Wednesday, Aug 19 2026 | Time 02:43 Hrs(IST)
National

پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ کے لیے حزب اقتدار ذمہ دار، مودی-شاہ ایوان میں دیں جواب: کھرگے

پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ  کے لیے حزب اقتدار ذمہ دار، مودی-شاہ ایوان میں دیں جواب: کھرگے

نئی دہلی، 06 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف ملکارجن کھرگے نے پارلیمنٹ میں تعطل کے لیے حزب اقتدار کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ طالب علموں پر پولیس کارروائی کے معاملے میں ایوان میں آ کر جواب دیں گے تب ہی پارلیمنٹ خوش اسلوبی سے چل سکے گی مسٹر کھرگے نے جمعرات کے روز یہاں اپنی رہائش گاہ 10 راجاجی مارگ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن گزشتہ 15 دنوں سے طالب علموں پر ہوئے مبینہ مظالم، لاٹھی چارج، پیلٹ گن اور آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر وزیر داخلہ سے ایوان میں بیان دینے کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن حکومت مسلسل اس سے بچ رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ طالب علم پرامن طریقے سے مظاہرہ کر رہے تھے، اس کے باوجود ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا اور اس کی جواب دہی طے ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف یہ جاننا چاہتا ہے کہ طالب علموں پر لاٹھی چارج، پیلٹ گن اور آنسو گیس کے استعمال کا حکم کس نے دیا۔ اگر وزیر داخلہ ایوان میں آ کر صورتِ حال واضح کر دیتے تو اس معاملے پر بحث ہو جاتی اور پارلیمنٹ کا کام کاج معمول کے مطابق چل سکتا تھا۔
کانگریس صدر نے کہا کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین نے بھی پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو سے کہا ہے کہ ایوان کی خواہش ہے کہ وزیر داخلہ ایوان میں آ کر اپنی بات رکھیں لیکن اس کے باوجود حکومت نے اس سمت میں کوئی پہل نہیں کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اپوزیشن کو اپنی بات رکھنے کا موقع بھی نہیں دیتی اور عوام سے جڑے اہم امور پر جواب دہی سے بچ رہی ہے۔
مسٹر کھرگے نے کہا کہ حزب اختلاف پارلیمنٹ میں تعطل پیدا کرنے کے بجائے چاہتا ہے کہ ایوان میں نتیجہ خیز بحث ہو۔ اگر مسٹر مودی طالب علموں اور ان کے سرپرستوں سے معافی مانگ لیں اور مسٹر شاہ ایوان میں بیان دے دیں تو پارلیمنٹ کا تعطل ختم ہو سکتا ہے۔
جھارکھنڈ میں طالب علموں سے جڑے واقعات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس کسی ایک ریاست کی نہیں، بلکہ پورے ملک کے طالب علموں اور نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ، پنجاب، دہلی یا کسی بھی ریاست میں طالب علموں کے ساتھ ناانصافی ہوگی تو کانگریس ان کی آواز اٹھاتی رہے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
یو این آئی ایف اے

خاص خبریں
پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے موت کی سزا پر عمل درآمد کے لیے پھانسی کے طریقے کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ مستقبل میں اس مسئلے پرازسرنو غوروخوض کا راستہ کھلا رہے گا۔

...مزید دیکھیں
سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے ہر ہندوستانی کے بولنے، سوال کرنے اور اختلافِ رائے ظاہر کرنے کے جمہوری حق پر منظم حملہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کی کارروائی اتنی ہی قابلِ مذمت ہے جتنا کہ نوجوانوں پر کیا گیا لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کا استعمال کرنا ۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کے طلبہ اور ریاستی حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے بننے اور طلبہ کی بھوک ہڑتال ختم ہونے پر مسرت کا اظہار کیا، لیکن کہا کہ طلبہ کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں مسٹر گاندھی نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور جھارکھنڈ حکومت نے بات چیت کا راستہ چنا اور حل نکالا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش، پنجاب اور گجرات میں نئے ریاستی انچارج مقرر کیے ہیں، جن میں ونود تاوڑے کو اتر پردیش، ستیش پونیا کو پنجاب اور ترون چُگ کو گجرات کی ذمہ داری ملی ہے پارٹی کے قومی صدر نِتن نبین نے منگل کے روز اتر پردیش، پنجاب اور گجرات کے لیے نئے ریاستی انچارجوں اور شریک انچارج کی تقرری کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ذات پرمبنی مردم شماری  پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

ذات پرمبنی مردم شماری پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس نے ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے مودی حکومت پر ایک بار پھر یو ٹرن لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ 21 ستمبر 2021 کو مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل کردہ حلف نامے میں ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے کو واضح طور پر مسترد کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

صوفی روایات، بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے عزم کو آگے بڑھانے کا عہد
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کے لیے "سدبھاؤنا ایوارڈ" دینے کا مطالبہ
فتح پور سیکری (آگرہ) ،18 اگست (یو این آئی) عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کی درگاہ کے سابق سجادہ نشین حضرت پیرزادہ عیاض الدین چشتی رئیس میاں ؒکا چہلم شریف عقیدت، احترام اور روحانی ماحول میں منایا گیا۔

...مزید دیکھیں
جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی/آسام، 18 اگست (یو این آئی) بالائی آسام میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد اور خاندانوں کی فوری امداد اور مستقل بازآبادکاری کے لیے جمعیۃ علماء ہند اور جمعیۃ علماء آسام کی جانب سے بڑے پیمانے پر امدادی و بازآبادکاری مہم جاری ہے۔

...مزید دیکھیں

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکہ کے سامنے کئی شرطیں رکھ دیں

18 Aug 2026 | 11:41 PM

تہران، 18 اگست (یواین آئی) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کے سامنے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کئی شرطیں رکھی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے، منجمد اثاثے آزاد کرنے، تیل پر عائد پابندیاں اٹھانے اور فوجی دھمکیاں بند کرنے تک یہ آبی گزرگاہ نہیں کھولی جائے گی۔.

جے رام رمیش نے موہن بھاگوت کے دورہ امریکہ سے قبل آئی آئی ٹی ڈائریکٹروں کی سرگرمی پر سوال اٹھایا، اسے ’ناقابل قبول‘ قرار دیا

18 Aug 2026 | 11:19 PM

نئی دہلی، 18 اگست (یواین آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری اور شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے رواں ماہ کے آخر میں امریکہ دورے سے قبل مبینہ طور پر متعدد انڈین انسٹی ٹیوٹس آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے ڈائریکٹروں کی جانب سے سابق طلبہ سے رابطے کی سرگرمیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے ’بالکل ناقابل قبول‘ قرار دیا ہے۔.

یوپی کے محمد توحید ایشین یوتھ ہینڈبال چیمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم کو کوچنگ دیں گے

18 Aug 2026 | 10:06 PM

لکھنؤ، 18 اگست (یواین آئی) اترپردیش کے ہینڈبال کوچ محمد توحید کو اردن کے عمان میں 20 سے 31 اگست تک ہونے والی 11ویں ایشین یوتھ مینز ہینڈبال چیمپئن شپ کے لیے ہندوستانی یوتھ مینز ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم ایشیا کی نوجوان ٹیموں کے خلاف مقابلہ کرے گی۔
ہندوستانی ٹیم کا قومی تربیتی کیمپ 27 جولائی سے 18 اگست تک علی گڑھ کے پاونا فاؤنڈیشن میں منعقد ہوا، جہاں کھلاڑیوں نے مقابلے کی تیاری مکمل کی۔ کیمپ میں تکنیک، فٹنس، حکمت عملی اور ٹیم کے درمیان بہتر تال میل پر خصوصی توجہ دی گئی۔
یو این آئی۔ م س.

’’اننیا راج ایک فائٹر تھیں، خدا ان کی روح کو سکون دے، وہ اب ایک بہتر مقام پر ہیں‘‘: سیرت کپور

18 Aug 2026 | 6:08 PM

ممبئی، 18 اکتوبر (یو این آئی) اداکارہ سیرت کپور نے اپنی فلم ’ماریچ‘ کی شریک اداکارہ اننیا راج کے انتقال پر جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اننیا راج کا تقریباً ایک ماہ قبل انتقال ہوا تھا، جس کی اطلاع ان کے اہل خانہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ .