NationalPosted at: Feb 4 2025 10:20PM مودی نے بیلجیئم کے نئے وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 4 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بارٹ ڈی ویور کو بیلجیئم کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
مسٹر مودی نے ہندوستان-بیلجیئم تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور عالمی مسائل پر باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے پر اعتماد ظاہر کیا۔
مسٹر ویور کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے لکھا: "وزیر اعظم بارٹ ویور کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد۔ میں ہندوستان-بیلجیئم تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور عالمی مسائل پر ہمارے تعاون کو بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔ میں آپ کے کامیاب دور کی خواہش کرتا ہوں۔"
یو این آئی۔ ع ا۔