Friday, Apr 18 2025 | Time 18:58 Hrs(IST)
National

نڈا نے صحت کی دیکھ بھال میں جدت لانے پر زور دیا

نڈا نے صحت کی دیکھ بھال میں جدت لانے پر زور دیا

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے جمعہ کو صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں جدت اور تعاون کے جذبے کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔
آج یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے 49ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نڈا نے کہا کہ بین الضابطہ شراکت داری اور زندگی بھر سیکھنے کے عزم کے ذریعے ہی موجودہ وقت کے دباؤ والے صحت کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔
مسٹر نڈا نے کہا کہ مسلسل سیکھنے اور ترقی کے عزم نے ایمس، دہلی کو اس مقام پر پہنچایا ہے جہاں اسے 2018 سے طبی زمرے میں سب سے اوپر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمس نے ملک کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بڑھایا ہے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
مودی نے مسک کے ساتھ ٹیکنالوجی، اختراع کے شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

مودی نے مسک کے ساتھ ٹیکنالوجی، اختراع کے شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو امریکی صنعت کار اور امریکی انتظامیہ کے انتظامی اصلاحات کے سربراہ ایلون مسک سے ٹیلی فون پر بات کی اور ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا مسٹر مودی نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ "ایلون مسک سے بات کی اور اس سال کے شروع میں واشنگٹن میں ہونے والی اپنی میٹنگ کے دوران جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا، ان پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں ویمولا ایکٹ نافذ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا: راہل گاندھی

کرناٹک میں ویمولا ایکٹ نافذ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ کوئی بھی ملک میں ذات پات کے نظام کا شکار نہ ہو، انہوں نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو ایک خط لکھ کر وہاں ویمولا ایکٹ نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان نے بنگلہ دیش کو اقلیتوں کے تحفظ کا مشورہ دیا

ہندوستان نے بنگلہ دیش کو اقلیتوں کے تحفظ کا مشورہ دیا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے مغربی بنگال میں سرگرمیوں پر بنگلہ دیشی حکام کے تبصروں کی سخت مذمت کی ہے اور انہیں اپنے ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے اس سلسلے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ "ہم مغربی بنگال کے واقعات کے بارے میں بنگلہ دیش کی طرف سے کئے گئے تبصروں کو مسترد کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات وسیع کرنے کیلئے تیار ہیں: ایرانی صدر

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات وسیع کرنے کیلئے تیار ہیں: ایرانی صدر

تہران، 18 اپریل (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات وسیع کرنے کے لیے تیار ہیں عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ دوستی اسلامی دنیا کے مفاد کے فروغ میں معاون و مدد گار ثابت ہو گی ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں بہت سے مسائل حل کر سکتے ہیں اور دونوں علاقائی تعاون میں ایک نمونہ بن سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے، عمر عبداللہ کی نماز جنازہ میں شرکت

کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے، عمر عبداللہ کی نماز جنازہ میں شرکت

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر کے ممتاز عالم دین اور نامور مذہنی لیڈر علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے وہ 85 برس کے تھے خاندانی ذرائع کے مطابق انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال (ایس ایم ایچ ایس) میں زندگی کی آخری سانسیں لیں جہاں وہ گذشتہ ایک دو دن سے زیر علاج تھے آغا صاحب کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی قصبہ بڈگام میں ماتم کا ماحول سایہ فگن ہوا اور ہر طرف سے آہ و فغاں کی آوازیں بلند ہونے لگیں۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 1.6 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 677.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر 1.6 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 677.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

ممبئی، 18 اپریل (یو این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، سونے کے ذخائر میں بڑے پیمانے پر اضافے کی وجہ سے 11 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 1.6 بلین ڈالر بڑھ کر 677.8 بلین ڈالر ہو گئے اسی طرح گزشتہ ہفتے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10.9 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 676.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔

...مزید دیکھیں
حکومت کو ہٹ دھری چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے وقف ترمیمی قانون کو واپس لے لینا چاہئے: ایڈووکیٹ سرفراز صدیقی

حکومت کو ہٹ دھری چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے وقف ترمیمی قانون کو واپس لے لینا چاہئے: ایڈووکیٹ سرفراز صدیقی

نئی دہلی، 18اپریل (یو این آئی)وقف ترمیمی قانون پرجاری سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے کئی شقوں پر عارضی روک کا خیرمقدم کرتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے معروف وکیل سرفراز احمد صدیقی نے کہا کہ حکومت کو ہٹ دھری چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے وقف ترمیمی قانون کو واپس لے لینا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات وسیع کرنے کیلئے تیار ہیں: ایرانی صدر

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات وسیع کرنے کیلئے تیار ہیں: ایرانی صدر

18 Apr 2025 | 6:47 PM

تہران، 18 اپریل (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات وسیع کرنے کے لیے تیار ہیں عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ دوستی اسلامی دنیا کے مفاد کے فروغ میں معاون و مدد گار ثابت ہو گی ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں بہت سے مسائل حل کر سکتے ہیں اور دونوں علاقائی تعاون میں ایک نمونہ بن سکتے ہیں۔

گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا اگلے ماہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جائیں گے: ڈاکٹر سنگھ

18 Apr 2025 | 6:33 PM

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) ہندوستان جو خلا کے میدان میں نئے سنگ میل حاصل کرنے کی طرف مسلسل آگے بڑھ رہا ہے، اپنے خلائی سفر میں ایک اور فیصلہ کن باب لکھنے جا رہا ہے اور چار دہائیوں کے بعد اس نے بین الاقوامی خلائی مشن کے تحت اگلے ماہ ایک ہندوستانی خلاباز کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