Friday, Jul 10 2026 | Time 19:19 Hrs(IST)
International

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں فوجی اعلیٰ افسران سمیت 12 افراد ہلاک

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں فوجی اعلیٰ افسران سمیت 12 افراد ہلاک

بیروت، 7 جون (یو این آئی) جنوبی لبنان میں ہوئے اسرائیلی حملوں میں فوج کے اعلیٰ افسران سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں یہ حملہ دونوں ممالک کے درمیان امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی مشروط جنگ بندی پر اتفاق رائے کے کچھ ہی دنوں بعد ہوا ہے  لبنانی فوج نے بتایا کہ خردالی نباتیہ روڈ پر ایک فوجی گاڑی پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں ایک بریگیڈیئر جنرل، ایک کیپٹن اور ایک سپاہی کی موت ہو گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہفتہ کا حملہ ایک 'فعال جنگی علاقے' میں ہوا تھا۔ فوج نے یہ بھی کہا کہ 'اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔' لبنانی فوج نے کہا، "جان بوجھ کر اور بار بار کیے جانے والے سفاکانہ اسرائیلی جارحیت کا جاری رہنا، حل تک پہنچنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے مقصد سے ہے۔"
لبنان کے صدر جوزف عون نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے 'لبنانی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین و معیارات کی سنگین خلاف ورزی' قرار دیا۔ لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے اسے 'گھنونی واردات اور تمام لبنانیوں پر حملہ' قرار دیا۔
مسٹر سلام نے حملے میں ہلاک ہونے والے بریگیڈیئر جنرل وسام صبرا، کیپٹن ایلی خوری اور سپاہی حسین گوزال کے اہل خانہ اور رفقاء کے ساتھ ساتھ لبنانی فوج سے تعزیت کا اظہار کیا۔
یو این آئی۔ ایم جے

خاص خبریں
مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البانیز نے جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا اس موقع پر وکٹوریہ کی پریمیئر جینسٹیلا ایلن بھی موجود تھیں  تینوں رہنماؤں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان-آسٹریلیا کھیل تعلقات کے جشن کے موقع پر ایک تقریب میں حصہ لیا۔

...مزید دیکھیں
میرٹھ کی دلت طالبہ  للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز

میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم کے قتل پر اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پرتندوتیزحملہ کیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ بی جے پی کی ”ڈبل انجن حکومت“ کا خاتون اور دلت مخالف چہرہ اجاگر کرتا ہے اور متاثرہ کنبہ انصاف کے لیئے فریادکر رہا ہے لیکن حکومت ان کی آواز سننے کے بجائے انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو ہی دبانے میں لگی ہے۔

...مزید دیکھیں
انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ نہیں، بقائے باہمی اور ہم آہنگی بنے ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر: بھوپیندر یادو

انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ نہیں، بقائے باہمی اور ہم آہنگی بنے ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر: بھوپیندر یادو

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ کے ایکسی لینس سینٹر اور انسان-جنگلی حیات ٹکراؤ پر قومی پورٹل کی شروعات کرتے ہوئے انسان اور جنگلی حیات کے درمیان تصادم کے بجائے بقائے باہمی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہی ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر ہونا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں  تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں  کا پتہ لگایا

ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں کا پتہ لگایا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو کہا کہ اس نے حال ہی میں کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے سرگرم ڈائریکٹر دھرمیش نریندر سنگھانی کے خلاف ایک تحقیقات کے سلسلے میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت تلاشی مہم چلائی ہے، جس کے دوران ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں، غیر ملکی بینک کھاتوں اور مشکوک سرحد پار لین دین کے ثبوت ملے ہیں۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس

اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے تئیں لوگوں میں مایوسی اور ناراضگی ہے اور عوام ریاست میں تبدیلی چاہتے ہیں کانگریس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جمعہ کو پارٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دو دنوں میں اتراکھنڈ کانگریس کے مختلف لیڈروں سے ملاقات کر کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
آر ای سی لمیٹڈ نے تریپورہ میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کو تیز کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

آر ای سی لمیٹڈ نے تریپورہ میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کو تیز کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

نئی دہلی/اگرتلہ10 جولائی (یو این آئی) آر ای سی لمیٹڈ، وزارت بجلی کے تحت مہارتن سی پی ایس ای اور معروف این بی ایف سی نے تریپورہ حکومت کے ساتھ 15,000 کروڑ روپے کے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کی مدد کے لیے دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں، یہ مفاہمت نامے 'ڈیسٹینیشن تریپورہ بزنس کنکلیو 2026' کے دوران دستخط کیے گئے، جو شمال مشرق میں پائیدار ترقی کو ممکن بنانے اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے آر ای سی کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ریکھا گپتا نے مانڈی مارگ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گڈکری سے کی گزارش

ریکھا گپتا نے مانڈی مارگ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گڈکری سے کی گزارش

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے جنوبی دہلی کے اہم مانڈی روڈ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گزارش کی ہے محترمہ گپتا نے جمعہ کو مسٹر گڈکری کو خط لکھ کر 8.8 کلومیٹر طویل اس اسٹریٹجک روڈ کوریڈور کی ترقی کا کام نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا الکوحل سے متعلق سخت ضابطہ، کھلاڑیوں کے لیے نئے پروٹوکول جاری

10 Jul 2026 | 7:07 PM

لندن، 10 جولائی (یو این آئی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے الکوحل کے استعمال سے متعلق نئے اور سخت پروٹوکول جاری کر دیے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت شراب نوشی، عوامی رویے اور سوشل میڈیا سرگرمیوں سے متعلق متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔.

ریاستی وزیر سنجے سنگھ گنگوار نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، ایک ماہ میں روڈ ریسٹوریشن پورا کرنے کی ہدایت

10 Jul 2026 | 7:08 PM

جالون، 10 جولائی (یو این آئی) اتر پردیش کے گنا کی ترقی اور چینی کی صنعت کے وزیر مملکت سنجے سنگھ گنگوار نے جمعہ کو جالون میں ترقیاتی کاموں اور عوامی بہبود کی اسکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو حکومت کی اسکیموں کا فائدہ اہل لوگوں تک مقررہ مدت میں، شفاف اور معیاری طریقے سے پہنچانے کی ہدایت دی۔.