NationalPosted at: Jul 7 2026 2:35PM ہندوستان اور انڈونیشیا کی شراکت داری میں سنہرے باب کا آغاز، دونوں نے متعدد شعبوں میں معاہدے کیے: مودی
نئی دہلی، 07 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندستان اور انڈونیشیا نے اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک سنہرا باب شروع کرتے ہوئے دفاع، سکیورٹی، اہم معدنیات، سمندری شعبے، ٹیکنالوجی اور زراعت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے کیے ہیں انڈونیشیا کے تین روزہ دورے پر گئے مسٹر مودی نے منگل کو دارالحکومت جکارتہ میں انڈونیشیا کے صدر پروبوو سوبیانتو کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آج سے ہندستان اور انڈونیشیا کی شراکت داری کا ایک سنہرا باب شروع ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں قائم ہونے والی ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری آج ایک نئی اڑان بھر رہی ہے۔
انہوں نے کہا، ”ہم ترقی، سکیورٹی، ٹیکنالوجی، ثقافت اور تعلیم، ہر شعبے میں اہم اقدامات کر رہے ہیں۔