Wednesday, Jun 18 2025 | Time 11:42 Hrs(IST)
Entertainment

رندیپ ہڈا’آپریشن کھکری‘ پر فلم بنائیں گے

ممبئی، 20 مئی (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار رندیپ ہڈا ہندوستانی فوج کے شجاعت اور ہمت کو دکھانے کے لیے ’آپریشن کھکری‘ پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔
رندیپ ہڈا اپنی اگلی فلم میں ہندوستانی فوج کے سب سے بہادر مشنوں میں سے ایک کو پردہ پر پیش کرنے جا رہے ہیں۔
رندیپ کی آنے والی فلم کا نام ’آپریشن کھکری‘ ہے۔

رندیپ ہڈا نے میجر جنرل راجپال پونیا اور دامنی پونیا کی کتاب ’آپریشن کھکری: دی انٹولڈ اسٹوری آف دی انڈین آرمیز بریوسٹ پیس کیپنگ مشن ایبروڈ‘ کے باقاعدہ فلمی حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
یہ فلم ہندوستانی فوج کے سب سے بہادر اور غیر ممالک میں بچاؤ مشنوں میں سے ایک کو پردے پر پیش کرے گی۔

یہ فلم سال 2000 میں سیئرا لیون یعنی مغربی افریقہ کے ایک ملک میں ہونے والے ایک حقیقی فوجی آپریشن پر مبنی ہے، جہاں ہندوستانی فوج کے 233 جوانوں کو باغی فورسز نے یرغمال بنا لیا تھا۔
یہ مشن ہندوستانی فوج کے اب تک کے سب سے خطرناک اور بہادر مشنوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
فلم میں رندیپ ہڈا میجر جنرل راجپال پونیا کا کردار ادا کریں گے۔
میجر جنرل راجپال پونیا نے اس مشکل حالات کے درمیان اپنے فوجیوں کو بحفاظت باہر نکالا تھا۔
فلم ’آپریشن کھکری‘ کے اسکرپٹ پر کام زوروں پر ہے اور اسے بڑے پیمانے پر شوٹ کیا جائے گا۔
فلم کی ٹیم کا ماننا ہے کہ ’آپریشن کھکری‘ نہ صرف ایک سنسنی خیز ایکشن فلم ہوگی، بلکہ یہ ہندوستانی فوج کی بہادری کی داستان کو دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچانے کا ایک ذریعہ بنے گی۔

یواین آئی۔
م س