
کالیابور، 18 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو ملک بھر میں دراندازی کی اجازت دینے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بہار کے عوام نے دراندازوں کو تحفظ دینے کی کوشش کرنے والی پارٹی کو کرارا جواب دیا ہے مسٹر مودی نے یہ باتیں کالیابور کے موچانڈا پاتھر میں قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
...مزید دیکھیں 
سری نگر،18جنوری(یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کل یعنی 19 جنوری کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے سرکاری اور سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان متعدد حساس اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہےباوثوق ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی یہ ملاقات نہ صرف رسمی نوعیت کی ہے بلکہ اس میں مستقبل کے انتظامی اور سیکورٹی معاملات سے متعلق اہم فیصلوں کی بنیاد بھی پڑ سکتی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 18 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی خصوصی دستہ یونٹ "گروڑ" کے جوانوں کی تربیت کی کامیاب تکمیل کے موقع پر اتوار کو گروڑ رجیمنٹل ٹریننگ سینٹر (جی آر ٹی سی)، ایئر فورس اسٹیشن چنڈی نگر میں میرون بیریٹ سیرمونیئل پریڈ کا انعقاد کیا گیا پریڈ کا معائنہ ایئر اسٹاف آپریشنز (ایئر ڈیفنس) کے معاون سربراہ نے کیا وزارتِ دفاع کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اس موقع پر گروڑ رجیمنٹل ٹریننگ سینٹر کے کمانڈنٹ نے تربیت سے متعلق مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی۔
...مزید دیکھیں 
پٹنہ، 18 جنوری (یواین آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے اتوار کو ریاست کی نتیش حکومت کو غیر حساس قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم کے سبب ریاست میں قانون و انتظام کی صورت حال پوری طرح تباہ ہو گئی ہے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما مسٹر یادو نے کہا کہ ووٹ خرید کر بننے والی یہ حکومت پورے بہار میں نابالغ بچیوں، طالبات، بیٹیوں اور خواتین پر ڈھائے جا رہے مظالم پر آنکھیں موندے بیٹھی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 18 جنوری (یواین آئی) دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے حال ہی میں مرکزی حکومت کے "سنٹرل وسٹا پروجیکٹ" کے حصے کے طور پر پارک اسٹریٹ میں واقع الیکٹرک ریسیونگ سب اسٹیشن (آر ایس ایس) کی منتقلی اور دوبارہ تعمیر کا کام مکمل کر لیا ہےڈی ایم آر سی کے حکام نے اتوار کو بتایا کہ اس سے مرکزی میٹرو کوریڈور کو بلا رکاوٹ بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی اور دارالحکومت میں بننے والی ڈھانچوں کو مدد ملے گی۔
...مزید دیکھیں 
خصوصی تحریر: ڈاکٹر شگفتہ یاسمین
شخص سے شخصیت تک کا سفر آسان نہیں ہوتا، دشت سے قلزم خوں تک کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے،ایاغ دل میں اشکوں کے جام پینے پڑتے ہیں اور داغ دل سے تبسم کے چراغ روشن کرنے پڑتے ہیں، محبت زندگی کی اساس ہے اور محبت قربانی چاہتی ہے، صلیب اور دار ورسن سے گزر کر ہی محبت سرخرو ہوتی ہے اوراعتبار پاتی ہے۔
...مزید دیکھیں 
(18 جنوری برسی کے موقع پر)
ممبئی، 18جنوری (یو این آئی) شہنشاہ موسیقی کےایل سہگل نے15سال کے عرصے میں 185نغموں کو آواز دی اور 36فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور جنوری 1947اس دنیا سے کوچ کرگئے سہگل 1930کی دہائی میں فلمی دنیا کے نقشے پر جلوہ گر ہوئے انہیں نیو تٹرز کلکتہ کے مالک بی این سرکارنے متعارف کرایا تھا سہگل کا پورا نام کندن لال سہگل تھا۔
...مزید دیکھیں