Friday, Jan 16 2026 | Time 19:03 Hrs(IST)
Entertainment

میرا ارادہ کسی کو تکلیف پہنچانے کا نہیں تھا': تنازع پر ہنی سنگھ کا ردِعمل

16 Jan 2026 | 4:34 PM

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) ریپر یو یو ہنی سنگھ ایک بار پھر تنازع میں گھر گئے ہیں۔ دہلی میں ہوئے ان کے ایک شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان پر مبینہ طور پر قابلِ اعتراض تبصرے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، جس کے باعث انہیں آن لائن شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔.

see more..

بارڈر 2 میں کام کرنے کے لیے فوراً ہاں کہا: آنیا سنگھ

16 Jan 2026 | 3:09 PM

ممبئی، 16 جنوری (یو این آئی) اداکارہ آنیا سنگھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم بارڈر 2 میں کام کرنے کے لیے فوراً ہاں کر دی تھی۔آنیا سنگھ جلد ہی حب الوطنی پر مبنی فلم بارڈر 2 میں نظر آنے والی ہیں۔ آنیا کے لیے یہ فلم محض ایک سنیما پروجیکٹ نہیں بلکہ جذبات اور فخر سے جڑا ایک خاص تجربہ ہے۔ .

see more..

رانی مُکھرجی: مَردانی 3 پوری پولیس فورس کو وقف ہے

16 Jan 2026 | 12:28 PM

ممبئی، 16 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رانی مُکھرجی کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم مردانی 3 پوری پولیس فورس کو وقف ہے، خاص طور پر ان خواتین افسران کو جو طاقت، ہمدردی اور بے مثال ایمانداری کے ساتھ قیادت کرتی ہیں۔.

see more..

جاوید اختر ۔۔۔۔۔۔دو آخری

16 Jan 2026 | 11:06 AM

جاوید اختر17 جنوری 1945کو گوالیار، مدھیہ پردیش، میں پیدا ہوئے۔ ا ن کے والد جاں نثار اختر بھی اردو کے ممتاز شاعر تھے ۔جاوید اختر کو ادب اور شاعری کا ذوق وراثت میں ملا۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی۔ .

see more..

جاوید اختر : ہندی فلموں کے بااثر قلم کار

16 Jan 2026 | 11:06 AM

17 جنوری سالگرہ کے موقع پر جاری .

see more..

کمال امروہی چوتھا آخری

16 Jan 2026 | 10:23 AM

یاد رہے کہ کمال امروہوی نے تین شادیاں کیں۔ان کی پہلی بیوی کا نام بانو تھا جو نرگس کی ماں جدن بائی کی نوکرانی تھیں۔بانو کی استھما سے موت کے بعد انہوں نے محمودی سے شادی کی۔تیسری شادی انہوں نے اداکارہ میناکماری سے کی جو عمرمیں ان سے پندرہ برس چھوٹی تھیں۔دونوں کی ملاقات ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی اور ان میں پیار پروان چڑھا یہاں تک کہ دونوں 1952 میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ اس وقت کمال امروہوی چوبیس سال کے تھے اور میناکماری19 سال کی۔لیکن یہ شادی زیادہ دنوں تک قائم نہیں رہی اور دونوں میں علاحدگی ہوگئی۔ .

see more..

کمال امروہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین

16 Jan 2026 | 10:22 AM

فلم’ محل‘ کمال امروہوی کے کیرےئر کا اہم موڑ ثابت ہوئی۔یہ فلم تجسس اوررومانس سے بھری تھی۔فلم ساز اشوک کمار نے اس کی ہدایت کاری کی ذمہ داری کمال امروہوی کو سونپی۔ بہترین گیتوں اور موسیقی کے سبب یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی اور اس کے بعد سے ہی فلموں میں سسپنس کا رواج چل پڑا۔فلم کی زبردست کامیابی نے مدھوبالا اور لتامنگیشکر کو نئی شناخت فراہم کی۔اس سے حوصلہ پاکر کمال امروہوی نے 1953میں کمال پکچرس اور 1958میں کمالستان اسٹوڈیو کی بنیاد رکھی۔اس کے بینر تلے انہوں نے اپنی بیوی مینا کماری کو لے کرایک آرٹ فلم ’’دائرہ‘‘ بنائی لیکن یہ فلم کامیاب نہ ہوسکی۔ اسی دوران فلم ساز و ہدایت کار کے آصف اپنی اہم فلم ’مغل اع.

see more..

کمال امروہی دو۔۔۔۔۔۔۔۔

16 Jan 2026 | 10:21 AM

لاہور نے ان کی زندگی کی سمت ہی بدل دی۔ انہوں نے بڑا آدمی بننے کا عزم کرلیا تھا۔انہوں نے خوب محنت کی اورقدیم لسانیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرلی۔وہ انتہائی ذہین تھے ۔ اس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ انہوں نے محض 18سال کی عمر میں ہی ایک اردو اخبار میں کالم نگاری شروع کردی۔ اخبار کے مدیر اُن کی صلاحیتوں کے اس قدر معترف ہوئے کہ اس زمانہ میں انہوں نے 300روپے ان کا مشاہرہ مقرر کردیا۔یہ اس وقت ایک خطیر رقم شمار کی جاتی تھی۔ کچھ دنوں تک اخبار میں کام کرنے کے بعد ان کا دل اس کام سے بھر گیا اور وہ کلکتہ آگئے اوروہاں سے پھربمبئی کا رخ کیا۔ .

see more..

سچترا سین تین آخری

16 Jan 2026 | 9:47 AM

سال 1963 میں سچترا سین کی ایک اور سپرہٹ فلم ’سات پاکے باندھا‘آئی ۔ اس فلم میں اپنی سنجیدہ اداکاری سے انہوں نے ناظرین کا دل جیت لیا اور اس فلم کے لئے ماسکوفلم فیسٹیول میں سرفہرست فلم اداکارہ کے ایوارڈسے نوازا گیا یہ فلمی دنیا کی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کسی ہندستانی اداکارہ کو غیر ممالک میں ایوارڈ ملا تھا۔ اس فلم کی کہانی پر 1974 میں فلم کورا کاغذ بنائی گئی تھی۔.

see more..

سچترا سین دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 Jan 2026 | 9:39 AM

سال 1957 میں سچترا سین کو دو اور ہندی فلموں ’مسافر اور چمپاکلی میں کام کرنے کا موقع ملا۔ر شی کیش مکھرجی کی ہدایت میں بنی فلم مسافر میں انہیں دوسری بار دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جبکہ فلم چمپاکلی میں انہوں نے بھارت بھوشن کے ساتھ کام کیا لیکن دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں۔ .

see more..

’دریشیَم 3‘ کی ریلیز 2 اپریل کو ، موہن لال نے ٹیزر جاری کیا

15 Jan 2026 | 3:47 PM

نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) ملیالم سپر اسٹار موہن لال نے اپنی بے حد منتظر فلم ’دریشیَم 3‘ کی ریلیز کی تاریخ کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ کرائم تھرلر فلم 2 اپریل 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔.

see more..

الو ارجن۔لوکیش کنگراج کی اگلی اَن ٹائٹلڈ فلم کے لیے میگا کولیبوریشن کا اعلان

15 Jan 2026 | 2:47 PM

ممبئی، 15 جنوری (یو این آئی) جنوبی ہند کی فلموں کے میگا اسٹار الو ارجن نے ہدایت کار لوکیش کنگراج کے ساتھ اپنے اگلے پروجیکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ میتھری مووی میکرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی موسیقی معروف کمپوزر انیرُدھ روی چندر دیں گے، جو اس پروجیکٹ کو ایک شاندار بلاک بسٹر اسکیل پر لے جانے کا عندیہ ہے۔.

see more..

عامر خان پروڈکشنز کی آئندہ رومانوی ڈرامہ فلم ’ایک دن‘ کی پہلی جھلک جاری

15 Jan 2026 | 1:48 PM

ممبئی، 15 جنوری (یو این آئی) عامر خان پروڈکشنز کی آئندہ رومانوی ڈرامہ فلم ’ایک دن‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ اس فلم میں سائی پلوّی اور جنید خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری سنیل پانڈے نے کی ہے، جبکہ اسے منصور خان، عامر خان اور اپرنا پروہت نے پروڈیوس کیا ہے۔.

see more..

