Friday, Jul 10 2026 | Time 16:57 Hrs(IST)
National

ثالثی ہمیشہ سے ہماری تہذیب کا ایک لازمی حصہ رہی ہے: وزیراعظم

ثالثی ہمیشہ سے ہماری تہذیب کا ایک لازمی حصہ رہی ہے: وزیراعظم

نئی دہلی، 8 نومبر(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سپریم کورٹ آف انڈیا میں ”قانونی امداد کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانا“ کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس کا افتتاح کیا اس موقع پر جمع ہونے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اس اہم موقع پر تمام شرکا کے درمیان موجود ہونا واقعی ایک خاص بات ہے انہوں نے کہا کہ قانونی امداد فراہم کرنے کے نظام کو مضبوط بنانا اور لیگل سروسز ڈے سے متعلق پروگرام ہندستان کے نظام عدلیہ کو نئی طاقت فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے 20ویں قومی کانفرنس کے لیے سب کو اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔ انہوں نے معززین، عدلیہ کے اراکین اور قانونی خدمات اتھارٹیز کے نمائندوں کو بھی مبارکباد دی۔
”جب انصاف سب کے لیے قابل رسائی ہو، بروقت فراہم کیا جائے اور ہر فرد تک پہنچے چاہے اس کا سماجی یا مالی پس منظر کچھ بھی ہو، تبھی وہ حقیقی معنوں میں سماجی انصاف کی بنیاد بنتا ہے“، وزیراعظم نے زور دے کر کہا۔ انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ قانونی امداد اس قابل رسائی کو یقینی بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ قومی سطح سے لے کر تعلقہ سطح تک، قانونی خدمات کی اتھارٹیز عدلیہ اور عام شہری کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتی ہیں۔ مسٹر مودی نے اس اطمینان کا اظہار کیا کہ لوک عدالتوں اور مقدمے سے پہلے تصفیہ کے ذریعے لاکھوں تنازعات تیزی سے، دوستانہ ماحول میں اور کم لاگت پر حل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ہند کی جانب سے شروع کیے گئے لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل سسٹم کے تحت صرف تین سال میں تقریباً آٹھ لاکھ فوجداری مقدمات حل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں سے ملک بھر میں غریبوں، مظلوموں، محروموں اور پسماندہ طبقات کے لیے انصاف میں آسانی یقینی ہو گئی ہے۔
گزشتہ 11 برسوں کے دوران حکومت نے مسلسل کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی میں سہولت بڑھانے پر توجہ مرکوز رکھی ہے مسٹر مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کاروباری اداروں کے لیے 40,000 سے زیادہ غیرضروری تعمیلوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ جن وشواس ایکٹ کے ذریعے 3,400 سے زائد قانونی دفعات کو غیر فوجداری قرار دیا گیا ہے اور 1,500 سے زیادہ ناقابل استعمال قوانین منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیرینہ قوانین کی جگہ اب بھارتیہ نیائے سنہتا نے لے لی ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف

خاص خبریں
مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البانیز نے جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا اس موقع پر وکٹوریہ کی پریمیئر جینسٹیلا ایلن بھی موجود تھیں  تینوں رہنماؤں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان-آسٹریلیا کھیل تعلقات کے جشن کے موقع پر ایک تقریب میں حصہ لیا۔

...مزید دیکھیں
میرٹھ کی دلت طالبہ  للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز

میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم کے قتل پر اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پرتندوتیزحملہ کیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ بی جے پی کی ”ڈبل انجن حکومت“ کا خاتون اور دلت مخالف چہرہ اجاگر کرتا ہے اور متاثرہ کنبہ انصاف کے لیئے فریادکر رہا ہے لیکن حکومت ان کی آواز سننے کے بجائے انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو ہی دبانے میں لگی ہے۔

...مزید دیکھیں
انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ نہیں، بقائے باہمی اور ہم آہنگی بنے ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر: بھوپیندر یادو

انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ نہیں، بقائے باہمی اور ہم آہنگی بنے ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر: بھوپیندر یادو

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ کے ایکسی لینس سینٹر اور انسان-جنگلی حیات ٹکراؤ پر قومی پورٹل کی شروعات کرتے ہوئے انسان اور جنگلی حیات کے درمیان تصادم کے بجائے بقائے باہمی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہی ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر ہونا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں  تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں  کا پتہ لگایا

ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں کا پتہ لگایا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو کہا کہ اس نے حال ہی میں کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے سرگرم ڈائریکٹر دھرمیش نریندر سنگھانی کے خلاف ایک تحقیقات کے سلسلے میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت تلاشی مہم چلائی ہے، جس کے دوران ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں، غیر ملکی بینک کھاتوں اور مشکوک سرحد پار لین دین کے ثبوت ملے ہیں۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس

اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے تئیں لوگوں میں مایوسی اور ناراضگی ہے اور عوام ریاست میں تبدیلی چاہتے ہیں کانگریس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جمعہ کو پارٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دو دنوں میں اتراکھنڈ کانگریس کے مختلف لیڈروں سے ملاقات کر کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
آر ای سی لمیٹڈ نے تریپورہ میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کو تیز کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

آر ای سی لمیٹڈ نے تریپورہ میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کو تیز کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

نئی دہلی/اگرتلہ10 جولائی (یو این آئی) آر ای سی لمیٹڈ، وزارت بجلی کے تحت مہارتن سی پی ایس ای اور معروف این بی ایف سی نے تریپورہ حکومت کے ساتھ 15,000 کروڑ روپے کے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کی مدد کے لیے دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں، یہ مفاہمت نامے 'ڈیسٹینیشن تریپورہ بزنس کنکلیو 2026' کے دوران دستخط کیے گئے، جو شمال مشرق میں پائیدار ترقی کو ممکن بنانے اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے آر ای سی کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ریکھا گپتا نے مانڈی مارگ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گڈکری سے کی گزارش

ریکھا گپتا نے مانڈی مارگ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گڈکری سے کی گزارش

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے جنوبی دہلی کے اہم مانڈی روڈ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گزارش کی ہے محترمہ گپتا نے جمعہ کو مسٹر گڈکری کو خط لکھ کر 8.8 کلومیٹر طویل اس اسٹریٹجک روڈ کوریڈور کی ترقی کا کام نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہندستان اور آسٹریلیا نے روایتی علم کے تحفظ کو درست کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر کیے دستخط

10 Jul 2026 | 4:44 PM

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) اور آئی پی آسٹریلیا نے میلبورن میں منعقدہ تیسرے ہندستان-آسٹریلیا سالانہ سربراہ اجلاس کے دوران سی ایس آئی آر کی روایتی علم کی ڈیجیٹل لائبریری (سی ایس آئی آر-ٹی کے ڈی ایل) تک رسائی کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔.

بھونا خطے میں تنازع کے بعد تالاب میں کودنے والے پلمبر کی لاش برآمد، لواحقین کا تھانے میں ہنگامہ

10 Jul 2026 | 4:37 PM

فتح آباد، 10 جولائی (یو این آئی) ہریانہ کے ضلع فتح آباد کے بھونا خطے میں آپسی تنازع کے بعد تالاب میں کودنے والے پلمبر کی لاش جمعہ کی صبح برآمد ہوئی۔ واقعے کے بعد مشتعل لواحقین اور دیہاتیوں نے بھونا تھانے پہنچ کر زبردست ہنگامہ کیا اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے تاہم غیر جانبدارانہ جانچ اور ضروری قانونی کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے لوگوں کو پرسکون کیا۔ .