EntertainmentPosted at: May 20 2025 6:26PM 'بارڈر-2' کا سیٹ: سی ای او تیواری نے سنی دیول کے ساتھ مثبت بات چیت کیدہرادون، 20 مئی (یو این آئی) اتراکھنڈ فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بنشی دھر تیواری نے منگل کو مشہور اداکار سنی دیول اور ہدایت کار انوراگ سنگھ سے دہرادون کے ہلدو والا میں بارڈر-2 کے سیٹ پر ملاقات کی۔اس موقع پر کونسل کے جوائنٹ سی ای او ڈاکٹر نتن اپادھیائے بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس دوران اتراکھنڈ کی فلم پالیسی، لوکیشن کے تنوع اور ریاستی حکومت کی طرف سے دیئے جانے والے تعاون پر بامعنی گفتگو ہوئی۔وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی قیادت میں تشکیل دی گئی اتراکھنڈ کی موجودہ فلم پالیسی کو ملک کی سب سے زیادہ ترقی پسند پالیسیوں میں سے ایک سمجھا جارہا ہے، جہاں فلم سازوں کو شوٹنگ کی بروقت اجازت، انتظامی تعاون اور مقامی وسائل کی آسانی سے دستیابی ملتی ہے۔مسٹر تیواری نے کہا کہ فلم یونٹ کو یہاں جس طرح کا مثبت اور آرام دہ ماحول مل رہا ہے وہ ریاست کو فلم پروڈکشن کے لیے ایک مضبوط منزل بناتا ہے۔ اس دوران سنی دیول بھی کافی آرام دہ اور پرجوش نظر آئے۔بارڈر-2 کی بات کریں تو اس فلم کو جے پی دتہ، ندھی دتہ اور ٹی سیریز پروڈیوس کررہے ہیں، جس کی شوٹنگ فروری سے دہرادون میں چل رہی ہے۔ اسے کیسری فیم انوراگ سنگھ نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں سنی دیول، ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور آہان شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔یو این آئی م ع۔ 1825