگ کی 75ویں برسی کے موقع پر منعقدہ یادگاری پروگراموں کے تحت تعمیر کی گئی یہ یادگار ہندوستانی فوج کی 60 پیرا فیلڈ ایمبولینس اور کسٹوڈین فورس آف انڈیا کے ذریعے جنگ کے دوران دکھائی گئی شجاعت، قربانی اور انسانی خدمات کے لیے وقف ہے۔

...مزید دیکھیں
وجے نے کابینہ میں توسیع کی، چھ دہائیوں بعد کانگریس کی واپسی، تمل ناڈو میں پہلی اتحادی حکومت

وجے نے کابینہ میں توسیع کی، چھ دہائیوں بعد کانگریس کی واپسی، تمل ناڈو میں پہلی اتحادی حکومت

چنئی، 21 مئی (یواین آئی) تمل ناڈو کی سیاست میں ایک تاریخی پیش رفت کے تحت وزیرِ اعلیٰ اور ٹی وی کے بانی سی. جوزف وجے نے جمعرات کو اپنی 10 دن پرانی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے نئے اتحادی کانگریس کو شامل کر لیا اس کے ساتھ ہی ریاست میں 59 برس بعد کانگریس کی اقتدار میں واپسی ہوئی اور تمل ناڈو میں پہلی مرتبہ اتحادی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوئی، جس سے دراوڑی سیاست کے اس مضبوط گڑھ میں طویل عرصے سے جاری یک جماعتی حکمرانی کا خاتمہ ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
میں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ

میں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ

واشنگٹن، 21 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ’’میں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے جواب کا چند دن تک انتظار کرسکتے ہیں، مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے ہمیں ایران سے مناسب جواب کی توقع ہے انھوں نے کہا میری ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی، لوگوں کی ہلاکت سے بہتر ہے کہ معاہدے کے لیے چند روز انتظار کیا جائے، ایران سے درست جواب نہیں ملا تو ہم تیزی سے آگے بڑھیں گے، ہم کوئی بھی کارروائی کرنے کے لیے الرٹ پر ہیں۔

...مزید دیکھیں

امن مذاکرات کی امید میں چڑھے شیئر بازار

ممبئی، 21 مئی (یواین آئی) امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کی امید کے سبب گھریلو شیئر بازاروں میں جمعرات کو خریداری دیکھی گئی۔

...مزید دیکھیں
چندریان-3 کے ہاپ تجربے سے چاند کے جنوبی قطب کے نئے راز آشکار

چندریان-3 کے ہاپ تجربے سے چاند کے جنوبی قطب کے نئے راز آشکار

19 May 2026 | 5:32 PM

چنئی، 19 مئی (یو این آئی) ہندوستان کے تیسرے قمری مشن چندریان-3 کے وکرم لینڈر کی جانب سے کیے گئے "ہاپ" تجربے نے چاند کے جنوبی قطب سے متعلق کئی پوشیدہ رازوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سائنس دانوں نے اس تجربے کے ذریعے چاند کی سطح پر موجود ریگولِتھ ہیٹروجینیٹی کا پتہ لگایا ہے، جسے مستقبل کے قمری مشنوں کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔.

...مزید دیکھیں