Friday, Dec 5 2025 | Time 18:05 Hrs(IST)
International

غزہ فلسطینی عوام کا ہے، کسی اور کا نہیں، چین اور روس کا غزہ قرارداد پر ردعمل

نیویارک، 18 نومبر (یو این آئی) سلامتی کونسل میں امریکہ کی غزہ امن قرارداد پر چین اور روس نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ فلسطینی عوام کا ہے، کسی اور کا نہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے، قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے چین اور روس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کا کردار، شفافیت اور استحکام فورس کے اختیارات سے متعلق اہم نکات واضح نہیں۔
خاص خبریں
ہند-روس دوستی ’قطبی ستارے کی طرح‘، اقتصادی تعلقات بڑھیں گے: وزیر اعظم مودی

ہند-روس دوستی ’قطبی ستارے کی طرح‘، اقتصادی تعلقات بڑھیں گے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور روس کی دوستی کا موازنہ ’قطبی ستارے‘ سے کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے مسٹر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ یہاں حیدرآباد ہاؤس میں 23ویں ہند-روس سالانہ سربراہ میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہندوستان اقتصادی شعبے میں روس کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کو اعلیٰ ترجیح دیتا ہے۔

...مزید دیکھیں
پوتن کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا

پوتن کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا

نئی دہلی، 5 دسمبر (یواین آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں، کا جمعہ کی صبح راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
پوتن نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو یاد کیا

پوتن نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو یاد کیا

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے دورے پر آئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو راج گھاٹ کا دورہ کیا اور مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت نذر کیے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں فضائی سروس کا بحران اجارہ داری  پالیسی کا نتیجہ: راہل

ملک میں فضائی سروس کا بحران اجارہ داری پالیسی کا نتیجہ: راہل

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ملک کے مختلف حصوں سے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو درپیش مشکلات اور انڈیگو ایئر لائنز کی ناکامی کو حکومت کی اجارہ داری کی پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
آربی آئی نقد بہاؤ کو بڑھانے کے لیے 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گا

آربی آئی نقد بہاؤ کو بڑھانے کے لیے 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گا

ممبئی، 5 دسمبر (یو این آئی) ملک کے بینکنگ نظام میں نقدی کے بہاؤ (لیکویڈیٹی) کو بڑھانے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) دسمبر میں 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گا۔

...مزید دیکھیں
سری نگر اور گاندربل میں ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر اور گاندربل میں ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر، 5 دسمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کی سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعہ کی صبح سری نگر کے بٹہ مالو اور ضلع گاندربل میں چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
روسی صدر پوتن دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے

روسی صدر پوتن دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے

نئی دہلی، 4 دسمبر (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن ہندوستان کے دو روزہ دورے پر جمعرات کی شام یہاں پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی روایت توڑتے ہوئے مسٹر پوتن کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے، جہاں انہوں نے مسٹر پوتن کا پرتپاک استقبال کیا دونوں رہنماؤں نے پہلے مصافحہ کیا اور پھر گلے ملے۔

...مزید دیکھیں

پائلٹ کی کمی کے سبب انڈیگو نے 750 سے زیادہ پروازیں منسوخ کیں

05 Dec 2025 | 5:53 PM

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) پائلٹ کی کمی کے سبب انڈیگو کی پروایں جمعہ کے روز تیسرے دن بھی متاثر رہیں، بڑے ہوائی اڈوں پر 750 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں، گزشتہ روز 550 سے زیادہ منسوخ کی گئی تھیں۔ ایئر لائن نے جمعہ کے روز دہلی ہوائی اڈے پر تمام 235 پروازیں بند کر دی ہیں، جبکہ چنئی میں آپریشن شام 6 بجے تک متاثر ہونے کی امید ہے۔ ممبئی، بنگلورو اور حیدرآباد میں بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔.

ویر اہلاوت نے 62 کے شاندار کارڈ کے ساتھ جے پور اوپن 2025 جیت لیا

05 Dec 2025 | 5:46 PM

جے پور، 05 دسمبر(یواین آئی) گروگرام کے ویر اہلاوت نے رامباغ گولف کلب میں کھیلے گئے وکٹورئیس چوائس جے پور اوپن 2025 میں آخری راؤنڈ میں 62 کے شاٹ کے ساتھ شاندار فتح حاصل کی۔ انہوں نے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 19-انڈر 261 کا اسکور بنایا اور اپنا پانچواں ٹائٹل جیت کر 15 لاکھ روپے کا انعام حاصل کیا، جس سے وہ پی جی ٹی آئی آرڈر آف میرٹ میں 38 ویں سے 18 ویں مقام پر پہنچ گئے۔.

جشپور میں دو ٹرک اور ایک پک اَپ سے 238 کنٹل غیر قانونی دھان ضبط

05 Dec 2025 | 5:54 PM

جشپور، 5 دسمبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کی جشپور پولیس نے سرحدی ریاستوں سے ہونے والی غیر قانونی دھان کی اسمگلنگ پر ایک بار پھر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو ٹرک اور ایک پک اَپ گاڑی سے مجموعی طور پر 238 کنٹل غیر قانونی دھان ضبط کیا ہے۔
پولیس کی مستعدی اور مخبر کی اطلاع پر کی گئی مشترکہ کارروائی میں سٹی کوتوالی، کنکری اور کولہین جھریا پولیس نے تینوں گاڑیوں کو روک کر دھان کی بڑی کھیپ قبضے میں لی۔ ضبط شدہ دھان کو مزید کارروائی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس کی اندازاً قیمت پانچ لاکھ ایک ہزار چار سو روپے بتائی گئی ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم.