Monday, Apr 20 2026 | Time 05:37 Hrs(IST)
Regional

وارانسی کی ترقی کی رفتار اور توانائی کو برقرار رکھنا ضروری :وزیر اعظم نریندر مودی

وارانسی کی ترقی کی رفتار اور توانائی کو برقرار رکھنا ضروری :وزیر اعظم نریندر مودی

وارانسی، 8 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وارانسی کی ترقی کی رفتار اور توانائی کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ اس شہر کی شان و شوکت اور خوشحالی تیزی سے بڑھتی رہے پی ایم مودی نے اپنے ویژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والا ہر شخص بابا وشوناتھ کی اس مقدس نگری میں ایک خاص توانائی، جوش اور مسرت کا تجربہ کرے مسٹر مودی نے اس موقع پر موجود طلبہ سے ملاقات کا ذکر بھی کی ۔ انہوں نے وزیر ریل مسٹر اشونی ویشنو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وندے بھارت ٹرینوں کے آغاز کے موقع پر طلبہ کے درمیان مقابلے منعقد کرنے کی ایک اچھی روایت قائم کی ہے۔ وزیر اعظم نے ان بچوں کی تعریف کی جنہوں نے وِکست بھارت، وِکست کاشی اور سرکشت بھارت جیسے موضوعات پر خوبصورت تصویریں اور نظمیں پیش کیں۔ انہوں نے بچوں کے والدین اور اساتذہ کو بھی سراہا جنہوں نے ان کی رہنمائی، حوصلہ افزائی اور مدد فراہم کی۔
وزیر اعظم نے مزید یہ تجویز پیش کی کہ بچوں کے لیے ایک ادبی اجلاس کا اہتمام کیا جا سکتا ہے، جس میں 8 سے 10 فاتح بچوں کو ہندوستان کے مختلف حصوں میں دیگر مقابلوں کے لیے لے جایا جائے۔ مسٹر مودی نے وارانسی سے پارلیمانی نمائندہ ہونے پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے ہونہار بچوں کے شہر کی نمائندگی کرنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے تمام بچوں کو دل سے مبارکباد دی۔
اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ مسٹر یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر مسٹر اشونی ویشنو اور دیگر معزز مہمان موجود تھے۔ کیرالہ کے گورنر مسٹر راجندر ارلیکر، مرکزی وزراء مسٹر سوریش گوپی، مسٹر جارج کوریئن اور مسٹر رویند سنگھ بٹو نے دیگر معزز شخصیات کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ چار نئی وندے بھارت ٹرینوں کا افتتاح وزیر اعظم کے اس ویژن میں ایک اور سنگ میل ہے، جس کا مقصد شہریوں کو عالمی معیار کی ریلوے خدمات کے ذریعے زیادہ آسان، تیز اور آرام دہ سفر فراہم کرنا ہے۔ نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں بنارس۔کھجوراہو، لکھنؤ۔سہارنپور، فیروزپور۔دہلی اور ارناکولم۔بینگلورو روٹس پر چلیں گی۔ یہ ٹرینیں اہم شہروں کے درمیان سفر کے وقت میں نمایاں کمی لا کر علاقائی نقل و حمل کو بہتر بنائیں گی، سیاحت کو فروغ دیں گی اور ملک بھر میں معاشی سرگرمیوں کو تقویت دیں گی۔
بنارس۔کھجوراہو وندے بھارت ٹرین اس راستے پر براہِ راست رابطہ قائم کرے گی اور موجودہ خصوصی ٹرینوں کے مقابلے میں تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ کا وقت بچائے گی۔ یہ ٹرین ہندوستان کے چند سب سے مقدس اور ثقافتی مقامات وارانسی، پریاگ راج، چترکوٹ اور کھجوراہو کو آپس میں جوڑے گی۔ یہ ربط نہ صرف مذہبی اور ثقافتی سیاحت کو مضبوط کرے گا بلکہ زائرین اور مسافروں کو یونیسکو کے عالمی ورثہ مقام کھجوراہو تک تیز، جدید اور آرام دہ سفر فراہم کرے گا۔
لکھنؤ۔سہارنپور وندے بھارت ایکسپریس تقریباً 7 گھنٹے 45 منٹ میں اپنا سفر مکمل کرے گی، جس سے سفر کے وقت میں تقریباً 1 گھنٹے کی بچت ہوگی۔ یہ ٹرین لکھنؤ، سیتاپور، شاہجہاں پور، بریلی، مرادآباد، بجنور اور سہارنپور کے مسافروں کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوگی، جبکہ روڑکی کے راستے ہری دوار کے مقدس شہر تک پہنچنا بھی زیادہ آسان اور تیز تر ہو جائے گا۔ مرکزی اور مغربی اتر پردیش میں بین ضلعی سفر کو ہموار اور تیز بنا کر، یہ ٹرین علاقائی ربط و ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
فیروزپور۔دہلی وندے بھارت ایکسپریس اس روٹ پر سب سے تیز رفتار ٹرین ہوگی، جو صرف 6 گھنٹے 40 منٹ میں سفر مکمل کرے گی۔ یہ ٹرین قومی راجدھانی دہلی اور پنجاب کے اہم شہروں فیروزپور، بٹھنڈہ اور پٹیالہ کے درمیان ربط کو مضبوط بنائے گی۔ اس ٹرین سے تجارت، سیاحت اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو سرحدی علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا اور قومی منڈیوں کے ساتھ بہتر انضمام کو فروغ دے گا۔
جنوبی ہندوستان میں ارناکولم۔بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس سفر کے وقت میں 2 گھنٹے سے زیادہ کی کمی لائے گی اور صرف 8 گھنٹے 40 منٹ میں اپنا سفر مکمل کرے گی۔ یہ ٹرین جنوبی ہندوستان کے بڑے آئی ٹی اور تجارتی مراکز کو آپس میں جوڑے گی، جس سے پیشہ ور افراد، طلبہ اور سیاحوں کو تیز، آرام دہ اور جدید سفر کی سہولت میسر آئے گی۔ یہ روٹ کیرالہ، تمل ناڈو اور کرناٹک کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دے گا اور علاقائی ترقی و اشتراک کو مضبوط بنائے گا۔
یو این آئی۔ اے ایم

