Sunday, Dec 14 2025 | Time 00:22 Hrs(IST)
International

لاس اینجلس: کئی روز سے بھڑکتی آگ میں بچ جانیوالا معجزاتی گھر

لاس اینجلس: کئی روز سے بھڑکتی آگ میں بچ جانیوالا معجزاتی گھر

لاس اینجلس، 13 جنوری (یو این آئی) امریکی شہر لاس اینجلس کے پیسیفک پیلیسیڈز میں 6 روز سے بھڑکتی سب سے مہنگی آگ پر تاحال صرف 11 فیصد قابو پایا جاسکا ہے، تباہ کن آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبے پر سب کچھ جلا کر خاکستر کر دیا ہے اس تباہی کے دوران جہاں ہزاروں گھر راکھ بنے وہیں پیسیفک پیلیسیڈز میں ایک گھر ایسا بھی ہے جو آگ سے محفوظ رہا، یہ حیران کن گھر امریکی اداکار جیمز ووڈس کا ہے جن کا خیال تھا کہ ان کا گھر بھی ہزاروں دوسرے گھروں کی طرح تباہی کا شکار ہوا ہوگا لیکن معجزانہ طور پر ان کا گھر محفوظ رہا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیمز ووڈس کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر ) پر دی گئی اطلاع کے مطابق ’معجزاتی طور پر ہم اپنے گھر تک پہنچنے میں کامیاب رہے ، جس سے متعلق ہم نے سوچا تھا کہ وہ تباہ ہوگیا لیکن میرا گھر اب بھی موجود ہے‘۔
77 سالہ اداکار کی جانب سے اپنے گھر کی چھت سے بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں جیمز ووڈس کے گھر کے اردگرد موجود گھروں کو راکھ میں تبدیل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار نے لکھا کہ آگ جب عین ہمارے گھر پر پہنچی ہم اس وقت انخلا پر مجبور ہوئے اور جس وقت ہم نے اپنے گھر چھوڑے ہمارے پاس پہنے گئے کپڑوں کے علاوہ کچھ بھی موجود نہیں تھا، بہت افراتفری تھی، ہمارے اردگرد ہر گھر میں آگ لگی ہوئی تھی۔
دوران انٹرویو امریکی اداکار نے کئی بار جذباتی ہوتے ہوئے بتایا کہ کہا کہ وہ 3 سال کی تزئین و آرائش کے بعد حال ہی میں گھر میں منتقل ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ امریکی سرمایہ کار ڈیوڈ اسٹینر کا گھر بھی لاس اینجلس میں لگی آگ میں مکمل طور پرمحفوظ رہا، تین منزلہ گھر کی مالیت 9 ملین ڈالر ہے جو ڈیوڈ اسٹینر نے ایک امریکی پروڈیوسر سے خریدا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

نئی دہلی، 13 دسمبر (یواین آئی) ملک نے ہفتہ کے روز 2001 میں پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر نہایت وقار اور سنجیدگی کے ساتھ اُن بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی جمہوریت کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ مقامی بلدیاتی انتخابات: کانگریس سب سے بڑی طاقت، بائیں بازو کو جھٹکا لیکن بی جے پی نے ترواننت پورم جیت کر سیاسی منظر نامہ بدل دیا

کیرالہ مقامی بلدیاتی انتخابات: کانگریس سب سے بڑی طاقت، بائیں بازو کو جھٹکا لیکن بی جے پی نے ترواننت پورم جیت کر سیاسی منظر نامہ بدل دیا

ترواننت پورم، 13 دسمبر (یو این آئی) کیرالہ کے مقامی بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی قیادت والا متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف)، بلدیات اور گرام پنچایتوں میں فیصلہ کن جیت حاصل کرتے ہوئے سب سے بڑی طاقت بن کر ابھرا ہے۔

...مزید دیکھیں
ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی نے کیرالہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا

ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی نے کیرالہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور وائناڈ سے پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے کیرالہ کے بلدیاتی انتخابات میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کو ملنے والی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کیرالہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سال 2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے سکیورٹی اہلکاروں اور ملازمین کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

خصوصی تحریر: جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان نے دہشت گردانہ حملوں کی ایک طویل اور دردناک تاریخ دیکھی ہے جس کا آغاز حصول آزادی کے ساتھ ہی ہوا۔

...مزید دیکھیں
عظیم فٹبالرلیونیل میسی اوروزیراعلی تلنگانہ کی ٹیم کا دوستانہ میچ، اُپل اسٹیڈیم میں پُرجوش شائقین،راہول گاندھی بھی شریک

عظیم فٹبالرلیونیل میسی اوروزیراعلی تلنگانہ کی ٹیم کا دوستانہ میچ، اُپل اسٹیڈیم میں پُرجوش شائقین،راہول گاندھی بھی شریک

حیدرآباد 13دسمبر(یواین آئی) ارجنٹائن کے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونیل میسی کی ٹیم اور تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی کی قیادت والی ٹیم کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ کا حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں انعقاد کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
لیونل میسی نے کولکتہ میں اپنے مجسمے کی نقاب کشائی کی

لیونل میسی نے کولکتہ میں اپنے مجسمے کی نقاب کشائی کی

کولکتہ، 13 دسمبر (یو این آئی) ارجنٹینا ٹیم کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ کے داخلی راستے وی آئی پی روڈ پر نصب اپنی 70 فٹ بلند لوہے کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔

...مزید دیکھیں

تلک ورما کا تیسرے ٹی20 میں مضبوط سے واپسی کا عزم

13 Dec 2025 | 11:54 PM

دھرم شالہ، 13 دسمبر (یواین آئی) ہندوستان تیسرے ٹی20 بین الاقوامی میچ میں مضبوط واپسی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ نوجوان بلے باز تلک ورما نے میچ سے ایک روز قبل کہا کہ ٹیم پوری طرح تیار ہے اور حالات سے بالکل متاثر نہیں ہے۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تلک ورما نے پچ، اوس کے اثر، ٹیم کی تیاریوں اور ٹیم میں اپنے کردار پر تفصیل سے بات کی۔.

میڈیکل کالج و اسپتال کیمپس میں پرائیویٹ ایمبولینس والے کی غنڈہ گردی، تین ملزمان گرفتار

13 Dec 2025 | 11:48 PM

راج نندگاؤں، 13 دسمبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے راج نندگاؤں میڈیکل کالج واسپتال کیمپس میں غنڈہ گردی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نجی ایمبولینس آپریٹرس نے اسپتال کے سکیورٹی گارڈ اور سپروائزر کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ کیا جب انہوں نے انہیں اپنی نجی ایمبولینس کھڑی کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا۔ لال باغ تھانہ کی پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے آج تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ .