Saturday, Nov 15 2025 | Time 13:54 Hrs(IST)
National

وزیراعظم مودی نے صدر منتخب ہونے پرہرمنی کو مبارکباد دی

وزیراعظم مودی نے صدر منتخب ہونے پرہرمنی کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر پیٹرک ہرمنی کو سیشیلز کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی مدتِ صدارت کے دوران کامیابی کی نیک خواہشات پیش کیں وزیر اعظم مودی کی جانب سے ڈاکٹر ہرمنی کے نام ارسال کردہ تہنیتی پیغام میں ہندوستان اور سیشیلز کے درمیان گہرے تعلقات پر روشنی ڈالی گئی، جس میں بحرِ ہند کی مشترکہ وراثت اور دونوں ممالک کے عوام کی باہمی امنگوں پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم نے "ایکس" پر لکھا، "بحرِ ہند کا پانی ہماری مشترکہ وراثت ہے اور یہ ہمارے عوام کی خواہشات اور ضروریات کو سیراب کرتا ہے۔" انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ڈاکٹر ہرمنی کی قیادت میں دو طرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
وزیر اعظم کا یہ پیغام سیشیلز کے ساتھ ہندوستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ قومی اتحاد، اقتصادی ترقی اور علاقائی تعاون پر مرکوز ڈاکٹر ہرمنی کی صدارت سے ہندوستان -سیشیلز تعلقات کے مزیدمستحکم ہونے کی امید ہے۔ دونوں ممالک نے تاریخی طور پر بحری سلامتی، ترقیاتی منصوبوں اور صلاحیت سازی جیسے شعبوں میں تعاون کیا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ ڈاکٹر ہرمنی نے صدارتی انتخابات میں 52.7 فیصد ووٹ حاصل کر کے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے۔ایس ۔وائی۔

خاص خبریں
نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

سری نگر،15نومبر(یو این آئی)کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر جمعہ کی رات اچانک لرز اٹھی جب نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر ایک انتہائی خوفناک اور غیر متوقع دھماکہ ہوا، جس میں 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے جبکہ 30دیگر — جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں، زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

سری نگر،15 نومبر (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نالین بربھات نے نوگام پولیس اسٹیشن میں گذشتہ شب پیش آنے والے دھماکے میں کسی بھی دہشت گردی کے زوایے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حادثاتی دھماکہ تھا۔

...مزید دیکھیں
نوگام حادثاتی دھماکہ: پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائے موقع کا دورہ

نوگام حادثاتی دھماکہ: پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائے موقع کا دورہ

سری نگر، 15 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس کے سینئر عہدیدار ہفتے کی صبح نوگام پولیس اسٹیشن پہنچے اور رات گئے حادثاتی دھماکے سے پیدا شدہ صورتحال کا از خود جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز عظیم قبائلی مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کو ان کی 150ویں جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
فلسطینی سفیر کیرالہ میں ’غزہ کے نام‘ پروگرام میں ہوں گے شامل

فلسطینی سفیر کیرالہ میں ’غزہ کے نام‘ پروگرام میں ہوں گے شامل

تروواننت پورم، 15 نومبر (یو این آئی) فلسطینی سفیر عبداللہ ایم ابو شویش کیرالہ میں فلسطین کے حق میں حمایت کے اظہار کے لیے منعقد ریاست گیر یکجہتی مہم ’غزہ کے نام‘ میں شامل ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
نوگام پولیس اسٹیشن حادثاتی دھماکہ: متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن حادثاتی دھماکہ: متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: منوج سنہا

سری نگر، 15 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منونج سنہا نے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے المناک حادثاتی دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

وزیراعظم نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز جھارکھنڈ کے عوام کو ریاست کے یومِ تاسیس پر دلی مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں