Wednesday, Jan 21 2026 | Time 12:27 Hrs(IST)
International

جی- 7میں دہشت گردی کا معاملہ اٹھائیں گے: مودی

جی- 7میں دہشت گردی کا معاملہ اٹھائیں گے: مودی

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ان کا کناڈا ، قبرص اور کروشیا کا دورہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور اس کے اظہارسے نمٹنے کے لیے عالمی فہم بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا تین ملکی دورے پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے بیان میں مسٹر مودی نے کہا ’’آج میں جمہوریہ قبرص، کناڈا اور کروشیا کے تین ملکوں کے دورے پر جاؤں گا 15-16 جون کو صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس کی دعوت پر قبرص کا دورہ کروں گا۔ قبرص بحیرہ روم اور یورپی یونین میں ایک قریبی دوست ہے اور ایک اہم شراکت دار ہے۔ یہ تاریخی دورہ تعلقات کو مضبوط کرنے ، تجارت، سرمایہ کاری، سیکورٹی، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہمارے تعلقات کو وسعت دینے اور عوام سے عوام کے تبادلے کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔‘‘
مسٹر مودی نے کہا ’’قبرص سے، میں وزیر اعظم مارک کارنی کی دعوت پر جی- 7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے کناڈا کے کنانیسکس کا دورہ کروں گا۔ یہ چوٹی کانفرنس عالمی امور اور عالمی جنوب کی ترجیحات پر خیالات کے تبادلے میں مدد کرے گی۔ میں شراکت دار ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کا بھی منتظر ہوں۔‘‘
انہوں نے کہا ’’18 جون کو، میں جمہوریہ کروشیا کے اپنے دورے اور صدر زوران میلانووک اور وزیر اعظم آندریج پلینکووچ کے ساتھ میٹنگوں کا منتظر ہوں۔ ہمارے دونوں ممالک صدیوں پرانے قریبی ثقافتی رشتوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کے کروشیا کے پہلے دورے کے طور پر، یہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا ’’یہ تین ملکی دورہ سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ہماری لڑائی میں ہندوستان کے ساتھ ثابت قدم حمایت کے لیے شراکت دار ممالک کا شکریہ ادا کرنے اور دہشت گردی کی تمام شکلوں اور اس کے اظہار سے نمٹنے کے لیے عالمی سمجھ بوجھ کو بڑھانے کا بھی ایک موقع ہے۔‘‘
مسٹر مودی آج دوپہر قبرص پہنچیں گے اور شام کو وہاں کاروباری لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
وزیراعظم نے منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

وزیراعظم نے منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ کے عوام کو ان کی ریاست کے یومِ تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
داوس جاتے ہوئے ٹرمپ کا ایئر فورس ون تکنیکی خرابی کے باعث واپس ہوا: وائٹ ہاؤس

داوس جاتے ہوئے ٹرمپ کا ایئر فورس ون تکنیکی خرابی کے باعث واپس ہوا: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ ایئر فورس ون منگل کے روز پرواز کے کچھ ہی دیر بعد ایک “معمولی برقی خرابی” کے باعث جوائنٹ بیس اینڈریوز واپس آگیا۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازاروں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، سینسیکس  میں 500 پوائنٹس سے زائد  کی کمی

شیئر بازاروں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، سینسیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کی کمی

ممبئی، 21 جنوری (یو این آئی) عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی کی صورتحال کے درمیان بدھ کو ابتدائی کاروبار میں گھریلو شیئر بازاروں میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی، جہاں بی ایس ای کا سینسیکس 500 پوائنٹس سے زیادہ نیچے آ گیا۔

...مزید دیکھیں
سرحدی سلامتی کے معاملے پر عراقی وزیرِ اعظم  اور شام کے عبوری لیڈر کے درمیان بات چیت

سرحدی سلامتی کے معاملے پر عراقی وزیرِ اعظم اور شام کے عبوری لیڈر کے درمیان بات چیت

بغداد، 21 جنوری (یو این آئی) عراق کے وزیرِ اعظم محمد شياع السودانی نے منگل کے روز شام کے عبوری لیڈر احمد الشرع سے سرحدی سلامتی کے معاملے پر بات چیت کی۔

...مزید دیکھیں
’میں ایسا نہیں کروں گا‘: ٹرمپ نے میکروں کی ہنگامی جی-7 میٹنگ کی اپیل مسترد کی

’میں ایسا نہیں کروں گا‘: ٹرمپ نے میکروں کی ہنگامی جی-7 میٹنگ کی اپیل مسترد کی

واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں کی جانب سے ہنگامی جی-7 اجلاس بلانے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

مدینہ بس حادثہ: وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 2 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کر دیا

حیدرآباد 21جنوری(یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال 17 نومبر کو سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے قریب بس میں آگ لگنے کے المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 45 افراد کے ارکان خاندان کے لئے مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
تیونس: شدید بارش اور سیلاب کے باعث چار افراد کی موت

تیونس: شدید بارش اور سیلاب کے باعث چار افراد کی موت

تیونس، 21 جنوری (یو این آئی) تیونس میں 1950 کے بعد ہوئی شدید بارش کے نتیجے میں آئے سیلاب کے باعث کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
کرائم تھرلر ‘دلدل’ کا ٹریلر جاری

کرائم تھرلر ‘دلدل’ کا ٹریلر جاری

21 Jan 2026 | 11:34 AM

ممبئی، 21 جنوری (یو این آئی) پرائم ویڈیو نے اپنی نئی ہندی کرائم تھرلر سیریز ‘دلدل’ کا زبردست ٹریلر ریلیز کر دیا ہے۔ یہ کہانی ممبئی شہر کے پس منظر میں مبنی ہے اور ڈی سی پی ریٹا فریرا پر مرکوز ہے، جس کا کردار بھومی ستیش پیڈنیکر نے ادا کیا ہے۔ وہ ایک خطرناک تحقیقات پر نکلتی ہیں، جہاں انہیں ایک بے رحم سیریل کلر کا پیچھا کرنا ہوتا ہے۔.

خلائی شعبے کا نئی مراعات کا مطالبہ

خلائی شعبے کا نئی مراعات کا مطالبہ

20 Jan 2026 | 3:49 PM

خصوصی تحریر(یو این آئی) ہندوستانی خلائی ادارے (آئی ایس پی اے)کی جانب سے مرکزی بجٹ 27-2026 کے لیے پیش کیے گئے مطالبات میں ایک جامع نیا اسپیس ایکٹ، انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارائزیشن سینٹر (ان-اسپیس) کے لیے قانونی حیثیت، اس صنعت کے لیے انفراسٹرکچر ، آٹومیٹک روٹ کے تحت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی حد میں اضافہ، پیداواریت سے متعلق ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) اور ٹیکس ہالیڈے جیسے کچھ اہم مطالبات کا ذکر کیا گیا ہے۔ .

...مزید دیکھیں