Saturday, May 16 2026 | Time 10:00 Hrs(IST)
International

سی پی رادھا کرشنن نے سری لنکا میں ہندوستانی نژاد تمل افراد کے لیے او سی آئی کارڈ کے قواعد میں توسیع کا اعلان کیا

کولمبو، 19 اپریل (یواین آئی) سری لنکا کے دو روزہ دورے پر آج یہاں پہنچنے والے ہندوستان کے نائب صدر سی پی رادھاکرشنن نے ایک کمیونٹی پروگرام میں سری لنکا میں مقیم ہندوستانی نژاد افراد سے خطاب کرتے ہوئے ہند و سری لنکا کے درمیان مضبوط تہذیبی تعلقات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اس موقع پر او سی آئی (اوورسیز سٹیزن آف انڈیا) کارڈ جاری کرنے کے لیے اہلیت کے معیار میں توسیع کا اعلان کیا، جو سری لنکا میں رہنے والے ہندوستانی نژاد افراد کا ایک طویل عرصے سے مطالبہ تھا۔

نئے فیصلے کے تحت سری لنکا میں مقیم ہندوستانی نژاد تملوں کی پانچویں اور چھٹی نسل کو بھی او سی آئی کارڈ حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
خاص خبریں
وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

ابو ظہبی، 15 مئی (یو این آئی) چار یورپی ممالک کے دورے سے قبل جمعہ کے روز مختصر دورے پر یہاں پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا مسٹر مودی کا بعد ازاں روایتی خیر مقدم کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کی پیدا کردہ ہے ملک کی ایندھن کی قلت : کھرگے

مودی حکومت کی پیدا کردہ ہے ملک کی ایندھن کی قلت : کھرگے

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ملک میں ایندھن کے مسئلے کو مودی حکومت کا پیدا کردہ بحران قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے لیے حکومت میں بیٹھے لوگوں میں دور اندیشی کا فقدان اور ان کی نااہلی ذمہ دار ہے مسٹر کھرگے نے جمعہ کو یہاں کہا کہ ہندوستان کے عوام کو یہ سمجھنا ہوگا کہ عالمی ایندھن کے بحران کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں اقتصادی بحران کی بڑی وجہ مودی حکومت میں قیادت کا بحران، دور اندیش سوچ کی کمی اور نااہلی ہے۔

...مزید دیکھیں
اڈانی کے مفاد میں مودی نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا : راہل

اڈانی کے مفاد میں مودی نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا : راہل

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ معاہدہ اپنے صنعت کار دوست اڈانی کو بچانے کے لیے کیا ہے مسٹر گاندھی نے جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر تجارتی معاہدے کو صنعت کار اڈانی کے مفاد میں کیا گیا فیصلہ قرار دیا اور مسٹر مودی پر سمجھوتہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا، "کمپرومائزڈ پی ایم نے تجارتی معاہدہ نہیں، اڈانی کی رہائی کا سودا کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پیٹرول ڈیزل  کی قیمتوں میں اضافہ، انتخابات ختم ہوتے ہی حکومت نے عوام سے “وصولی” شروع کی:کانگریس

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، انتخابات ختم ہوتے ہی حکومت نے عوام سے “وصولی” شروع کی:کانگریس

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) کانگریس نے پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیرِ اعظم نریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انتخابات ختم ہوتے ہی حکومت نے عوام سے “وصولی” شروع کر دی ہے کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں نریندر مودی کو “مہنگائی مین” قرار دیتے ہوئے کہا، “مہنگائی مین مودی نے آج پھر عوام پر کوڑا برسایا۔

...مزید دیکھیں
ایئرپورٹ ایکسپریس میٹرو سے عازمین حج   ہوائی اڈہ پہنچے، دہلی حج کمیٹی کی قابلِ ستائش کوشش

ایئرپورٹ ایکسپریس میٹرو سے عازمین حج ہوائی اڈہ پہنچے، دہلی حج کمیٹی کی قابلِ ستائش کوشش

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) حج 2026 کے عازمینِ حج کو دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے قائم حج کیمپ سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے ٹرمینل-3 تک ایئرپورٹ ایکسپریس میٹرو کے ذریعے پہنچایا گیا اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایندھن اور توانائی کی بچت کے لیے جو اپیل ملک کے عوام سے کی ہے، اس پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔

...مزید دیکھیں
بیرون ملک دورے کی تفصیلات اور کیے گئے اخراجات کی معلومات دیں راہل: رجیجو

بیرون ملک دورے کی تفصیلات اور کیے گئے اخراجات کی معلومات دیں راہل: رجیجو

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے ان کے بیرون ملک دورے کی تفصیلات اور اس دوران کیے گئے اخراجات کی معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے مسٹر رجیجو نے جمعہ کو نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے اپنے سفر کے بارے میں تین ہفتے قبل اطلاع دینا لازمی ہے انہوں نے کہا، "مسٹر گاندھی کا بغیر اطلاع کے بیرون ملک سفر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔

...مزید دیکھیں
زیورات  کے کاروبار کو بچانے کے لیے حکومت امدادی پیکیج دے : کانگریس

زیورات کے کاروبار کو بچانے کے لیے حکومت امدادی پیکیج دے : کانگریس

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سونے کے زیورات نہ خریدنے کے مشورے اور مرکزی حکومت کی جانب سے سونے چاندی پر امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے کو جولری کی صنعت پر حملہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے 3.5 کروڑ سے زائد سناروں، کاریگروں اور چھوٹے کاروباریوں کے لیے خصوصی اقتصادی ریلیف پیکیج دینے کا مطالبہ کیا ہے کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ایم پی رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی کی جانب سے سونے کے زیورات نہ خریدنے کی اپیل اور حکومت کی جانب سے سونے اور چاندی پر درآمدی ڈیوٹی (امپورٹ ڈیوٹی) 6 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے سے جیولری کے شعبے پر شدید بحران منڈلا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

لکھنؤ کا سپر وار،چنئی کو شکست، لکھنؤ کی چوتھی جیت!

15 May 2026 | 11:35 PM

لکھنؤ، 15 مئی (یو این آئی)مچل مارش (90 رن) اور نکولس پورن (ناٹ آؤٹ 32 رن) کی دھواں دھار اور جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے جمعہ کو کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 59 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو 20 گیندیں پہلے ہی 7 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی۔ اس کراری ہار کے بعد چنئی سپر کنگز کو پلے آف کی دوڑ میں بڑا جھٹکا لگا ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ اب پلے آف میں پہنچنے کے لیے چنئی کو اپنے باقی دونوں میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .