EntertainmentPosted at: Apr 24 2025 5:45PM سچن پلگاونکر 'شرڈی والے سائیں بابا' کے سوترادھار بنےممبئی، 24 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے معروف کریکٹر ایکٹر سچن پِلگاونکر شو 'شرڈی والے سائی بابا' کے سوترادھار بن گئے ہیں۔سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے تازہ ترین شو شرڈی والے سائی بابا ناظرین کو عقیدے اور خود کی تبدیلی کے شدید سفر پر لے جانے کا وعدہ کرتا ہے۔ سائی بابا کی لافانی تعلیمات پر مبنی یہ شو اب اوربھی بہتر ہونے جارہا ہے، کیونکہ اس میں معروف کثیر جہتی فنکار سچن پِلگاونکر کے سوترادھار کے طور پر شامل ہورہے ہیں۔سوترا دھار کے طور پر، سچن پلگاونکر ہر ایپی سوڈ میں ناظرین کی رہنمائی کریں گے، یہ بتاتے ہوئے کہ سائی بابا کے سادہ لیکن طاقتور پیغامات آج کے دور میں بھی کس طرح متعلقہ اور متاثر کن ہیں۔سچن پلگاونکر نے کہا، "یہ میرے لیے صرف ایک پیشہ ورانہ حصولیابی نہیں ہے، یہ ایک گہری عقیدت ہے۔ میں ہمیشہ سائی بابا کا ایک شرسار پیروکار رہا ہوں۔ ان کی تعلیمات میری زندگی میں ایک مستقل طاقت اور رہنما رہی ہیں۔ جب مجھے اس شو کا سوتر دھار بننے کے لئے کہا گیا تو یہ میرے لیے ایک پیشہ ورانہ خدمت سے کہیں زیادہ تھا۔ ایسا محسوس ہوا کہ میں سوترادھار بن کر اپنی عقیدت کو ایک قدم آگے لے جارہا ہوں۔ میں بابا کی حکمت کی سادگی، گہرائی اورلازوال مطابقت ظاہر کرنا چاہتا ہوں۔ لوگوں کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ان کی محبت، ہمدردی اور عاجزی کی قدروں کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔شرڈی والے سائی بابا، ہر پیر تا جمعہ شام 7 بجے سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن اور سونی لیو پر نشر ہوتا ہے۔یواین آئی۔الف الف