SportsPosted at: Mar 21 2025 9:04PM مدھیہ پردیش، ہریانہ اور میزورم نے قومی خواتین ہاکی لیگ جیت لی
رانچی، 21 مارچ (یو این آئی) قومی خواتین ہاکی لیگ 2024-2025 کے آخری مرحلے کے تیسرے دن جمعہ کو مدھیہ پردیش، ہریانہ اور میزورم نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔
آج یہاں کھیلے گئے پہلے میچ میں مدھیہ پردیش نے پول اے میں ہاکی ایسوسی ایشن آف اڈیشہ کو 1-0 سے شکست دی۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا لیکن بالآخر اسنیہا پٹیل نے (42ویں) منٹ میں گول کر کے مدھیہ پردیش کو برتری دلادی۔