image
Sunday, Jan 26 2025 | Time 03:59 Hrs(IST)
Entertainment

راجکمار راؤ کو ملا 'ایکٹر آف دی ایئر' کا ایوارڈ

نئی دہلی، 7 دسمبر (یواین آئی) بالی وڈ اداکار راجکمار راؤ کو این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈز میں 'ایکٹر آف دی ایئر' کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر راجکمار راؤ نے اپنی سپر ہٹ فلم "استری" سے لے کر اپنے کردار شری کانت کے بارے میں گفتگو کی۔

راجکمار راؤ نے کہا، "این ڈی ٹی وی کا شکریہ! یہ سال میرے لیے بہت خاص رہا۔
مجھے بہت مزہ آیا اور کئی چیلنجز بھی سامنے آئے۔
2024 ایک بہترین سال رہا۔
یہ میرا دوسرا انڈین آف دی ایئر ایوارڈ ہے، پہلا 2017 میں ملا تھا۔
میری یہی کوشش ہے کہ اچھی کہانیاں اور ایسی فلمیں بناؤں جو دل کو چھو لیں۔
2024 جیسے سال بار بار آئیں۔
"
فلم "استری 2" کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجکمار نے کہا، "اس فلم کو مردوں اور عورتوں دونوں نے خوب پسند کیا۔
'استری' اتنی خاص ہوتی ہے کہ اس کے بغیر دنیا کا چلنا ممکن نہیں۔
'استری' کا میری زندگی میں خاص مقام ہے۔
"
راجکمار نے مزید کہا، اگر آپ نے یہ فلم نہیں دیکھی تو پرائم ویڈیو پر جا کر ضرور دیکھیں۔
انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ "استری 3" بھی ضرور آئے گی۔

یواین آئی۔
م س
image