خاص خبریں

بنگال میں ترنمول کا ’بھئے کال‘ ختم ہوگا اور بی جے پی کا ’بھروسہ کال‘ شروع ہوگا: وزیر اعظم

کولکاتہ،19 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں خواتین کے ریزرویشن ترمیمی بل کو منظور کرانے میں ناکام رہنے کے بعد بنگال میں اپنی پہلی ریلی میں ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کی۔

...مزید دیکھیں

منی پور میں پانچ دنوں کے مکمل بند کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) منی پور میں اتوار کو پانچ روزہ مکمل بند کی وجہ سے معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم رہے۔

...مزید دیکھیں

حلقہ بندی اور خواتین ریزرویشن بل پر گرینڈ الائنس کا جمہوریت مخالف چہرہ بے نقاب: اپیندر کشواہا

پٹنہ، 19 اپریل (یو این آئی) راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اوپیندر کشواہا نے اتوار کو کہا کہ حلقہ بندی اور خواتین کے ریزرویشن بل کے خلاف 'مہاگٹھ بندھن' کا جمہوریت مخالف چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

اسرائیل، امریکہ کا عظیم اتحادی جو جیتنا جانتا ہے: ٹرمپ

ماسکو،19 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل نے خود کو امریکہ کا ایک عظیم اتحادی ثابت کیا ہے جو جیتنا جانتا ہے۔

...مزید دیکھیں

بات چیت کے باوجود ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر جنگ کے لیے تیار : اسپیکر پارلیمنٹ

ماسکو،19 اپریل (یو این آئی) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تنازع کے حل کے لیے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری بات چیت کے باوجود، ایران کی مسلح افواج مکمل طور پر جنگ کے لیے تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں

ایرانی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قانون کی تعمیل کے لیے یورپی یونین کی اپیل کو کیا مسترد

ماسکو، 19 اپریل (یو این آئی) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی قانون کی تعمیل کے لیے یورپی یونین کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اسے "انتہائی منافقت" قرار دیا۔

...مزید دیکھیں

میکسیکو کے بار پر مسلح حملے میں آٹھ افراد ہلاک: رپورٹ

میکسیکو سٹی، 19 اپریل (یو این آئی) میکسیکو کی ریاست موریلوس میں ایک بار میں ہوئے مسلح حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی

19 Apr 2026 | 11:43 PM

نیو چنڈی گڑھ، 19 اپریل (یواین آئی) پریانش آریہ (93) اور کوپر کونلی (87) کی شاندار بیٹنگ اور گیندبازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پنجاب کنگز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 29ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 54 رنز سے شکست دے دی۔ یہ لکھنؤ کی مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ پنجاب کنگز چھ میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ سرفہرست ہے۔.

ڈوٹاسرا کا الزام: او بی سی کو ریزرویشن نہ دینے اور من مانی حلقہ بندی کے لیے آئینی ترمیم لائی گئی

19 Apr 2026 | 10:49 PM

جے پور، 19 اپریل (یواین آئی) راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا ہے کہ کانگریس اور تمام اپوزیشن نے سال 2023 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت کی شرائط سے اتفاق نہ ہونے کے باوجود خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین ریزرویشن بل کو متفقہ طور پر پاس کرایا تھا، لیکن اس بار دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کو ریزرویشن نہ دینے کی نیت اور من مانی حلقہ بندی کے مقصد سے 131ویں آئینی ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا، جسے حمایت نہیں ملی۔.