OthersPosted at: Mar 23 2025 7:34PM پیاز پر ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم: اجیت پوار

ممبئی، 23 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ اجیت پوار نے یکم اپریل سے پیاز پر 20 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے مسٹر پوار نے اتوار کو جاری اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت نے ایک فیصلہ کیا ہے جس سے مہاراشٹر کے پیاز کے کسانوں کو بڑی راحت ملے گی۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اس سے ریاست کے لاکھوں پیاز پیدا کرنے والے کسانوں کو راحت ملے گی۔
مسٹر پوار نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور پوری مرکزی کابینہ بشمول وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امیت شاہ، مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل کا شکریہ ادا کیا۔
اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسٹر پوار نے کہا، "مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ ریاست کے کسانوں کے لیے بہت اہم ہے۔ پیاز کی برآمدات پر عائد 20 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی کی منسوخی سے کسانوں کو ان کی فصل کی صحیح قیمت حاصل کرنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انہوں نے براہ راست مرکزی وزیر تعاون شاہ سے بات کی تھی اور ان سے اس مسئلے پر توجہ دینے کی درخواست کی تھی۔"
ریاست میں کسانوں کے مسائل اور فوری اقدامات کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پہل کی اور وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں یہ فیصلہ کرنے میں اہم رول ادا کیا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1220