Saturday, Feb 14 2026 | Time 01:04 Hrs(IST)
National

ہندستان میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ کا ماحولیاتی نظام: وزیر اعظم

ہندستان میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ کا ماحولیاتی نظام: وزیر اعظم

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اسٹارٹ اپ انڈیا کے قومی دن کے موقع پر اسٹارٹ اَپ کی دنیا سے وابستہ تمام افراد کو دلی نیک خواہشات پیش کیں اس برس کی تقریبات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ تقریبات اسٹارٹ اَپ انڈیا پہل کے آغاز کے دس برس مکمل ہونے کی علامت ہیں وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ دن اُن لوگوں خصوصاً نوجوانوں کے حوصلے، اختراعی سوچ اور کاروباری جذبے کا جشن منانے کا موقع ہے، جنہوں نے عالمی اسٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام میں ہندستان کے عروج کو توانائی بخشی ہے۔
اسٹارٹ اَپس کے انقلابی کردار پر زور دیتے ہوئے مسٹر نریندر مودی نے کہا: "اسٹارٹ اَپس تبدیلی کے محرک ہیں جو ہماری معیشت اور معاشرے کے مستقبل کو نئی شکل دے رہے ہیں۔ یہ ہمارے سیارے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں غیر معمولی کام کر رہے ہیں اور ساتھ ہی لوگوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ مجھے اُن تمام افراد پر فخر ہے جنہوں نے بڑے خواب دیکھنے کی ہمت کی، روایتی حدود کو چیلنج کیا، خطرات کاسامنا کیا اور اپنے اسٹارٹ اَپس کے ذریعے بامعنی اور انقلابی اثرات مرتب کیے۔"
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ہندستانی حکومت تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر اسٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے تئیں مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندستان کی جانب سے شروع کی گئی ریفارم ایکسپریس نے اسٹارٹ اَپس کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ اب خلاء اور دفاع جیسے اُن شعبوں میں بھی قدم رکھ پا رہے ہیں جنہیں کبھی ناقابلِ تصور خیال کیا جاتا تھا۔ انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ اسٹارٹ اَپس آتم نربھر کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ خطرات مول لینے اور مسائل کا حل تلاش کرنے والے نوجوانوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔
مسٹر مودی نے سرپرست، انکیوبیٹرز، سرمایہ کار، تعلیمی ادارے اور دیگر شراکت دار سمیت اسٹارٹ اَپس کے وسیع تر ماحولیاتی نظام کے کردار کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی رہنمائی اور بصیرت نوجوان اختراع کاروں کی حوصلہ افزائی میں نہایت معاون ثابت ہوگی ہے اور ہندستان کی ترقی کی داستان میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیرِ اعظم نے اختراع، استقامت اور قومی ترقی کے محرک کے طور پر ہندستان کے اسٹارٹ اَپس پر اپنے بھرپور اعتماد کابھی اعادہ کیا۔
ایک سنسکرت شلوک کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر مودی نے ہندستانی نوجوان کاروباریوں کے عزم و استقلال اور لگن کی ستائش کی اور کہا کہ ان کی انتھک کوششیں اسٹارٹ اَپ کی دنیا میں نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ ان کی توانائی اور جذبہ ہی وکست بھارت کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی سب سے بڑی طاقت ثابت ہوگا۔
مسٹر مودی نے 'ایکس' پر سلسلے وار پوسٹ میں لکھاکہ: "اسٹارٹ اپ انڈیا کے قومی دن کے موقع پر اسٹارٹ اَپس کی دنیا سے وابستہ تمام افراد کو دلی نیک تمنائیں۔ آج کا دن اس لیے نہایت خاص ہے کہ ہم اسٹارٹ اَپ انڈیا کے آغاز کے دس برس مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ دن ہمارے عوام، خصوصاً نوجوانوں، کے حوصلے، اختراعی اور کاروباری جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے، جنہوں نے عالمی اسٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام میں ہندستان کے عروج کو نئی توانائی بخشی ہے۔"
"ہندستانی حکومت تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہندستان کے اسٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہندستان کی جانب سے شروع کی گئی ریفارم ایکسپریس یعنی (اصلاحات کے سلسلے) نے اسٹارٹ اَپس کے لیے ایک نہایت سازگار ماحول پیدا کیا ہے، جس کے باعث وہ خلاء، دفاع اور دیگر ایسے شعبوں میں قدم رکھ پا رہے ہیں جو پہلے ناقابلِ تصورخیال کئے جاتے تھے۔ مجھے فخر ہے کہ ہمارے اسٹارٹ اَپس آتم نربھر کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم اُن نوجوانوں کی حمایت کے تئیں پُرعزم ہیں جو خطرات مول لینا چاہتے ہیں اور مسائل کا حل تلاش کرنے والے بننا چاہتے ہیں۔"
"یہ دن اُن سرپرستوں، انکیوبیٹرز، سرمایہ کاروں، تعلیمی اداروں اور دیگر افراد و اداروں کے ماحولیاتی نظام کو تسلیم کرنے کا بھی موقع ہے جو اسٹارٹ اَپس میں معاون ہیں۔ ان کی رہنمائی اور بصیرت ہمارے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جس کے نتیجے میں وہ اختراع کرتے ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا رول اداکرتے ہیں۔"
یو این آئی۔ م ش۔ م الف

