InternationalPosted at: Sep 9 2025 7:54PM قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکے

دوحہ، 9 ستمبر (یو این آئی) عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دوحہ میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اے آر وائی نیوز کے مطابق دوحہ کےعلاقے قطارہ میں 6دھماکے سنے گئےہیں جب کہ حماس کے نمائندے مذاکرات کےلیے قطر میں موجود تھے اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ دوحا میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا جنگ کے مطابق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر بم باری کی ہے جس میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ کو شہید کیا گیا ہے۔
حوثیوں کے وزیراعظم اور القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کو نشانہ بنانے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف نے بیرون ملک موجود حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی تھیں۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے اپنے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے والی میٹنگ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوج کو کسی بھی جگہ اپنے اہداف کو حیران کرنے اور ان تک پہنچنے کے لیے مزید حملے کرنے چاہئیں۔
فوج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ "غزہ شہر میں حماس کے خلاف لڑائی میں مسلسل شدت لانے کی تیاری کے لیے" اس ہفتے مزید بہت سے ریزرو فوجی جمع ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس کی زیادہ تر قیادت بیرون ملک ہے ہم ان تک بھی پہنچیں گے۔
حماس کے ترجمان ابو عبیدہ، یمن، لبنان، شام اور دیگر علاقوں میں حملوں کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ یہ حملے ختم نہیں ہوں گے۔
اسرائیل نے جولائی 2024 میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کیا تھا کہ جب کہ بیرون میں حماس کے مرکزی رہنماؤں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