Sunday, Jan 18 2026 | Time 18:25 Hrs(IST)
International

ہیتھرو ایئرپورٹ پر آتشزدگی، دہشت گردی کا واقعہ نہیں

لندن، 22 مارچ (یو این آئی) میٹ پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لندن میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر سب اسٹیشن میں آتشزدگی کا واقعہ دہشت گردی نہیں ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میٹ پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ آگ لگنے کی ممکنہ وجہ بجلی کے آلات ہیں، اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، ہیتھرو ایئرپورٹ جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے، ابتدائی پروازیں یورپ میں پھنسے مسافروں کی واپسی کیلئے روانہ کی جاری ہیں۔
خاص خبریں
بہار کے بعد آسام کو بھی کانگریس کی دراندازی کی سیاست کا کرارا جواب دینا ہوگا: وزیر اعظم

بہار کے بعد آسام کو بھی کانگریس کی دراندازی کی سیاست کا کرارا جواب دینا ہوگا: وزیر اعظم

کالیابور، 18 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو ملک بھر میں دراندازی کی اجازت دینے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بہار کے عوام نے دراندازوں کو تحفظ دینے کی کوشش کرنے والی پارٹی کو کرارا جواب دیا ہے مسٹر مودی نے یہ باتیں کالیابور کے موچانڈا پاتھر میں قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی فضائیہ نے

ہندوستانی فضائیہ نے "گروڑ کمانڈوز" کے لیے میرون بیریٹ سیرمونیئل پریڈ کا انعقاد کیا

نئی دہلی، 18 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی خصوصی دستہ یونٹ "گروڑ" کے جوانوں کی تربیت کی کامیاب تکمیل کے موقع پر اتوار کو گروڑ رجیمنٹل ٹریننگ سینٹر (جی آر ٹی سی)، ایئر فورس اسٹیشن چنڈی نگر میں میرون بیریٹ سیرمونیئل پریڈ کا انعقاد کیا گیا پریڈ کا معائنہ ایئر اسٹاف آپریشنز (ایئر ڈیفنس) کے معاون سربراہ نے کیا وزارتِ دفاع کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اس موقع پر گروڑ رجیمنٹل ٹریننگ سینٹر کے کمانڈنٹ نے تربیت سے متعلق مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی۔

...مزید دیکھیں
حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم سے ریاست کے نظم ونسق کی صورتحال خستہ: تیجسوی

حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم سے ریاست کے نظم ونسق کی صورتحال خستہ: تیجسوی

پٹنہ، 18 جنوری (یواین آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے اتوار کو ریاست کی نتیش حکومت کو غیر حساس قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم کے سبب ریاست میں قانون و انتظام کی صورت حال پوری طرح تباہ ہو گئی ہے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما مسٹر یادو نے کہا کہ ووٹ خرید کر بننے والی یہ حکومت پورے بہار میں نابالغ بچیوں، طالبات، بیٹیوں اور خواتین پر ڈھائے جا رہے مظالم پر آنکھیں موندے بیٹھی ہے۔

...مزید دیکھیں
احمد فراز: جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے اپنے

احمد فراز: جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے اپنے

خصوصی تحریر: ڈاکٹر شگفتہ یاسمین
شخص سے شخصیت تک کا سفر آسان نہیں ہوتا، دشت سے قلزم خوں تک کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے،ایاغ دل میں اشکوں کے جام پینے پڑتے ہیں اور داغ دل سے تبسم کے چراغ روشن کرنے پڑتے ہیں، محبت زندگی کی اساس ہے اور محبت قربانی چاہتی ہے، صلیب اور دار ورسن سے گزر کر ہی محبت سرخرو ہوتی ہے اوراعتبار پاتی ہے۔

...مزید دیکھیں
قاضی رنگا آسام کی روح اور حیاتیاتی تنوع کا انمول رتن ہے: وزیر اعظم مودی

قاضی رنگا آسام کی روح اور حیاتیاتی تنوع کا انمول رتن ہے: وزیر اعظم مودی

گوہاٹی/نئی دہلی، 18 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ قاضی رنگا نیشنل پارک آسام کی روح اور حیاتیاتی تنوع کا ایک انمول رتن ہے اور یہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی ایک انمول وراثت ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی سنگور ریلی سے خطاب کریں گے، بنگال میں 830 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح و آغاز

وزیر اعظم مودی سنگور ریلی سے خطاب کریں گے، بنگال میں 830 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح و آغاز

کولکاتا، 18 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کے روز مغربی بنگال کے دو روزہ دورے کے دوسرے دن ہگلی میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں فضائی آلودگی ، دھند اور سرد موسم برقرار

دہلی میں فضائی آلودگی ، دھند اور سرد موسم برقرار

نئی دہلی، 18 جنوری (یو این آئی) دہلی اتوار کے روز بھی شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں رہی۔

...مزید دیکھیں

مانچسٹر ڈربی: یونائیٹڈ نے سٹی کو 2-0 سے دھول چٹا دی

18 Jan 2026 | 5:26 PM

مانچسٹر،18 جنوری (یواین آئی ) مانچسٹر یونائیٹڈ کے عبوری منیجر کے طور پر مائیکل کیرک کا دوسرا دورِ اقتدار کسی خواب سے کم ثابت نہ ہوا۔ 198 ویں مانچسٹر ڈربی میں یونائیٹڈ نے اپنے روایتی حریف مانچسٹر سٹی کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-0 سے شکست دے کر نہ صرف بالادستی ثابت کر دی بلکہ سٹی کی ٹائٹل جیتنے کی امیدوں کو بھی شدید دھچکا پہنچایا۔روبن آموریم کی برطرفی کے بعد ذمہ داری سنبھالنے والے کیرک نے ٹیم میں نئی روح پھونک دی۔ اولڈ ٹریفورڈ کے تاریخی میدان میں یونائیٹڈ شروع سے ہی حاوی رہی:.

عدلیہ کی غیر جانبداری برقرار رکھنا جمہوریت کی ذمہ داری ہے : جسٹس بھویان

18 Jan 2026 | 6:14 PM

دہرادون، 18 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اجل بھویان نے اتوار کو کہا کہ عدالت عظمیٰ نے عام شہریوں کی زندگیوں سے وابستہ متعدد مثبت حقوق کو تسلیم کر کے جمہوریت کو استحکام بخشا ہے، لیکن ایک مضبوط جمہوریت کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ہم مسلسل اپنا محاسبہ کریں، اپنی خامیوں کو پہچانیں اور مستقبل میں مزید بہتر کام کرنے کا عہد کریں۔ .