image
Monday, Nov 4 2024 | Time 12:41 Hrs(IST)
National

لداخ کے علاقے میں ہندوستان اور چین کے فوجی دستے پیچھے ہٹ گئے، جلد گشت شروع ہو جائے گی

لداخ کے علاقے میں ہندوستان اور چین کے فوجی دستے پیچھے ہٹ گئے، جلد گشت شروع ہو جائے گی

نئی دہلی، 30 اکتوبر (یو این آئی) مشرقی لداخ کے علاقے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر فرنٹ سے ہندوستانی اور چینی فوجی دستوں کو پیچھے ہٹانے کا عمل مکمل ہو گیا ہے فوج کے ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے فوجی افسران دیوالی کے موقع پر ایل اے سی پر چار سال سے زائد عرصے سے جاری تعطل کے بعد محاذ پر کشیدگی میں نرمی کا جشن منانے کے لیے ایک دوسرے سے مٹھائی کا تبادلہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا “فرنٹ سے پیچھے ہٹنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ مقامی کمانڈروں کی سطح پر مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔ کل دونوں طرف سے مٹھائی کا تبادلہ ہوگا۔ ‘‘
2020 میں لداخ سیکٹر کی وادی گلوان میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان خونریز تصادم کے بعد سرحد پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، تاہم دونوں اطراف کے درمیان کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے سفارتی اور فوجی سطح پر بات چیت جاری تھی۔ دونوں فریقوں نے حال ہی میں ہندوستان-چین سرحد پر اگلے مورچوں سے فوجیوں کو ہٹانے پر اتفاق کیا تھا، جس کے تحت انخلا کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
دونوں اطراف کے فوجی جلد ہی ایل اے سی پر پہلے کی طرح گشت شروع کر دیں گے۔ بریگیڈیئر اور اس سے نیچے کی رینک کے مقامی کمانڈر گشت کے طریقہ کار پر بات چیت کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ 15 جون 2020 کو چینی فوجیوں نے وادی گلوان میں ہندوستانی گشتی دستے پر حملہ کیا تھا اور اس کے بعد جھڑپ میں 20 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ چینی فوج کے اہلکاروں کو بھی جانی نقصان پہنچا تاہم ان کی تعداد سرکاری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
اتراکھنڈ کے الموڑہ میں خوفناک سڑک حادثہ، 15 سے 20 لوگوں کے مارے جانے کا خدشہ، امدادی کام جاری

اتراکھنڈ کے الموڑہ میں خوفناک سڑک حادثہ، 15 سے 20 لوگوں کے مارے جانے کا خدشہ، امدادی کام جاری

الموڑہ/نینیتال، 04 نومبر (یواین آئی) اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع کے سالٹ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 15 سے 20 لوگوں کی موت کا خدشہ ہے۔

...مزید دیکھیں
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر عبدالرحیم راتھر جموں وکشمیر اسمبلی کے اسپیکر منتخب

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر عبدالرحیم راتھر جموں وکشمیر اسمبلی کے اسپیکر منتخب

سری نگر،4 نومبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کو پیر کے روز جموں وکشمیر اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
تلگودیشم وقف ایکٹ میں مسلمانوں کے مفادات سے متصادم کسی بھی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی

تلگودیشم وقف ایکٹ میں مسلمانوں کے مفادات سے متصادم کسی بھی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی

حیدرآباد4نومبر(یواین آئی)تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ کے شیوناتھ نے کہا ہے کہ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے والی شخصیت ہیں۔

...مزید دیکھیں
غزہ میں اسرائیلی حملے میں چار بچوں سمیت نو افراد ہلاک

غزہ میں اسرائیلی حملے میں چار بچوں سمیت نو افراد ہلاک

غزہ، 04 نومبر (یو این آئی) جنوبی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار بچوں سمیت نو فلسطینی جاں بحق ہو گئے ۔

...مزید دیکھیں
ایران نے  مسلم دنیا میں  دہشت گردی اور تقسیم کے لئے امریکی پالیسیوں کو  ذمہ دار ٹھہرایا

ایران نے مسلم دنیا میں دہشت گردی اور تقسیم کے لئے امریکی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا

تہران، 04 نومبر (یو این آئی) پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے مسلم دنیا میں دہشت گردی اور تقسیم کے لئے امریکی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

...مزید دیکھیں
ہندی فلم انڈسٹری کے عظیم فلمسازبی آر چوپڑہ

ہندی فلم انڈسٹری کے عظیم فلمسازبی آر چوپڑہ

(5 نومبر برسی کے موقع پر)
ممبئی، 4 نومبر (یو این آئی) ہندستانی فلم انڈسٹری میں بی آر چوپڑا کو ایک ایسے فلمساز کے طور پر یاد کیا جائے گا جنہوں نے خاندانی، سماجی اور صاف ستھری فلمیں بناکر تقریباً پانچ دہائیوں تک فلم شائقین کے دلوں میں اپنی پہچان بنائے رکھی۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع میں سڑک حادثہ، تین افراد کی موت

چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع میں سڑک حادثہ، تین افراد کی موت

سکتی 04 نومبر ( یواین آئی ) چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع میں کل رات ایک ٹرک نے بائک سواروں کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

معاشی طور پر ناکام مودی ملک کو گمراہ کر رہے ہیں: کھڑگے

04 Nov 2024 | 12:11 PM

نئی دہلی، 04 نومبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ اعداد و شمار کو غلط ثابت کرنے کے ماہر ہیں، ملک کی معیشت ہر سطح پر گر گئی ہے، اس ناکامی کے لیے وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

ہندی فلم انڈسٹری کے عظیم فلمسازبی آر چوپڑہ

04 Nov 2024 | 10:55 AM

(5 نومبر برسی کے موقع پر)ممبئی، 4 نومبر (یو این آئی) ہندستانی فلم انڈسٹری میں بی آر چوپڑا کو ایک ایسے فلمساز کے طور پر یاد کیا جائے گا جنہوں نے خاندانی، سماجی اور صاف ستھری فلمیں بناکر تقریباً پانچ دہائیوں تک فلم شائقین کے دلوں میں اپنی پہچان بنائے رکھی۔

ٹور ڈی سناور سائیکلنگ میں ملک بھر سے سائیکلسٹ حصہ لیں گے

01 Nov 2024 | 7:57 PM

شملہ، یکم نومبر (یواین آئی) لارنس اسکول، سناور، ہماچل پردیش نے ہیرو سائیکل اور اولڈ سناورین سوسائٹی (او ایس ایس) کے اشتراک سے منعقد ہونے والے ملک کے سب سے بڑے انٹر اسکول سائیکلنگ مقابلے ٹور ڈی سناور کے پانچویں ایڈیشن کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image