Monday, Apr 20 2026 | Time 05:31 Hrs(IST)
International

نیپال میں پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر وزیراعظم کے پی شرما اولی مستعفیٰ

نیپال میں  پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر وزیراعظم کے پی شرما اولی مستعفیٰ

کھٹمنڈو، 09 ستمبر (یواین آئی) نیپال میں بڑے پیمانے پر پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر وزیراعظم کے پی شرما اولی نے منگل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا نیپالی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے دفتر نے ان کے استعفے کی تصدیق کر دی ہے ملک میں کرپشن اور سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پیر کو کئی مقامات پر مظاہرے شروع ہوئے۔ مظاہرین کئی مقامات پر پرتشدد ہو گئے اور انہوں نے آتش زنی، توڑ پھوڑ اور پتھراؤ کیا گزشتہ روز پولیس کی کارروائی میں 20 افراد ہلاک اور 350 زخمی ہوئے۔
اس سے قبل وزیر داخلہ رمیش لیکھک نے پیر کو فائرنگ کے واقعہ کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے علاوہ تین اور وزراء نے آج اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ مسٹر اولی نے آج صبح اعلان کیا تھا کہ شام کو آل پارٹی میٹنگ بلائی جائے گی۔
مسٹر اولی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین آج سڑکوں پر نکل آئے۔ اس کے بعد مسٹر اولی نے استعفیٰ دے دیا۔
احتجاج آج بھی جاری رہا اور بڑی تعداد میں لوگ پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گئے اور آتش زنی کی۔ مظاہرین نے صدر اور وزیر اعظم کی نجی رہائش گاہوں کو بھی نشانہ بنایا اور آتشزدگی کا ارتکاب کیا۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں

بنگال میں ترنمول کا ’بھئے کال‘ ختم ہوگا اور بی جے پی کا ’بھروسہ کال‘ شروع ہوگا: وزیر اعظم

کولکاتہ،19 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں خواتین کے ریزرویشن ترمیمی بل کو منظور کرانے میں ناکام رہنے کے بعد بنگال میں اپنی پہلی ریلی میں ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کی۔

...مزید دیکھیں

منی پور میں پانچ دنوں کے مکمل بند کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) منی پور میں اتوار کو پانچ روزہ مکمل بند کی وجہ سے معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم رہے۔

...مزید دیکھیں

حلقہ بندی اور خواتین ریزرویشن بل پر گرینڈ الائنس کا جمہوریت مخالف چہرہ بے نقاب: اپیندر کشواہا

پٹنہ، 19 اپریل (یو این آئی) راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اوپیندر کشواہا نے اتوار کو کہا کہ حلقہ بندی اور خواتین کے ریزرویشن بل کے خلاف 'مہاگٹھ بندھن' کا جمہوریت مخالف چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

اسرائیل، امریکہ کا عظیم اتحادی جو جیتنا جانتا ہے: ٹرمپ

ماسکو،19 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل نے خود کو امریکہ کا ایک عظیم اتحادی ثابت کیا ہے جو جیتنا جانتا ہے۔

...مزید دیکھیں

بات چیت کے باوجود ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر جنگ کے لیے تیار : اسپیکر پارلیمنٹ

ماسکو،19 اپریل (یو این آئی) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تنازع کے حل کے لیے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری بات چیت کے باوجود، ایران کی مسلح افواج مکمل طور پر جنگ کے لیے تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں

ایرانی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قانون کی تعمیل کے لیے یورپی یونین کی اپیل کو کیا مسترد

ماسکو، 19 اپریل (یو این آئی) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی قانون کی تعمیل کے لیے یورپی یونین کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اسے "انتہائی منافقت" قرار دیا۔

...مزید دیکھیں

میکسیکو کے بار پر مسلح حملے میں آٹھ افراد ہلاک: رپورٹ

میکسیکو سٹی، 19 اپریل (یو این آئی) میکسیکو کی ریاست موریلوس میں ایک بار میں ہوئے مسلح حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی

19 Apr 2026 | 11:43 PM

نیو چنڈی گڑھ، 19 اپریل (یواین آئی) پریانش آریہ (93) اور کوپر کونلی (87) کی شاندار بیٹنگ اور گیندبازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پنجاب کنگز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 29ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 54 رنز سے شکست دے دی۔ یہ لکھنؤ کی مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ پنجاب کنگز چھ میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ سرفہرست ہے۔.

ڈوٹاسرا کا الزام: او بی سی کو ریزرویشن نہ دینے اور من مانی حلقہ بندی کے لیے آئینی ترمیم لائی گئی

19 Apr 2026 | 10:49 PM

جے پور، 19 اپریل (یواین آئی) راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا ہے کہ کانگریس اور تمام اپوزیشن نے سال 2023 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت کی شرائط سے اتفاق نہ ہونے کے باوجود خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین ریزرویشن بل کو متفقہ طور پر پاس کرایا تھا، لیکن اس بار دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کو ریزرویشن نہ دینے کی نیت اور من مانی حلقہ بندی کے مقصد سے 131ویں آئینی ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا، جسے حمایت نہیں ملی۔.