Thursday, Aug 13 2026 | Time 15:28 Hrs(IST)
National

بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز عظیم قبائلی مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کو ان کی 150ویں جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ اس دن کو سرکاری طور پر ’جن جاتیہ گورو دیوس‘ کے طور پر منایا جاتا ہے، جو ہندوستان کی تاریخ میں قبائلی کمیونٹی کے اہم رول کا احترام بھی ہے۔
وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آزادی کی تحریک میں برسا منڈا کے نمایاں رول اور ملک کی قبائلی وراثت کے تحفظ کے لیے ان کی کوششوں کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا ’جن جاتیہ گورو دیوس‘ کے اس مقدس موقع پر پورا ملک مادرِ وطن کے وقار کی حفاظت میں عظیم مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کی بے مثال خدمات کو عقیدت کے ساتھ یاد کر رہا ہے۔ بھگوان برسا منڈا کی قربانیاں اور غیر ملکی ظلم کے خلاف ان کی مزاحمت ہمیشہ قومی تحریک کا لازوال ذریعہ بنی رہے گی۔ غیر ملکی حکومت کے ناانصافیوں کے خلاف ان کی جدوجہد اور قربانی ہر نسل کو ہمیشہ تحریک دیتی رہے گی۔ ملک کے عظیم مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا جی کو ان کی 150ویں جینتی پر شت شت نمن۔‘‘
وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2021 میں ’جن جاتیہ گورو دیوس‘ کے قیام کا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ ہندوستان کی شناخت اور جدوجہد آزادی میں قبائلی ہیروز کی بے مثال خدمات کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جائے اور ہمیشہ یاد رکھا جائے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں

ایس ایس ایل وی کے پہلے مرحلے کے بہتر ورژن کا کامیاب تجربہ: اسرو

چنئی، 13 اگست (یو این آئی) ہندستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) نے چھوٹے مصنوعی سیاروں کو خلا میں بھیجنے والے راکٹ ایس ایس ایل وی کے ٹھوس بوسٹر مرحلے ایس ایس 1 کے بہتر ورژن کا زمینی جامد تجربہ کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

سنگاپور پرچم بردار کنٹینر جہاز نے ڈائمنڈ ہاربر کے قریب ہگلی کے پشتے کو ٹکر مار دی

کولکاتا، 13 اگست (یو این آئی) سنگاپور کے پرچم والے ایک کنٹینر بردار جہاز نے بدھ کو جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے ڈائمنڈ ہاربر کے نزدیک نورپور میں ہگلی ندی کے پشتے سے ٹکر مار دی، جس کے بعد مصروف دریائی راستے پر بحری آمدورفت کی سلامتی کو لے کر تشویش بڑھ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق قیاس آرائیاں ختم ، شیوکمار کے اختیار کا امتحان شروع

بنگلورو، 13 اگست (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بدھ کو کابینہ کے قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما رام لنگا ریڈی کو جنگلات و ماحولیات اور کے ایچ منی اپا کو سماجی بہبود کا محکمہ سونپ دیا، جبکہ خزانہ سمیت کئی اہم محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔

...مزید دیکھیں

کولمبیا کے صدر نے معاشی ہنگامی حالت نافذ کی

میکسیکو سٹی، 13 اگست (اسپوتنک/یو این آئی) کولمبیا کے صدر ابیلاردو ڈی لا ایسپریلا نے 10 اگست کو آئے شدید زلزلے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آئینی طور پر معاشی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

اہم تنصیب پر داعش کے حملے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ:کویت وزارت داخلہ

بیروت، 13 اگست (یو این آئی) کویت کی ریاستی سلامتی سروس نے ملک کی ایک اہم تنصیب پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جرمنی میں خشک سالی سے کھیتوں کو خطرہ: جرمن وزیر زراعت

ماسکو، 13 اگست (اسپوتنک/یو این آئی) جرمنی کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والی طویل خشک سالی نے جرمن کھیتوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور مویشی پالنے کا شعبہ سب سے زیادہ مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔

...مزید دیکھیں

ایل سلواڈور کے ساحل کے قریب 5.5 شدت کا زلزلہ

واشنگٹن، 13 اگست (یو این آئی) ایل سلواڈور کے ساحل کے قریب بدھ کو ریکٹر پیمانے پر 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔

...مزید دیکھیں

امریکی کولبی کا جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ مضبوط دفاعی روابط کا عزم

13 Aug 2026 | 3:21 PM

منیلا، 13 اگست (یو این آئی) امریکہ جنوب مشرقی ایشیا میں دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کی فوجی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، جبکہ واشنگٹن کی نظر میں غیر ضروری طور پر اشتعال انگیز بیان بازی سے گریز بھی کیا جائے گا۔ امریکی انڈر سکریٹری آف وار برائے پالیسی ایلبرج اے کولبی نے جمعرات کو ایک بریفنگ میں یہ بات کہی۔.

کرکٹ افغانستان دو آخری

13 Aug 2026 | 2:55 PM

جدراں نے 56 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پھر اپنی بلے بازی کی رفتار بڑھا دی۔ اگلے 50 رنز انہوں نے 51 گیندوں پر بنائے اور اپنی ساتویں ایک روزہ سنچری مکمل کی۔ انہوں نے طویل قامت بائرن میک ڈونو اور لیام میکارتھی کی تیز اور باؤنسی گیندوں کا ڈٹ کر اور بہترین تکنیک کے ساتھ سامنا کیا۔ اٹل نے اپنی 25ویں سالگرہ کے موقع پر سنچری بنائی۔ انہوں نے مڈل اوورز میں شاندار سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا اور مسلسل باؤنڈریز لگائیں، خاص طور پر اسپن کے خلاف، جب انہیں محسوس ہوا کہ اننگز کی رفتار سست پڑ رہی ہے۔ انہوں نے مسلسل نئی توانائی کے ساتھ بلے بازی کی اور گیند بازوں پر دباؤ برقرار رکھا۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا.

منور فاروقی کو پریش نے گیم سے باہر کرنے کی حکمت عملی بنائی تھی

13 Aug 2026 | 3:06 PM

ممبئی، 13 اگست (یو این آئی) رئیلٹی شو ’دی ٹریٹرز سیزن 2‘ میں منور فاروقی کو مضبوط کھلاڑی سمجھتے ہوئے پریش نے انہیں گیم سے باہر کرنے کی حکمت عملی بنائی تھی۔ پریش نے ایلیمینیشن سے پہلے منور کو ’’بہت سمجھدار کھلاڑی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کسی بھی طرح گیم سے باہر نکالنا ہے۔ .