Wednesday, Apr 15 2026 | Time 12:44 Hrs(IST)
National

ہندوستان اور فن لینڈ نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر کہا، صرف فوجی ٹکراؤ سے مسائل کا حل ممکن نہیں

ہندوستان اور فن لینڈ نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر کہا، صرف فوجی ٹکراؤ سے  مسائل کا حل ممکن نہیں

نئی دہلی، 5 مارچ (یواین آئی) مغربی ایشیا میں جاری فوجی کشیدگی کے درمیان ہندستان اور فن لینڈ نے قانون کی حکمرانی اور سفارت کاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف فوجی ٹکراؤ سے کسی بھی مسئلے کا حل ممکن نہیں دونوں ممالک نے مغربی ایشیا اور یوکرین میں جاری تنازعات کے جلد خاتمے اور قیامِ امن پر بھی زور دیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندستان کے دورے پر آئے فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کے ساتھ جمعرات کو یہاں دوطرفہ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ ہندستان اور فن لینڈ نے ٹیکنالوجی سے لے کر دفاع جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تین مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر بھی دستخط کیے۔
دونوں ممالک نے قانون کی حکمرانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اداروں میں اصلاحات کی وکالت کی ہے۔ انہوں نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مسٹر مودی نے عالمی سطح پر عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین سے لے کر مغربی ایشیا تک دنیا کے کئی حصوں میں تنازع کی کیفیت برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان اور فن لینڈ دونوں قانون کی حکمرانی، بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم اس بات پر متفق ہیں کہ صرف فوجی تصادم سے کسی بھی مسئلے کا حل نہیں نکل سکتا۔ یوکرین ہو یا مغربی ایشیا، ہم تنازعات کے جلد خاتمے اور امن کی ہر کوشش کی حمایت جاری رکھیں گے۔”
دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اتفاق رائے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دنیا کی دو بڑی سفارتی طاقتوں ہندوستان اور یورپ کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون عالمی استحکام، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو نئی طاقت فراہم کر رہا ہے۔ ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔ دونوں ممالک ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور پائیداری جیسے شعبوں میں اہم شراکت دار ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوکیا کے موبائل فون اور ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک نے کروڑوں ہندستانیوں کو آپس میں جوڑا ہے۔ فن لینڈ کے معماروں کے تعاون سے ہندوستان نے دریائے چناب پر دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل تعمیر کیا ہے۔ فن لینڈ کی شراکت سے ہندستان نے نومالی گڑھ میں دنیا کی سب سے بڑی بانس سے تیار کردہ بایو ایتھنول ریفائنری بھی قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی تعاون سے تحریک لیتے ہوئے دونوں ممالک نے تعلقات کو ڈیجیٹلائزیشن اور سسٹینیبلٹی میں اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ شراکت داری اے آئی سے لے کر 6 جی ٹیلی کمیونیکیشن، صاف توانائی سے لے کر کوانٹم کمپیوٹنگ، کئی ہائی ٹیک شعبوں میں ہمارے تعاون کو رفتار اور توانائی فراہم کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ دفاع، خلائی تحقیق، سیمی کنڈکٹر اور اہم معدنیات جیسے اہم شعبوں میں بھی شراکت داری کو مزید وسعت دی جائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندستان اور فن لینڈ جیسے جمہوری اور ذمہ دار ممالک کی یہ اسٹریٹجک شراکت داری دنیا کے لیے قابلِ اعتماد ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجوں کے حل کے لیے عالمی اداروں میں فوری اصلاحات ناگزیر ہیں اور دونوں ممالک دہشت گردی کے ہر روپ کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ فن لینڈ ہندستانی طلبہ اور ٹیلنٹ کے لیے ایک ترجیحی مقام بنتا جا رہا ہے اور دونوں ممالک کے اختراعی نظام کو جوڑنے کے لیے ہم نے فن لینڈ کے ساتھ ایک جامع "مائیگریشن اینڈ موبیلیٹی معاہدہ" کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اس کے ساتھ ہم مشترکہ تحقیق اور اسٹارٹ اپ تعاون کو بھی مزید مضبوط کرنے جارہے ہیں۔ تعلیم کے میدان میں فن لینڈ ایک مثالی ملک ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آج ہم نے ٹیچر ٹریننگ، اسکول سے اسکول شراکت داری اور تعلیم کے مستقبل میں تحقیق میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت مند زمین ہم سب کی مشترکہ ترجیح ہے اور اس سال فن لینڈ کے ساتھ ہم ہندستان میں ’ورلڈ سرکولر اکانومی فورم‘ کی میزبانی کرنے جارہے ہیں۔ اس سے پائیداری کی کوششوں کو نئی رفتار اور نئے خیالات ملیں گے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا

سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا

پٹنہ ، 15 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) قانون ساز پارٹی کے رہنما سمراٹ چودھری نے آج یہاں ریاست کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا  گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین نے لوک بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں سمراٹ چودھری کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل اور لبنان کے درمیان تین دہائیوں بعد براہِ راست مذاکرات

اسرائیل اور لبنان کے درمیان تین دہائیوں بعد براہِ راست مذاکرات

واشنگٹن، 15 اپریل (یو این آئی) لبنان اور اسرائیل نے تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد اپنی پہلی سفارتی بات چیت کی ہے  بی بی سی کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق، یہ ملاقات اسرائیل اور ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے درمیان جاری لڑائی کو ختم کرنے کے مقصد سے کی گئی ہے مذاکرات کی اہم تفصیلات کے مطابق اس بات چیت کی ثالثی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کی، جنہوں نے اسے حزب اللہ کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کا ایک تاریخی موقع قرار دیا۔

...مزید دیکھیں
گریٹر نوئیڈا میں شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج، تنخواہ میں اضافہ اور اوور ٹائم کی دگنی ادائیگی کا مطالبہ

گریٹر نوئیڈا میں شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج، تنخواہ میں اضافہ اور اوور ٹائم کی دگنی ادائیگی کا مطالبہ

گریٹر نوئیڈا، 15 اپریل (یواین آئی) اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں واقع گریٹر نوئیڈا کے شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین نے بدھ کے روز یونیورسٹی کیمپس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کرنے والے ملازمین نے تنخواہ میں اضافے اور اوور ٹائم کے بدلے دگنی ادائیگی کا مطالبہ کیا ملازمین کا الزام ہے کہ طویل عرصے سے ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
راجیہ سبھا ممبر اشوک متل کے نو ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے

راجیہ سبھا ممبر اشوک متل کے نو ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے

جالندھر، 15 اپریل (یو این آئی) پنجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا ممبر اشوک متل کے تقریباً نو ٹھکانوں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چھاپے مارے ہیں ای ڈی کی ٹیمیں بدھ کی صبح نو بجے جالندھر میں راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ متل کے گھر اور یونیورسٹی سمیت دیگر ٹھکانوں پر پہنچیں۔

...مزید دیکھیں
آؤٹر دہلی میں پلاسٹک کے کچرے کے گودام میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

آؤٹر دہلی میں پلاسٹک کے کچرے کے گودام میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) فائر حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ آؤٹر دہلی کے علاقے بدھ وہار میں پلاسٹک کے کچرے کے ایک گودام میں آگ لگنے کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

...مزید دیکھیں

روس-چین تعلقات عالمی استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں: لاوروف

ماسکو، 15 اپریل (یو این آئی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات عالمی امور میں ایک مستحکم عنصر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور "گلوبل میجارٹی" کے لیے ان کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

ایران میں کارروائی ابھی جاری ہے، مشن مکمل نہیں ہوا: اسرائیلی انٹیلیجنس سربراہ

ماسکو، 15 اپریل (یو این آئی) اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) کے ڈائریکٹر ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ایران میں ایجنسی کا مشن صرف اسی صورت میں ختم ہوگا جب وہاں کی سیاسی "حکومت" تبدیل ہو جائے گی۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل 2026: چنئی کا کولکتہ کو 193 رنز کا ہدف، پاور پلے کے بعد کے کے آر کے بالرز کی شاندار واپسی

14 Apr 2026 | 9:44 PM

چنئی، 14 اپریل ( یو این آئی)چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں چنئی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 192 رنز بنائے ہیں۔ اگرچہ چنئی نے آغاز انتہائی جارحانہ کیا تھا، لیکن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بالرز نے آخری اوورز میں بہترین واپسی کر کے چنئی کو ایک بہت بڑے اسکور سے روک دیا۔.

مندرا بیدی تین آخری

15 Apr 2026 | 9:21 AM

ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں کرکٹ کے شوقین ناظرین ، مرد اور عورت دونوں ، اس خوبصورت ، تازہ چہرے والی ، سیکسی ، ساڑی پہنے ہوئے اور صحت مند ہندوستانی لڑکی سے مسحور ہوگئے ۔ فیشن ڈیزائنر ، ستیہ پال نے کرکٹ تھیم والی ساڑیاں ڈیزائن کیں ، جن میں سے ایک کرکٹرز کے دستخط والی تھی ؛ دوسری کرکٹ اخبارات کی سرخیوں والی تھی۔ مندرا نے بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر راج کوشل سے ویلنٹائن ڈے 1999 کو ڈرامائی انداز میں شادی کی ، اور وہ باندرا ، بمبئی میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے شوہر کی فلم 'شادی کا لاڈو' اور 'دس کہانیاں' میں بھی اداکاری کی ہے ۔ وہ مختلف قسم کے اسکرین رول کرنا پسند کرتی.