Thursday, Jun 18 2026 | Time 07:42 Hrs(IST)
National

مودی اڈوانی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر گئے

مودی اڈوانی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر گئے

نئی دہلی، 8 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کی شام راجدھانی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کی رہائش گاہ پر گئے اور انہیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی مسٹر مودی نے اس ملاقات کی تفصیلات سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ شیئر کیں۔ وزیر اعظم نے انسٹاگرام پر لکھاکہ "انہوں (اڈوانی) نے قوم کے لیے بے پناہ اور ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں اور ہم سب کے لیے ایک عظیم ترغیب رہے ہیں۔"
آج صبح مسٹر مودی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعہ مسٹر اڈوانی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں انہوں نے لکھاکہ "مسٹر لال کرشن اڈوانی کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ عظیم وژن اور دانشمندی سے مالا مال سیاست داں، اڈوانی جی کی زندگی ہندوستان کی ترقی کو مضبوط کرنے کے لیے وقف رہی ہے۔ ہندوستان کے ثقافتی اصولوں میں ان کی نمایاں خدمات ہیں۔ ایشور انہیں اچھی صحت اور لمبی زندگی عطا کرے۔"
آج مسٹر اڈوانی کی 98ویں سالگرہ ہے۔ وہ 8 نومبر 1927 کو غیر منقسم ہندوستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ شروع سے ہی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور جن سنگھ (بھارتی جنتا پارٹی کے پیشرو) سے وابستہ تھے۔ انہوں نے 1970 کی دہائی میں مرکز میں پہلی غیر کانگریسی مرارجی دیسائی حکومت میں اطلاعات و نشریات کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1990 کی دہائی کے آخر اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں اٹل بہاری واجپائی حکومت میں نائب وزیر اعظم کے طور پر کام کیا، وزارت داخلہ کا اہم قلمدان سنبھالا۔ مسٹر اڈوانی 2004 سے 2009 تک لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر رہے۔
ایودھیا رام جنم بھومی مندر تحریک میں ان کے کردار نے ملک کی سیاست پر گہرا اثر چھوڑا۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
مودی نے ٹرمپ سے ملاقات میں ہندوستانی ملاحوں کی ہلاکت کا معاملہ اٹھایا

مودی نے ٹرمپ سے ملاقات میں ہندوستانی ملاحوں کی ہلاکت کا معاملہ اٹھایا

نئی دہلی، 17 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز فرانس کے شہر ایویان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران خلیجی خطے میں مختلف تجارتی جہازوں پر خدمات انجام دینے والے ہندوستانی ملاحوں کی سلامتی کا مسئلہ اٹھایا اور امید ظاہر کی کہ ایران-امریکہ معاہدے میں ملاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً 16 ماہ بعد ہوئی۔

...مزید دیکھیں
بجٹ سے پہلے سوپن داس گپتا نے اشوک لاہڑی سے کی ملاقات

بجٹ سے پہلے سوپن داس گپتا نے اشوک لاہڑی سے کی ملاقات

جینت رائے چودھری اور شاہد کے عباس
نئی دہلی، 17 جون (یو این آئی) مغربی بنگال میں بھاری جیت کے ساتھ اقتدار میں آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی طرف سے اپنا پہلا بجٹ پیش کرنے کی تیاریوں کے درمیان، وزیر خزانہ سوپن داس گپتا نے بدھ کو یہاں معروف ماہر اقتصادیات اور نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین اشوک کمار لاہڑی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا  اس میٹنگ میں نئی حکومت کے پہلے بجٹ کے پیش نظر ریاست کے اقتصادی چیلنجوں اور مواقع پر بات چیت کی گئی۔

...مزید دیکھیں
سربراہ اجلاس سے الگ برطانیہ، عرب امارات، جاپان، کوریا اور مصر کے لیڈروں سے کی مودی نے بات

سربراہ اجلاس سے الگ برطانیہ، عرب امارات، جاپان، کوریا اور مصر کے لیڈروں سے کی مودی نے بات

نئی دہلی، 17 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس کے ایویاں میں جی-7 سربراہ اجلاس سے الگ برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے منگل کو دوطرفہ ملاقات کی مسٹر مودی نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے-میونگ، جاپان کی وزیر اعظم سنائے تاکائیچی، کینیا کے صدر ولیم روٹو اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی الگ الگ ملاقات کے دوران دوطرفہ اور عالمی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
'ٹیلی گرام بین' پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“

'ٹیلی گرام بین' پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“

نئی دہلی، 17 جون (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مبینہ ’ٹیلی گرام بین‘ کے تعلق سے مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ پیپر لیک روکنے کے نام پر حکومت اصل قصورواروں کے بجائے طالب علموں کو نشانہ بنا رہی ہے مسٹر گاندھی نے کہا کہ لاکھوں طالب علم برسوں سے ٹیلی گرام کا استعمال پڑھائی، نوٹس، ٹیسٹ سیریز، مباحثہ اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل کے پروگرام سے گھبرائی حکومت، کوٹہ میں ہٹوا رہی ہے پروگرام کے پوسٹر: کانگریس

راہل کے پروگرام سے گھبرائی حکومت، کوٹہ میں ہٹوا رہی ہے پروگرام کے پوسٹر: کانگریس

نئی دہلی، 17 جون (یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پارٹی کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے مجوزہ کوٹہ پروگرام سے گھبرا گئی ہے اور انتظامیہ کے ذریعے پروگرام کے پوسٹر ہٹوا رہی ہے کانگریس کی ترجمان محترمہ راگنی نائک نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راجستھان حکومت طالب علموں کی آواز کو دبانے کے لیے اقتدار کی پوری طاقت جھونک رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے بہادر ٹیم درکار ہے، ڈرنے والے ساتھ نہیں چل سکتے: اکھلیش یادو

بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے بہادر ٹیم درکار ہے، ڈرنے والے ساتھ نہیں چل سکتے: اکھلیش یادو

لکھنؤ، 17 جون (یو این آئی) سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بدھ کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بہادر ٹیم کی ضرورت ہے کیونکہ ڈرنے والے لوگ ساتھ نہیں چل سکتے انہوں نے کہا کہ جو خوفزدہ ہوگا وہ خود ہی الگ ہو جائے گا لیکن سماجوادی پارٹی اپنی جدوجہد سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہےلکھنؤ میں پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

...مزید دیکھیں
سکھو نے مرکز سے بڑھی ہوئی مفت بجلی رائلٹی، 7784 کروڑ روپے توانائی بقایا جاری کرنے کا مطالبہ کیا

سکھو نے مرکز سے بڑھی ہوئی مفت بجلی رائلٹی، 7784 کروڑ روپے توانائی بقایا جاری کرنے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، 17 جون (یو این آئی) ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے قومی راجدھانی میں توانائی اور ہاؤسنگ و شہری امور کے مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر سے ملاقات کر کے ریاست سے جڑے توانائی اور شہری ترقی کے کئی اہم مسائل اٹھائے مسٹر سکھو نے مسٹر کھٹر سے مرکزی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (سی پی ایس یو) کے ذریعے چلائے جانے والے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس میں ابتدائی 12 سال مکمل ہونے کے بعد ملنے والی 12 فیصد مفت بجلی رائلٹی سے زیادہ حصہ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

17 Jun 2026 | 11:47 PM

دوہرے سماجی تحفظ شراکتی معاہدے (ڈبل کنٹری بیوشن کنونشن) کے تحت برطانیہ میں عارضی طور پر کام کرنے والے ہندوستانی ملازمین اور ان کے آجرین کو دوہری سماجی تحفظ شراکت ادا کرنے سے چھوٹ حاصل ہوگی۔ اس معاہدے سے برطانیہ میں کام کرنے والے 75 ہزار سے زائد ہندوستانی پیشہ ور افراد اور ان کے 900 سے زیادہ آجرین فائدہ اٹھائیں گے۔ اس رعایت کی مدت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی ہے، جو بیرونِ ملک عارضی طور پر خدمات انجام دینے والے ہندوستانی کارکنوں کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔ اس سے برطانیہ میں کام کرنے والے ہندوستانی پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت اور مسابقتی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔.

مندھانا اور شیفالی کی نصف سنچریاں، ہندستان نے نیدرلینڈز کو ہرایا

17 Jun 2026 | 11:10 PM

لیڈز، 17 جون (یواین آئی) اوپننگ بلے باز اسمرتی مندھانا (74) اور شیفالی ورما (55) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے درمیان 115 رنز کی اوپننگ شراکت کی بدولت ہندستان نے خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں بدھ کے روز نیدرلینڈز کو 95 رنز سے شکست دے دی۔ہندستان نے پانچ وکٹ پر 205 رن کا بڑا اسکور کھڑا کرنے کے بعد نیدرلینڈز کو17.3 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر کردیا۔ یہ ہندستان کی مسلسل دوسری جیت ہے۔ اس شاندار کارکردگی پر سمرتی مندانا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔.

حیدرآباد میں 19 جون کو ’ناگ بندھم‘ کا گرینڈ ٹریلر لانچ، فلم 3 جولائی کو ریلیز ہوگی

17 Jun 2026 | 5:28 PM

ممبئی، 17 جون (یو این آئی) ڈائریکٹر ابھشیک ناما کی انتہائی متوقع میتھولوجیکل فینٹسی فلم 'ناگ بندھم' کا ٹریلر 19 جون کو حیدرآباد میں لانچ کیا جائے گا۔ فلم کے بنانے والوں (پروڈیوسرز) نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریلر لانچ کا یہ شاندار پروگرام حیدرآباد کے 'پرسادز پی سی ایکس' میں منعقد ہوگا۔ 3 جولائی 2026 کو پین انڈیا سطح پر ریلیز ہونے جا رہی اس فلم کو لے کر ناظرین میں پہلے ہی سے زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔.