
نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم شہدا کے موقع پر عظیم مجاہد آزادی بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری قوم بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہا، "آج ہماری قوم بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے آزادی اور انصاف کے لیے ان کی بے خوف جدوجہد ہم سب کو متاثر کرتی ہے
خیال رہے کہ برطانوی حکومت نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو 23 مارچ 1931 کو لاہور جیل میں پھانسی دی تھی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا کہ وقف بل کے ذریعے مودی حکومت نے آئین پر ایک اور جان بوجھ کر حملہ کیا ہے اور کہا کہ اس کے ذریعے ملک کے سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ حکومت کا مقصد کثیر مذہبی سماج کی سماجی ہم آہنگی کو توڑ کر اور اقلیتی برادری کی روایات اور اداروں کو بدنام کرکے انتخابی فائدے کے لیے پولرائزیشن کی صورتحال پیدا کرنا ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) دہلی اسمبلی کا آٹھواں بجٹ اجلاس پیر کو صبح 11:00 بجے پرانے سکریٹریٹ میں واقع ودھان سبھا کی عمارت میں شروع ہوگا ودھان سبھا کے اسپیکر وجیندر گپتا نے کہا کہ یہ سیشن آنے والے مالی سال کے لیے مالیاتی پالیسیوں اور ترقیاتی روڈ میپ کا تعین کرنے کے لیے بہت اہم ہے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ یہ سیشن 24 سے 28 مارچ 2025 تک چلے گا، ضرورت پڑنے پر اس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) ملک میں سودی نظام سے پاک بینکنگ نظام کی وکالت کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور اوکھلا حلقہ سے رکن اسمبلی اما نت اللہ خاں نے کہاکہ‘سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی‘ اسلامی بینکاری کی طرف ایک بہتر قدم ہے۔
...مزید دیکھیں 
ممبئی، 23 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ اجیت پوار نے یکم اپریل سے پیاز پر 20 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
...مزید دیکھیں 
سری نگر، 23 مارچ (یو این ائی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گنڈ کنگن علاقے میں پیش آنے والے بھیانک سڑک حادثے پر صدمے کا اظہار کیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) تعمیراتی مزدوروں کے ایک وفد نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور سماجی تحفظ، قانونی حقوق اور ان کے کام سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
...مزید دیکھیں