Thursday, Aug 13 2026 | Time 15:05 Hrs(IST)
International

ترکیہ میں موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا

انقرہ، 6 فروری (یو این آئی) ترکیہ قومی خفیہ ایجنسی 'ایم آئی ٹی' نے اسرائیل خفیہ ایجنسی موساد کے لئے جاسوسی کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترک سکیورٹی حکام کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ترکیہ خفیہ ایجنسی 'ایم آئی ٹی' نے "MONITUM" کوڈ نام والے ایک پیچیدہ تفتیشی آپریشن میں موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق 'ایم آئی ٹی'نے استنبول کے چیف اٹارنی دفتر اور استنبول پولیس ڈائریکٹریٹ کے شعبہ انسداد دہشت کے ساتھ کئے گئے مشترکہ آپریشن میں مہمت بوداک دریا اور ویسل کریم اولو کو حراست میں لیا گیا۔
خاص خبریں

ایس ایس ایل وی کے پہلے مرحلے کے بہتر ورژن کا کامیاب تجربہ: اسرو

چنئی، 13 اگست (یو این آئی) ہندستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) نے چھوٹے مصنوعی سیاروں کو خلا میں بھیجنے والے راکٹ ایس ایس ایل وی کے ٹھوس بوسٹر مرحلے ایس ایس 1 کے بہتر ورژن کا زمینی جامد تجربہ کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

سنگاپور پرچم بردار کنٹینر جہاز نے ڈائمنڈ ہاربر کے قریب ہگلی کے پشتے کو ٹکر مار دی

کولکاتا، 13 اگست (یو این آئی) سنگاپور کے پرچم والے ایک کنٹینر بردار جہاز نے بدھ کو جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے ڈائمنڈ ہاربر کے نزدیک نورپور میں ہگلی ندی کے پشتے سے ٹکر مار دی، جس کے بعد مصروف دریائی راستے پر بحری آمدورفت کی سلامتی کو لے کر تشویش بڑھ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق قیاس آرائیاں ختم ، شیوکمار کے اختیار کا امتحان شروع

بنگلورو، 13 اگست (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بدھ کو کابینہ کے قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما رام لنگا ریڈی کو جنگلات و ماحولیات اور کے ایچ منی اپا کو سماجی بہبود کا محکمہ سونپ دیا، جبکہ خزانہ سمیت کئی اہم محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔

...مزید دیکھیں

کولمبیا کے صدر نے معاشی ہنگامی حالت نافذ کی

میکسیکو سٹی، 13 اگست (اسپوتنک/یو این آئی) کولمبیا کے صدر ابیلاردو ڈی لا ایسپریلا نے 10 اگست کو آئے شدید زلزلے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آئینی طور پر معاشی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

اہم تنصیب پر داعش کے حملے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ:کویت وزارت داخلہ

بیروت، 13 اگست (یو این آئی) کویت کی ریاستی سلامتی سروس نے ملک کی ایک اہم تنصیب پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جرمنی میں خشک سالی سے کھیتوں کو خطرہ: جرمن وزیر زراعت

ماسکو، 13 اگست (اسپوتنک/یو این آئی) جرمنی کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والی طویل خشک سالی نے جرمن کھیتوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور مویشی پالنے کا شعبہ سب سے زیادہ مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔

...مزید دیکھیں

ایل سلواڈور کے ساحل کے قریب 5.5 شدت کا زلزلہ

واشنگٹن، 13 اگست (یو این آئی) ایل سلواڈور کے ساحل کے قریب بدھ کو ریکٹر پیمانے پر 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔

...مزید دیکھیں

کھرگے کی توہین پر پرینکا نے جتایا سخت اعتراض، مودی سے مانگا جواب

13 Aug 2026 | 2:31 PM

نئی دہلی، 13 اگست (یو این آئی) کانگریس رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے اتراکھنڈ میں کانگریس کی ریلی میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کے خطاب کے بعد اسٹیج کی تطہیر (شُدّھی کرن) کے معاملے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں جواب مانگا ہے۔.

کرکٹ افغانستان دو آخری

13 Aug 2026 | 2:55 PM

جدراں نے 56 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پھر اپنی بلے بازی کی رفتار بڑھا دی۔ اگلے 50 رنز انہوں نے 51 گیندوں پر بنائے اور اپنی ساتویں ایک روزہ سنچری مکمل کی۔ انہوں نے طویل قامت بائرن میک ڈونو اور لیام میکارتھی کی تیز اور باؤنسی گیندوں کا ڈٹ کر اور بہترین تکنیک کے ساتھ سامنا کیا۔ اٹل نے اپنی 25ویں سالگرہ کے موقع پر سنچری بنائی۔ انہوں نے مڈل اوورز میں شاندار سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا اور مسلسل باؤنڈریز لگائیں، خاص طور پر اسپن کے خلاف، جب انہیں محسوس ہوا کہ اننگز کی رفتار سست پڑ رہی ہے۔ انہوں نے مسلسل نئی توانائی کے ساتھ بلے بازی کی اور گیند بازوں پر دباؤ برقرار رکھا۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا.

نانی کی ’دی پیراڈائز‘ کے لیے کئی ایکڑ میں پھیلا وسیع جھگی بستی کا سیٹ تیار

13 Aug 2026 | 1:38 PM

ممبئی، 13 اگست (یو این آئی) نیچرل اسٹار نانی کی انتہائی متوقع فلم ’دی پیراڈائز‘ پر ناظرین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ نانی اور ہدایت کار شری کانت اوڈیلا کی یہ انتہائی متوقع دوبارہ شراکت ہے۔ فلم میں نانی بالکل مختلف روپ میں نظر آنے والے ہیں۔.

غلط علاج سے خاتون کی موت کے معاملے میں تین ڈاکٹروں پر چھ لاکھ روپے کا ہرجانہ

13 Aug 2026 | 2:56 PM

پریاگ راج، 13 اگست (یواین آئی) اتر پردیش کے پریاگ راج میں طبی غفلت کے باعث خاتون کی موت کے معاملے میں ضلع صارف تنازعات کا ازالہ کمیشن نے تین ڈاکٹروں پر چھ لاکھ روپے کا ہرجانہ عائد کیا ہے۔ کمیشن نے شکایت درج کرانے کی تاریخ سے آخری ادائیگی تک آٹھ فیصد سالانہ سود اور 10 ہزار روپے مقدمے کے اخراجات کے طور پر ادا کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔.