Friday, Feb 6 2026 | Time 23:53 Hrs(IST)
National

جلد ہی اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گےکانگریس صدر کھڑگے

جلد ہی اپنی  سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گےکانگریس صدر  کھڑگے

نئی دہلی، 3 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اب صحتیاب ہو گئے ہیں اور جلد ہی پارٹی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے لگیں گے کانگریس ذرائع کے مطابق، کھڑگے اب مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں اور وہ پہلے کی طرح پارٹی کے کام میں سرگرم ہو جائیں گے ڈاکٹروں نے جمعرات کی شام انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی تھی۔ وہ منگل سے جمعرات تک بنگلورو میں ڈاکٹروں کی زیر نگرانی تھے پارٹی نے ان کی صحتیابی کے حوالے سے جمعہ کے روز یہاں ایک بیان میں کہا، ’’کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ وہ صحتیاب ہیں اور سب کی طرف سے پیش کی گئی نیک خواہشات کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ میرا ارادہ جلد ہی دوبارہ کام شروع کرنے کا ہے۔
کانگریس کے مطابق، کھڑگے جلد ہی اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ڈاکٹروں نے بھی انہیں اس کا مشورہ دیا ہے۔
یو این آئی- م ک۔ایس وائی۔

خاص خبریں
ہندوستان چھٹی بار انڈر-19 ورلڈ کپ کا چیمپئن، فائنل میں انگلینڈ کو 100 رن سے  شکست دی

ہندوستان چھٹی بار انڈر-19 ورلڈ کپ کا چیمپئن، فائنل میں انگلینڈ کو 100 رن سے شکست دی

ہرارے، 6 فروری (یواین آئی) ہندوستانی انڈر-19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چھٹی مرتبہ انڈر-19 ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا، فائنل میں انگلینڈ انڈر-19 کرکٹ ٹیم کو 100 رنز سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیاہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے فائنل میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز کا ہمالیائی اسکور بنایا تھا۔

...مزید دیکھیں
اسلام آباد میں امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ,24 افرادہلاک

اسلام آباد میں امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ,24 افرادہلاک

اسلام آباد، 6 فروری (یو این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق دھماکہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کی امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں جمعہ کی نماز کے دوران ہوا، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 06 فروری (یواین آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامہ جمعہ کو مسلسل پانچویں دن بھی جاری رہا، جس کی وجہ سے ایوان نہیں چل سکا اور لوک سبھا کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی پریزائیڈنگ افسر کرشن پرساد تینیٹی نے ایک بار کے التوا کے بعد دوپہر بارہ بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی، تو اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نعرے بازی اور ہنگامہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آ گئے۔

...مزید دیکھیں
مودی نے مشرقی ناگالینڈ پر تاریخی معاہدے کی ستائش کی، اسے سنگ میل قرار دیا

مودی نے مشرقی ناگالینڈ پر تاریخی معاہدے کی ستائش کی، اسے سنگ میل قرار دیا

نئی دہلی، 6 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مشرقی ناگالینڈ سے متعلق دہائیوں پرانے مسائل کو حل کرنے کے مقصد سے ایک تاریخی معاہدے کی ستائش کی۔

...مزید دیکھیں
مودی کا راجیہ سبھا میں دیا گیا جواب اُن کی کمزوری کا عکاس تھا: کھڑگے

مودی کا راجیہ سبھا میں دیا گیا جواب اُن کی کمزوری کا عکاس تھا: کھڑگے

نئی دہلی، 6 فروری (یواین آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم نریندر مودی کا راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریکِ پر دیا گیا جواب ان کی کمزوری کو ظاہر کررہاتھا اور ان کی زبان سے صاف تھا کہ وہ لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی کے سوالوں سے بہت خوفزدہ ہیں۔

...مزید دیکھیں
خودکارحفاظتی نظام ’’کوَچ‘‘ سے ٹرین حادثات میں آئی زبردست کمی

خودکارحفاظتی نظام ’’کوَچ‘‘ سے ٹرین حادثات میں آئی زبردست کمی

نئی دہلی ،6 فروری (یواین آئی) ہندوستانی ریلوے نے گزشتہ برسوں میں لوگوں کے لیے جہاں سفرکو آسان بنایاہے وہیں اس کی توجہ مسافروں کو بحفاظت انکی منزل تک پہنچانا بھی رہاہے ،یہی وجہ ہے کہ ماضی کے مقابلے ٹرین حادثات میں کافی کمی واقع ہوئی ہے اور اس میں ریلوے کے خودکار حفاظتی نظام ’’کوَچ‘‘ کا اہم رول ہے انڈین ریلویز موجودہ اور مستقبل کے نقل و حمل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
مذہب کی بنیاد پر کی جانے والی نفرت کی سیاست ہماری صدیوں پرانی مشترکہ تہذیب کو ختم کررہی ہے:مولانا ارشد مدنی

مذہب کی بنیاد پر کی جانے والی نفرت کی سیاست ہماری صدیوں پرانی مشترکہ تہذیب کو ختم کررہی ہے:مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی، 6 فروری (یو این آئی) پہلے مرحلے میں آج ادھم پور جموں و کشمیر میں15 نئے تعمیر شدہ مکانات کی تقسیم کے دوران سیلاب متاثرین جن میں 7 عدد بیوہ بھی شامل ہیں کو چابیاں تقسیم کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے پنجاب ہماچل اور جموں و کشمیر میں سیلاب کی وجہ سے آئی تباہی پر کہا کہ ہم مالک کائنات کے بندے ہیں اوراس کے ہر فیصلے پہ سر تسلیم خم کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

ایران اور امریکہ کے درمیان عمان مذاکرات اختتام پذیر، ایران نے 'اچھی شروعات' قرار دیا

06 Feb 2026 | 11:15 PM

مسقط، 6 فروری (یو این آئی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعہ کے روز کہا کہ کئی دور کی ملاقاتوں کے بعد امریکہ کے ساتھ بات چیت کی "اچھی شروعات" ہوئی ہے، لیکن انہوں نے واضح کیا کہ مزید پیش رفت کا انحصار دونوں ممالک کے دارالحکومتوں میں ہونے والی بات چیت پر ہوگا۔ .

اتراکھنڈ میں مدرسہ بورڈ ختم، 40 ہزار طلبہ اب سرکاری تعلیمی نظام کا حصہ بنیں گے

06 Feb 2026 | 11:22 PM

دہرادون، 6 فروری (یو این آئی)اتراکھنڈ کی پشکر سنگھ دھامی حکومت نے ریاست کے تعلیمی ڈھانچے میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے 'اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ' کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب ریاست کے مختلف مدارس میں زیرِ تعلیم 40 ہزار سے زائد طلبہ کو قومی دھارے کی باقاعدہ تعلیمی نظام میں شامل کیا جائے گا۔.