RegionalPosted at: Mar 13 2025 11:46AM یادو آج ریاستی وائلڈ لائف بورڈ کی میٹنگ میں کریں گے شرکت
بھوپال، 13 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج ریاستی وائلڈ لائف بورڈ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر یادو صبح اسمبلی میں ایوان کی کارروائی میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ سہ پہر کو سیلف ہیلپ گروپس کو مضبوط اور بااختیار بنانے کے تعلق سے میٹنگ کریں گے۔
شام کو وہ مدھیہ پردیش اسٹیٹ وائلڈ لائف بورڈ کی 28ویں میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش ٹائیگر فاؤنڈیشن کمیٹی کے 15ویں عام اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یو این آئی۔ این یو۔