OthersPosted at: Jun 18 2025 2:54PM منی پور میں تین جنگجو سمیت پانچ افراد گرفتار
امپھال، 18 جون (یو این آئی) منی پور میں پولس اور سلامتی دستہ کے اہلکاروں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین مختلف واقعات میں تین عسکریت پسندوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے پولس نے بدھ کے روز بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے امپھال مغربی ضلع کے لامپھیل تھانہ علاقے کے تحت چنگمیرونگ لیکائی سے ایک جنگجو کو گرفتار کیا۔ گرفتار جنگجو لوگوں سے بھتہ خوری میں ملوث تھا اس کے ساتھ ہی، سکیورٹی فورسز نے ضلع بشنو پور کے ننگتھو کھونگ علاقے سے ایک خاتون سمیت دو جنگجوؤں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے لامپھیل تھانہ علاقہ کے تحت لاری کینگ بام مکھا لیکئی سے ایک شخص کو غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
اس سے قبل منی پور کی پولس نے گزشتہ 15 جون کو سوشل میڈیا (فیس بک) پلیٹ فارم پر ضلع بشنو پور کے فوبالا میں فائرنگ کی جھوٹی اطلاع پھیلانے کے سلسلے میں بشنو پور وارڈ نمبر 3 ماننگ لیکئی سے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔
یو این آئی۔ م ش۔