سرشتی سنگھ سونی سب کے شو میں ڈاکٹر وانی کا کردار ادا کریں گی

15 Jan 2026 | 1:20 PM

ممبئی، 15 جنوری(یو این آئی) اداکارہ سرشتی سنگھ سونی سب کے آنے والے شو ’ہوئی غم یادیں – ایک ڈاکٹر، دو زندگیاں‘ میں ڈاکٹر وانی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یہ نیا شو بین الاقوامی سطح پر سراہے جانے والے اطالوی سیریز کاہندستانی نظریہ ہے اور اسے کئی ممالک میں کامیابی کے ساتھ ڈھالا جا چکا ہے۔.

see more..

ملک کے چھوٹے شہروں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے: سدھانت چترویدی

15 Jan 2026 | 1:03 PM

ممبئی، 15 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی کا کہنا ہے کہ ملک کے چھوٹے شہروں میں بے شمار باصلاحیت لوگ موجود ہیں، لیکن انڈسٹری کے نظام اور کام کرنے کے طریقوں کی وجہ سے بہت سے تخلیق کار اپنی آواز فلم انڈسٹری تک نہیں پہنچا پاتے۔.

see more..

پلکت سمراٹ نے فلم ’راہو کیتو‘ میں اپنے کردار سے جڑی خاص جھلکیاں شیئر کیں

15 Jan 2026 | 12:54 PM

ممبئی، 15 جنوری(یو این آئی) بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ نے فلم ’راہو کیتو‘ میں اپنے کردار کیتو کی تیاری سے متعلق کچھ خاص ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جنہوں نے شائقین کے درمیان فلم کے تئیں جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔.

see more..

دادا صاحب تین آخری

15 Jan 2026 | 10:07 AM

فلم راجہ ہریش چندر کی زبردست کامیابی کے بعد دادا صاحب پھالکے ناسک آئے اور فلم موہنی بھسماسور کی تیاری میں مصروف ہوگئے۔ فلم کی تیاری میں تقریباً تین ماہ لگے۔ فلم انڈسٹری کی تاریخ میں موہنی بھسماسور کی کافی اہمیت ہے کیونکہ اس فلم کے ذریعے درگا گوکھلے اور کملا گوکھلے جیسی اداکاراؤں نے ہندوستانی فلم انڈسٹری کی اولین خاتون اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ فلم تقریباً 3245 فٹ لمبی تھی جس میں انہوں نے پہلی بار ٹرک فوٹوگرافی کا استعمال کیا۔ .

see more..

دادا صاحب دو۔۔۔۔۔۔۔۔

15 Jan 2026 | 10:07 AM

دادا صاحب پھالکے کے والد داجی شاستری پھالکے سنسکرت کے اسکالر تھے۔ کچھ عرصے بعد ان کا خاندان بہتر زندگی کی تلاش میں ممبئی آگیا۔ دادا صاحب پھالکے بچپن سے ہی فن کی طرف مائل تھے اور وہ اسی شعبے میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتے تھے۔ 1885 میں انہوں نے جے جے کالج آف آرٹ میں داخلہ لیا۔ انہوں نے بڑودہ کے مشہور کلا بھون میں آرٹ کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد وہ ایک ڈرامہ کمپنی میں بطور پینٹر کام کرنے لگے۔ 1903 میں انہوں نے محکمہ آثار قدیمہ میں فوٹوگرافر کے طور پر کام شروع کیا۔ کچھ عرصے بعد دادا صاحب پھالکے کا دل فوٹو گرافی نہیں لگا اور انہوں نے فلم ساز کے طور پر اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس خواب کو شر.

see more..

آرزو لکھنوی تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔

15 Jan 2026 | 9:26 AM

اس دورکی فلموں میں شاعری محض تک بندی تھی۔ پھرکچھ عرصے بعد آرزو لکھنٔوی نے فلموں میں گیت لکھنے کا آغاز کیا۔ سال 1936ء میں فلم ’دیوداس‘ بنی جس کے ہدایتکار پراماتھیش بروا تھے۔ ان کا پہلا سپرہٹ گیت اسی فلم سے منظر عام پر آیا،جسے سہگل نے آواز دی تھی اور یہ انہیں پر فلمایا گیا تھا۔ جس کے بول ’بالم آئے بسو مورے من میں‘ تھے۔ اس فلم میں سہگل نے دیوداس کا کردار ادا کیا تھا، اداکارہ جمونا نے پاروتی، اور راج کماری چندرمکھی کے کردار ادا کئے تھے۔’دیوداس‘ مشہور بنگالی ناول جسے سرت چندرا چٹو پادھیائے نے لکھا تھا، اس ناول سے ماخوذ تھی اور یہ ناول کئی بار فلم کی کہانیوں میں ڈھلا اور ہر بار دیوداس کو عو.

see more..

