Monday, Dec 8 2025 | Time 13:23 Hrs(IST)
National

ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے ساتھ مالابار 2025 میں آسٹریلیا بھی شامل ہوا

ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے ساتھ  مالابار 2025 میں آسٹریلیا بھی شامل ہوا

نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے ساتھ مالابار مشق میں آسٹریلیا بھی شامل ہوگیا ہے یہ ایک بڑی بحری مشق ہے جو ہند بحرالکاہل کے خطے میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کی عکاسی کرتی ہے اس مشق کو علاقائی شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے اور سمندری ڈومین میں اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے سرکاری ذرائع نے کہا، "مالابار مشق آسٹریلیا اور ہمارے ساتھی ممالک کو مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے، اجتماعی صلاحیتوں کو ہم آہنگ کرنے اور عالمی رابطوں میں پائے جانے والے خلاء کو دور کرکے ہند-بحرالکاہل کی سلامتی کو مضبوط کرنے کے قابل بناتی ہے۔"
چیف آف جوائنٹ آپریشنز، وائس ایڈمرل جسٹن جونز اے او، ایس ایس سی، آراے این نے کہا کہ علاقائی سلامتی کے چیلنجز تیزی سے تیار ہو رہے ہیں، جس سے شراکت داری اور مشترکہ مشقیں پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔
آسٹریلیا کے چیف آف جوائنٹ آپریشنز وائس ایڈمرل جسٹن جونز نے کہا، "مشق مالابار کے ذریعے، ہم مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے، اجتماعی طاقت کو ہم آہنگ کرنے، اور تیاری کو بڑھا کر ہند-بحرالکاہل کی سلامتی کو مضبوط کر رہے ہیں۔"
وائس ایڈمرل جونز نے مزید کہا، "آبدوز شکن جنگ، فضائی دفاع اور سمندری پیچیدہ مشقوں کے ذریعے حصہ لینے والے ممالک ہمارے مشترکہ سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ضروری اعتماد، انٹر آپریبلٹی اور تیاری کو فروغ دیتی ہیں۔"
یہ مشق 10 سے 18 نومبر تک ویسٹرن پیسیفک ٹریننگ ایریا میں ہوگی۔
ہندوستان کی 'آتم نر بھر بھارت' پہل کے تحت بنایا گیا گائیڈڈ میزائل اسٹیلتھ فریگیٹ کی صلاحیت کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی این ایس سہیادری اس مشق میں شامل ہوا۔ اس میں بندرگاہ کے مرحلے میں آپریشنل پلاننگ، کمیونیکیشن الائنمنٹ اور کھیل کود مشقیں شامل ہوں گی۔ اس کے بعد آبدوز شکن جنگ، توپ خانے اور مشترکہ بیڑے کی کارروائیوں میں سمندری مرحلے کی مشقیں کی جائیں گی۔
حصہ لینے والی آسٹریلوی افواج میں اینزیک کلاس کا فریگیٹ ایچ ایم اے ایس بیلاریٹ اور آراے اے ایف پی-8 اے پروسائڈن سمندری گشتی طیارہ شامل ہے، جس میں پروسائڈن گوام میں اینڈرسن ایئر فورس بیس سے آپریٹ ہوگا۔
یہ مشق پہلی بار 1992 میں ہند-امریکہ کے سالانہ دو طرفہ تربیتی مشق کے طور پر منعقد کی گئی تھی اور اب یہ ایک اہم چار فریقی سیکورٹی ڈائیلاگ (کواڈ) میری ٹائم سرگرمی میں تبدیل ہو گئی ہے۔ کواڈ کوئی فوجی اتحاد نہیں ہے، لیکن یہ مشق میری ٹائم سکیورٹی اور نیویگیشن کی آزادی کو فروغ دیتی ہے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآباد8 دسمبر(یواین آئی) انڈیگو میں بحران مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں دن بھی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

ممبئی، 08 دسمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج کی گئی۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر، 8دسمبر(یو این آئی) شہر کے منور آباد علاقے میں گزشتہ شب اچانک بھڑک اُٹھی آگ نے ایک مینوفیکچرنگ یونٹ اور کم از کم بارہ دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

...مزید دیکھیں
سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر'

سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر'

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر' نے ہندستانی مارکیٹ میں تین دنوں میں 103 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔

...مزید دیکھیں

عرب لیگ نے سوڈان کے جنوبی کردفان میں ڈرون حملے کی مذمت کی

قاہرہ، 8 دسمبر (یو این آئی) عرب لیگ نے اتوار کو سوڈان کی ریاست جنوبی کردفان کے شہر کالوگی میں شہریوں کے قتل کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا کے ارپورا میں پیش آئے ہولناک آتشزدگی کے واقعے پر اتوار کے روز گہرے رنج و غم ظاہر کیا۔

...مزید دیکھیں
یواین آئی۔ م س." /> یواین آئی۔ م س." />

تازہ سرحدی جھڑپ میں تھائی فوجی ہلاک

08 Dec 2025 | 12:33 PM

بنکاک، 8 دسمبر (یو این آئی) کمبوڈیا کے ساتھ تھائی لینڈ کی متنازع سرحد پر ہوئی جھڑپ میں ایک تھائی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ آسیان کے دو ممبران جن کی طویل سرحدیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں، ان کے درمیان ابھرتے ہوئے تنازعہ نے ایک بار پھر تناؤ کو بڑھا دیا ہے، یہ تنازعہ دونوں ممالک کے مابین مہینوں سے چل رہا ہے۔.

تاریخ میں آج کا دن

08 Dec 2025 | 8:50 AM

(9 دسمبر کی اشاعت کے لئے جاری)نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 9 دسمبر کے اہم واقعات میں شامل ہیں: .

تھائی لینڈ میں جنوب مشرقی ایشیائی کھیلوں کا آغاز، بدنظمی اور سرحدی کشیدگی نے رنگ پھیکا کر دیا

08 Dec 2025 | 1:16 PM

بینکاک 8 دسمبر(یو این آئی ) جنوب مشرقی ایشیائی کھیل (سائوتھ ایسٹ ایشیا گیمز ) کل (منگل کو )تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں باضابطہ طور پر شروع ہوں گے ، تاہم تقریبِ افتتاح سے قبل ہی بدانتظامی اور تھائی لینڈ و کمبوڈیا کے درمیان تازہ سرحدی جھڑپوں نے اس اہم کھیلوں کے میلے پر سایہ ڈال دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق یہ مقابلے 20 دسمبر تک بنکاک اور ساحلی صوبے چون بُری میں منعقد ہوں گے، جن میں آسیان خطے کے 11 ممالک کے ہزاروں کھلاڑی فٹبال، فینسنگ، سکیٹ بورڈنگ، سیلنگ اور مختلف کامبیٹ سپورٹس سمیت متعدد ایونٹس میں حصہ لیں گے۔ .