NationalPosted at: Sep 9 2025 7:56PM جمہوریت کے لیے ہم ریڈی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے متحد ہیں: کھرگے
نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی ) کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ انڈیا اتحاد کے امیدوار جسٹس بی سدرشن ریڈی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے سبھی متحد ہیں نائب صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس گئے مسٹر کھرگے سے صحافیوں نی سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ ’’جمہوریت میں ہم سب مسٹر ریڈی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے متحد ہیں۔ ان کی جیت کا پورا امکان ہے۔ مسٹر کھرگے کے علاوہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھی ووٹنگ میں حصہ لیا۔
یو این آئی ۔م اع