Wednesday, Jun 10 2026 | Time 08:20 Hrs(IST)
National

ڈی این اے ٹیسٹ سے ڈاکٹر عمر نبی کے دھماکہ والی کار میں ہونے کی تصدیق ہوئی

ڈی این اے ٹیسٹ سے ڈاکٹر عمر نبی کے دھماکہ والی کار میں ہونے کی تصدیق ہوئی

نئی دہلی، 13 نومبر (یو این آئی) ڈی این اے ٹیسٹ سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب جس کار میں دھماکہ ہوا تھا اسے ڈاکٹر عمر نبی چلا رہا تھا، کیونکہ اس کے اسٹیئرنگ وہیل میں پائے گئے پیر کے حصے اور نبی کی ماں کے ڈی این اے کے نمونے نبی کی والدہ سے ملتے ہیں دہلی پولیس کے مطابق نبی کی والدہ کے ڈی این اے کے نمونے اور نبی کے پاؤں کے ڈی این اے میچ ہورہے ہیں۔ تفتیش کاروں نے یہ کامیابی اس وقت ملی جب ڈاکٹر نبی کا پیرکار کی اسٹیئرنگ وہیل اور ایکسلریٹر کے درمیان پھنسا ہوا پایا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دھماکے کے وقت کار چلا رہا تھا۔
ایک پولیس افسر نے کہا، "کل 21 حیاتیاتی نمونے فارنزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کو جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ لال قلعہ دھماکے میں مرکزی ملزم سمیت کل 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بقیہ نمونے دیگر متاثرین کی حیاتیاتی باقیات اور قریبی تباہ شدہ گاڑیوں، دھماکے سے متاثر ہونے والی گاڑیوں اور ایک ای-رکشہ سے حاصل کیے گئے تھے۔"
ایف ایس ایل نے ڈاکٹر نبی کی شناخت کی تصدیق کے لیے اس کی والدہ سے ڈی این اے کے نمونے حاصل کیے۔ وہ 10 نومبر کی شام لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں شامل کار چلا رہا تھا، جس میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
دہلی پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نبی کو دہلی کی طرف جانے سے پہلے ممبئی ایکسپریس وے اور کنڈلی-مانیسر-پلول (کے ایم پی) ایکسپریس وے پر بھی گاڑی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ تفتیشی ایجنسیاں گاڑی کی نقل و حرکت کی تفصیل سے تفتیش کر رہی ہیں۔
دریں اثنا، دھماکے کی جگہ سے 500 میٹر کے اندر ایک مارکیٹ کے گیٹ کی چھت پر ایک کٹا ہوا ہاتھ ملا، جس سے تحقیقات مزید تیزہوگئی ہے۔ دہلی پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ ایک اور متاثرہ شخص کی آج صبح اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔
متعلقہ پیش رفت میں، حکام نے الفلاح یونیورسٹی کے کمروں سے ڈاکٹر نبی اور ڈاکٹر مزمل کی ڈائریاں برآمد کیں۔ پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا، "یہ ڈائریاں منگل اور بدھ کو الفلاح یونیورسٹی کیمپس کے اندر سے ملی تھیں۔ ایک ڈاکٹر نبی کے کمرے نمبر 4 سے اور دوسری ڈاکٹر مزمل کے کمرے نمبر 13 سے برآمد ہوئی تھی۔"
اس کے علاوہ پولیس نے ڈاکٹر مزمل کے زیر استعمال کمرے سے ایک اور ڈائری بھی قبضے میں لے لی۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں سے پہلے 360 کلو گرام دھماکہ خیز مواد پکڑا گیا تھا۔ یہ کمرہ الفلاح یونیورسٹی سے تقریباً 300 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا، "برآمد شدہ ڈائریوں اور نوٹ بکس میں کوڈ ورڈز ہیں، جن میں 8 نومبر سے 12 نومبر تک کی تاریخیں درج ہیں۔ ڈائریوں میں 'آپریشن' کا لفظ کئی بار لکھا گیا ہے۔"
اس برآمدگی کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ ایل این جے پی اسپتال میں داخل ایک اور زخمی کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت بلال ولد غلام حسن کے طور پر ہوئی ہے جو دہلی سے باہر کا رہنے والا تھا۔ بلال کا پوسٹ مارٹم آج بعد میں کیا جائے گا۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
مودی نے کویت کے امیر کے ساتھ بات کی، مغربی ایشیا کی صورتحال پر ہوئی گفتگو

مودی نے کویت کے امیر کے ساتھ بات کی، مغربی ایشیا کی صورتحال پر ہوئی گفتگو

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) مغربی ایشیا میں مسلسل بدلتی ہوئی سکیورٹی کی صورتحال کے درمیان، وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ٹیلیفون پر وہاں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا مسٹر مودی نے کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر ہونے والے حملوں کی ہندوستان کی جانب سے ایک بار پھر سخت مذمت کی۔

...مزید دیکھیں
مضبوط قانون ساز ادارے اور شراکتی جمہوریت ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ناگزیر: لوک سبھا اسپیکر

مضبوط قانون ساز ادارے اور شراکتی جمہوریت ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ناگزیر: لوک سبھا اسپیکر

نئی دہلی/چندی گڑھ، 9 جون(یو این آئی) ایوانوں میں بار بار رکاوٹیں اور رکاوٹیں جمہوری اداروں کے لیے ایک سنگین چیلنج ہیں اس مسئلے کا حل عوامی توقعات کے مطابق قانون ساز اداروں کے اندر طرز عمل، مکالمے اور بامعنی بحث کو فروغ دینے میں مضمر ہے  عوامی اعتماد کو مضبوط کرنا آج تمام عوامی نمائندوں کی اولین ذمہ داری ہے  ان خیالات کا اظہارلوک سبھا اسپیکر مسٹر اوم برلا کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) انڈیا ریجن زون-II (شمالی زون) کی دوسری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں پولیس بربریت پر پاکستان کو جوابدہ ٹھہرائے عالمی برادری: ہندوستان

پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں پولیس بربریت پر پاکستان کو جوابدہ ٹھہرائے عالمی برادری: ہندوستان

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) ہندوستان نے پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں مظاہرین پر پولیس کی بربریت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کو اس کے ظلم وزیادتی کے لیے جوابدہ ٹھہرائے ہندوستان نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ پاکستان فرضی ویڈیوز کے ذریعے اپنی ناکامیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔

...مزید دیکھیں
سبسڈی والے سلنڈر کی تعداد کم کر کے حکومت غریبوں کو کھانے سے بھی کر رہی ہے محروم

سبسڈی والے سلنڈر کی تعداد کم کر کے حکومت غریبوں کو کھانے سے بھی کر رہی ہے محروم

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایل پی جی (رسوئی گیس) کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اجولا یوجنا کے تحت سبسڈی والے سلنڈروں کی تعداد کم کیئے جانے پر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے غریبوں سے پہلے منریگا کے تحت کام کا حق چھینا اور اب ان کے کھانے کا سہارا بھی چھین رہی ہے مسٹر کھرگے نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ 2016 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اجولا یوجنا کے ذریعے خواتین کو لکڑی کے چولہے کے دھوئیں سے نجات دلانے اور سال میں 12 سبسڈی والے گیس سلنڈر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
غزہ کی 12 فی صد آبادی شہید یا لاپتہ ہو چکی ہے  : فلسطینی سفیر

غزہ کی 12 فی صد آبادی شہید یا لاپتہ ہو چکی ہے : فلسطینی سفیر

نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) آل انڈیا مسلم انٹلیکچوئل سوسائٹی (اے آئی ایم آئی ایس) کے ایک وفد نے نئی دہلی میں تعینات فلسطینی سفیر عزت مآب عبداللہ ایم ابو شاوَش سے سفارت خانے میں خصوصی ملاقات کی  اس اہم نشست کے دوران غزہ، مغربی کنارے، بیت المقدس (یروشلم) اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تیزی سے بدلتی ہوئی تشویشناک صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا سفیر عبداللہ ابو شاوَش نے وفد کو زمین پر جاری بدترین انسانی بحران کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

...مزید دیکھیں
عمان کے ساحل کے قریب ٹینکر پر میزائل حملے کے بعد تمام 24 ہندوستانی ملاحوں کو محفوظ بچا لیا گیا

عمان کے ساحل کے قریب ٹینکر پر میزائل حملے کے بعد تمام 24 ہندوستانی ملاحوں کو محفوظ بچا لیا گیا

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) دنیا بھر میں ہندوستانی ملاحوں کے تحفظ کے تئیں اپنے اٹوٹ عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے، میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) ممبئی نے عمان کے حکام کے ساتھ مل کر عمان کے ساحل کے قریب ایک تجارتی ٹینکر پر میزائل حملے کے بعد اس پر سوار تمام 24 ہندوستانی ملاحوں کو کامیابی کے ساتھ بچا لیا ہے ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے منگل کو بتایا کہ ایم آر سی سی ممبئی کو پیر کے روز دو بج کر 20 منٹ پر پلاؤ کے جھنڈے والے ٹینکر ’ایم ٹی میریویکس‘ پر میزائل حملے کی اطلاع ملی۔

...مزید دیکھیں
سینئر صحافی انل پانڈے این یو جے اسکول آف جرنلزم اینڈ کمیونی کیشن کے صدر مقرر

سینئر صحافی انل پانڈے این یو جے اسکول آف جرنلزم اینڈ کمیونی کیشن کے صدر مقرر

نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) سے منسلک نیشنل یونین آف جرنلسٹس (انڈیا) [این یو جے (ّآئی)] کی جانب سے قائم کردہ این یو جے اسکول آف جرنلزم اینڈ کمیونی کیشن کے صدر کے عہدے پر سینئر صحافی انل پانڈے کو تعینات کیا گیا ہے وہیں جن ستا کے نامہ نگار پریہ رنجن کو سکریٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: وارم اپ میچز میں آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی شاندار فتوحات

09 Jun 2026 | 9:50 PM

لندن، 9 جون (یو این آئی) انگلینڈ میں 12 جون سے شروع ہونے والے 'آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026' کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ منگل کے روز کھیلے گئے وارم اپ میچوں کے پہلے مرحلے میں آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو اور اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر اپنی تیاریوں کا دھاک جما دیا۔واضح رہے کہ اس بار خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انگلینڈ کے 7 مختلف مقامات پر کھیلا جا رہا ہے۔ لوبرگ میں کھیلے گئے ایک کم اسکورنگ اور سنسنی خیز میچ میں آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی۔آئرلینڈ کی اننگز: آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 143 رنز بنائے بنگلہ دیش کی جانب سے سنجیدہ اخت.

سونم کپور آج اپنی 41 ویں یوم پیدائش منارہی ہیں

سونم کپور آج اپنی 41 ویں یوم پیدائش منارہی ہیں

09 Jun 2026 | 8:25 PM

ممبئی، 9 جون (یو این آئی) بالی ووڈ کی جانی مانی اداکارہ سونم کپور آج 41 برس کی ہو گئی ہیں۔ 0جون 1985 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں سونم کپور، اداکار انل کپور کی صاحبزادی ہیں۔ فلمی ماحول میں پلی بڑھی سونم کا رجحان شروع سے ہی سنیما کی جانب رہا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بلیک (2005) سے کیا۔.