آرزو لکھنوی۔۔۔۔۔۔ دو

15 Jan 2026 | 9:25 AM

ان کے کئی ڈرامے کتابی صورت میں بھی منظر عام پر آئے اور انھیں بھی بڑی شہرت ملی، ان ڈراموں کے نام تھے چاند گرہن، چراغِ توحید اور حسن کی چنگاری پھر کچھ عرصے بعد ان کے دو شعری مجموعے ’’جان آرزو‘‘ اور ’’فغان آرزو‘‘ بھی عوام میں بڑے پسند کیے گئے۔ اس کے بعد ان کا لکھنٔو سے دہلی اور پھر دہلی سے کلکتہ کا سفر جاری رہا ہے۔اس زمانے میں کلکتہ سب سے زیادہ فلموں کا مرکز تھا اور بنگالی فلموں کیساتھ ساتھ اردو فلموں کی پروڈکشنز بھی اپنے عروج پر تھیں۔ نیو تھیٹرکلکتہ کی ایک مشہور فلم کمپنی تھی، آرزوؔ لکھنوی اس کمپنی سے وابستہ ہو گئے۔ .

see more..

فلموں میں بھی اپنی شاعری کا لوہا منوایا آرزو لکھنٔوی نے

15 Jan 2026 | 9:24 AM

یوم پیدائش (16 فروری کے موقع پر.

see more..

چتر گپت : ایک بہترین موسیقار

14 Jan 2026 | 3:10 PM

برسی جودہ جنوری کے موقع پر .

see more..

پونگل 2026: سفید ساڑی میں ودیا بالن سے لے کر جانھوی کپور تک، بالی وُڈ ڈیواز کا روایتی جلوہ

14 Jan 2026 | 3:08 PM

ممبئی، 14 جنوری (یو این آئی) پونگل کے موقع پر پہنی جانے والی سفید ساڑی نہ صرف جنوبی ہند کی ثقافت کی شناخت ہے بلکہ بالی وُڈ کی کئی اداکاراؤں کے فیسٹیول اسٹائل کا بھی ایک اہم حصہ بن چکی ہے۔.

see more..

فینٹسی تب کام کرتی ہے جب وہ جذباتی طور پر سچی لگے: سورج سنگھ

14 Jan 2026 | 1:52 PM

ممبئی، 14 جنوری(یو این آئی) فلم راہو کیتو کے پروڈیوسر سورج سنگھ کا کہنا ہے کہ فینٹسی تب کام کرتی ہے جب وہ جذباتی طور پر سچی محسوس ہو۔ ہندستانی سنیما میں ایک الگ پہچان بنانے والی بیلیو پروڈکشنز کے پروڈیوسر سورج سنگھ ایسی کہانیوں کی حمایت کرتے ہیں جو روایتی سوچ کو چیلنج کریں، لیکن ساتھ ہی ناظرین سے جذباتی طور پر جڑی بھی ہوں۔.

see more..

ابھشیک بینرجی نے آنجہانی اوم پوری کو خراجِ عقیدت پیش کیا

14 Jan 2026 | 1:47 PM

ممبئی، 14 جنوری (یو این آئی) بالی وڈ اداکار ابھشیک بینرجی نے فریڈم ایٹ مڈنائٹ 2 میں عظیم اداکار اوم پوری کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اوم پوری کی 1982 کی فلم گاندھی میں ادا کی گئی شاندار اداکاری آج بھی یادگار مانی جاتی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کار رچرڈ ایٹن برَہ نے کی تھی اور اس میں بین کنگزلی نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔.

see more..

ایک دن بہت بڑا شاعر بن کر دکھاؤں گا:کیفی اعظمی

14 Jan 2026 | 1:33 PM

چودہ جنوری یوم پیدائش کے موقع پر .

see more..