NationalPosted at: Jul 31 2025 6:46PM ہندوستان، متحدہ عرب امارات نے شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا عہد کیا
نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے دوطرفہ جامع حکمت عملی کے ذریعہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا ہے وزیر اعظم کے دفتر نے جمعرات کے روز بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کی دیر رات متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ٹیلی فون پر بات کی دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور عرب امارات کے مابین دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں اہم پیش رفت کا مثبت جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے تعاون کے دائرۂ کار کو وسعت دینے پر بھی زور دیا ہے۔
شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے طویل عرصے تک بطور وزیر اعظم ملک کی خدمت کرنے پر مسٹر مودی کو تہہ دل سے مبارکباد دی اور ملک کی خدمت میں مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے صدر کی نیک تمناؤں اور ہندوستان کے لوگوں کے تئیں اظہار محبت کے لیے شکریہ ادا کیا۔
یو این آئی۔ ایس اے۔ایف اے