خاص خبریں
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

نئی دہلی، 13 فروری (یواین آئی) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ جمعہ کو مکمل ہو گیا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی بجٹ اجلاس کا آغاز 28 جنوری کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس میں صدر دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوا تھا اس کے بعد 29 جنوری کو اقتصادی سروے پیش کیا گیا اور یکم فروری کو لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا گیا، جس کی نقل اسی دن راجیہ سبھا میں بھی رکھی گئی۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

ڈھاکہ، 13 فروری (یو این آئی) طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، اور 13ویں قومی اسمبلی میں 300 میں سے 210 نشستیں جیتیں اس نتیجے کو جنوبی ایشیائی ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جمعرات کو ہونے والا یہ انتخاب بنگلہ دیش کا 2024 کے طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد پہلا قومی انتخاب تھا جس نے طویل عرصے سے وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹ دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کسان تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور مجوزہ ہند-امریکہ تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا کانگریس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کسان لیڈروں نے اس معاہدے کی سخت مخالفت کی اور مکئی، سویا بین، کپاس، پھلوں اور خشک میوہ جات کے کسانوں کے ذریعہ معاش پر اس کے پڑنے والے اثرات پر 'گہری تشویش' کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
طارق رحمان: وہ شخص جو  ’کنگ‘ ہوگا

طارق رحمان: وہ شخص جو ’کنگ‘ ہوگا

جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) تمام توقعات کے برخلاف لندن میں 17 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کے صرف دو ماہ کے اندر طارق رحمان نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو شاندار کامیابی دلائی اس حیران کن کامیابی میں بی این پی نے دو تہائی سے زیادہ نشستیں جیت کر وہ خلا پُر کیا جو عوامی لیگ پر پابندی کے بعد پیدا ہوا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بایو ٹیکنالوجی کے شعبے کو ایک نئی تحریک دینے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن پہل کے تحت 2000 کروڑ روپے کے پہلے قومی بی آئی آر اے سی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو پارلیمانی انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی دلانے پر طارق رحمان کو مبارکباد دی اور ایک جمہوری اور ترقی پسند ہمسایہ ملک کی حمایت جاری رکھنے کے ہندستان کے عزم کا اعادہ کیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے مسٹر رحمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا، “یہ کامیابی بنگلہ دیش کے عوام کے آپ کی قیادت پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

نئی دہلی ، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے جمہوری استحکام اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر طارق رحمان اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو مبارکباد دی ہے ۔

...مزید دیکھیں

پرانی دنیا ختم، جیو پولیٹکس کے نئے عہد کا آغاز: مارکو روبیو

13 Feb 2026 | 10:52 PM

واشنگٹن، 13 فروری (یو این آئی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اس ہفتے کے آخر میں منعقد ہونے والی 'میونخ سیکیورٹی کانفرنس' میں شرکت کے لیے جرمنی کا دورہ کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جمعہ کے روز جاری کردہ معلومات کے مطابق، وزیر خارجہ اس اہم عالمی فورم پر امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔.

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے چھترسال اسٹیڈیم میں 'دہلی کھیل مہاکمبھ' کا افتتاح کیا

13 Feb 2026 | 11:48 PM

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی)دہلی کے تاریخی چھترسال اسٹیڈیم میں جمعہ کی شام ایک پروقار تقریب کے دوران دارالحکومت کے سب سے بڑے نچلی سطح کے کھیلوں کے مقابلے 'دہلی کھیل مہاکمبھ 2026' کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ لیزر لائٹس، ڈھول کی تھاپ اور تالیوں کی گونج میں وزیراعلیٰ دہلی ریکھا گپتا نے اس ایک ماہ طویل اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر تعلیم آشیش سود، اولمپک میڈلسٹ روی دہیا اور ہندوستانی کرکٹر شیکھر دھون بھی موجود تھے، جنہیں اس ایونٹ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔.

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے راجستھان حکومت کے ساتھ ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کی

13 Feb 2026 | 11:44 PM

جے پور ، 13 فروری (یواین آئی) ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے آج راجستھان حکومت کے ساتھ ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کی تاکہ ہنر مندی کے جاری اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور ریاست میں روزگار کے مواقع کو مضبوط بنانے کے لیے روڈ میپ تیار کیا جا سکے ۔ اس میٹنگ کی صدارت ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور حکومت ہند کے وزیر مملکت برائے تعلیم جینت چودھری نے کرنل راجیہ وردھن راٹھور ، صنعت و تجارت ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور ہنر مندی ، روزگار اور صنعت کاری کے محکمے ، حکومت راجستھان کی موجودگی میں کی ۔ یہ جائزہ کوشل بھون میں من.

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

13 Feb 2026 | 5:56 PM

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت محض ایک تکنیکی اصطلاح نہیں رہی بلکہ یہ تخلیقی صلاحیتوں سے لے کر ضابطہ بندی تک، ترقی کے تمام مروجہ اصولوں کو یکسر تبدیل کر رہی ہے۔ ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور روزگار کے شعبوں میں اے آئی ملک کو ایک روشن مستقبل کی سمت گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ .