Thursday, Sep 10 2026 | Time 09:59 Hrs(IST)
Others

کیرالا کے بلدیاتی انتخابات میں میڈیا اور اے آئی مواد پر سخت پابندی

کیرالا کے بلدیاتی انتخابات میں میڈیا اور اے آئی مواد پر سخت پابندی

ترواننت پورم، 18 نومبر (یو این آئی) کیرالا اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے تمام میڈیا اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ ہونے والے مقامی بلدیاتی انتخابات کے دوران مقرر کردہ ضابطۂ اخلاق کی سختی سے پابندی کریں۔
کمیشن کے مطابق، پولنگ ختم ہونے سے 48 گھنٹے قبل شروع ہونے والی “خاموشی کی مدت” کے دوران ایسی کسی بھی تشہیر کی اجازت نہیں ہوگی جو ووٹروں کو متاثر کرے یا انتخابی نتائج پر اثر انداز ہو۔
اس مدت میں دوران ایگزٹ پول ، چاہے وہ کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کے حق میں ہوں یا پھر تنقیدی نوعیت کے ہوں، مکمل طور پر ممنوع ہوں گے۔ یہ پابندی الیکٹرانک میڈیا پر بھی یکساں طور پر نافذ رہے گی۔
ضابطۂ اخلاق نافذ ہوتے ہی اداروں کو کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (ریگولیشن) ایکٹ کا پابند رہنا ہوگا۔ ٹی وی چینلز کو براڈکاسٹ کنٹینٹ کمپلینٹس کونسل (بی سی سی سی) کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، جبکہ پرنٹ میڈیا کو پریس کونسل آف انڈیا کے معیارات کی پیروی کرنا ہوگی۔
اسی طرح، انتخابات سے متعلق تمام نشریات میں نیوز براڈکاسٹرس اسٹینڈرڈس اتھارٹی (این بی ایس اے) کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہوگا۔
ڈیجیٹل دھوکہ دہی میں اضافے کی بڑھتی تشویش کے پیش نظر کمیشن نے نقلی تصاویر، من گھڑت آڈیو کلپس، ڈیپ فیک اور دیگر گمراہ کن مواد کی تیاری اور اس کے پھیلاؤ پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔
ایسا مواد جو خواتین کی توہین کرتا ہو، انہیں کمتر دکھاتا ہو، بچوں کو سیاسی تشہیر میں استعمال کرتا ہو یا جانوروں کے خلاف تشدد کو فروغ دیتا ہو، سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
انتخابی تشہیر میں استعمال ہونے والے کسی بھی طرح سے ڈیجیٹلی تبدیل کیے گئے مواد پر واضح طور پر ’’اے آئی۔ جنریٹیڈ‘‘، ’’ڈیجیٹل طور پر بہتر بنایا گیا‘‘ یا سینتھیٹک کنٹینٹ” لکھا ہونا چاہیے۔
یہ عبارت ویڈیو اسکرین کے کم از کم 10 فیصد حصے پر ظاہر ہو، جبکہ آڈیو مواد میں اس کا اعلان ابتدائی 10 فیصد دورانیے کے اندر ہونا ضروری ہے۔ مواد کے میٹا ڈیٹا اور تفصیل میں بھی اس کے تخلیق کار یا ذمہ دار ادارے کا نام شامل ہونا چاہیے۔
کسی شخص کی اجازت کے بغیر اس کی شکل و صورت، شناخت یا آواز میں گمراہ کن تبدیلی کرنا یا چھیڑ چھاڑ کرنا ممنوع ہے۔ ایسے کوئی بھی مشکوک یا ممنوع مواد ملنے کی صورت میں اسے تین گھنٹے کے اندر ہٹانا ہوگا اور مواد تیار کرنے والے کو سرکاری انتباہ جاری کیا جائے گا۔
کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اے آئی کے ذریعے تیار کردہ تمام تشہیری مواد کا مکمل ریکارڈ رکھیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں

ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے انتخابات جیتنے پر امریکیوں کو پانچ ہزار ڈالر دینے کا وعدہ کیا

ڈیلاس، 10 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کرنے کی صورت میں ہر بالغ امریکی شہری کو 5,000 ڈالر دیے جائیں گے۔

...مزید دیکھیں

پاکستان کو 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے قبل پوتن کے دورے کی توقع

ولادی ووستوک، 10 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی)پاکستان 2027 میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دورۂ پاکستان کا منتظر ہے۔

...مزید دیکھیں

پاکستان نے ایران کو حوثیوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ریاض کی وارننگ پہنچائی

ماسکو، 10 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی) پاکستان نے ایران کو سعودی عرب کی یہ وارننگ پہنچائی ہے کہ وہ یمن کی انصار اللہ تحریک، جسے حوثی بھی کہا جاتا ہے، کو قابو میں رکھے۔

...مزید دیکھیں

روس نے ’اجتماعی مغرب‘ پر دنیا کو جوہری تباہی کی طرف دھکیلنے کا الزام عائد کیا

ماسکو، 10 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی) روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کاروباری روزنامہ ’ویدوموستی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’اجتماعی مغرب‘ جان بوجھ کر دنیا کو جوہری تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہماچل: جوالامکھی پولیس نے این ڈی پی ایس قانون کے تحت ایک شخص کو گرفتار کیا، چرس برآمد

جوالامکھی (ہماچل پردیش)، 10 ستمبر (یو این آئی) جوالامکھی پولیس نے این ڈی پی ایس قانون کے تحت ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 126 گرام چرس برآمد کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جتیندر سنگھ نے 'او آر وی ساگر منتھن' جہاز کو لانچ کیا

جتیندر سنگھ نے 'او آر وی ساگر منتھن' جہاز کو لانچ کیا

نئی دہلی، 09 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے ارضیات سائنسز ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دیسی سمندری تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے جدید ترین اوشین ریسرچ ویسل 'او آر وی ساگر منتھن' کو لانچ کیا مغربی بنگال کے کولکاتا میں واقع رشی بنکم شپ یارڈ میں ہندوستان کے جدید ترین اوشین ریسرچ ویسل او آر وی ساگر منتھن (یارڈ 3041) کا افتتاح کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
فرضی  سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

نئی دہلی، 09 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سرپرستی میں ملک بھر میں 3,260 فرضی سیاسی جماعتیں بنا کر 10,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کالے دھن کو سفید کرنے کے گھپلے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی گئی ہے کانگریس کے ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں (آر یو پی پی) کے ذریعے کروڑوں روپے کا چندہ دکھا کر، ٹیکس میں چھوٹ کا فائدہ اٹھایا گیا اور دو سے 15 فیصد تک کمیشن کاٹ کر بقایا رقم واپس انہی کروڑ پتیوں کو پہنچائی گئی۔

...مزید دیکھیں

مرزا پور‘ فیملی نے فلم کو ملنے والی محبت پر ناظرین کا شکریہ ادا کیا

09 Sep 2026 | 7:37 PM

ممبئی، 09 ستمبر (یو این آئی) ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’مرزا پور: دی مووی‘ کو ناظرین کی جانب سے ملنے والے شاندار ردعمل کے درمیان ’قالین بھیا‘ پنکج ترپاٹھی اور ’منّا بھیا‘ دیویندو نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پنکج ترپاٹھی اور دیویندو نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں اپنے مشہور کرداروں کے انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’’فیملی ہیں آپ لوگ ہماری.. اور آپ نے ثابت کر دیا!! مرزا پور فیملی کی طرف سے شکریہ۔‘‘.

ہریانہ، پنجاب، دہلی موسم دو آخری

10 Sep 2026 | 9:55 AM

شمالی ہریانہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بالائی فضا میں بنا ہوا گردابی ہوائی دباؤ برقرار ہے اور یہ سطح سمندر سے اوسطاً 3.1 کلومیٹر کی بلندی تک پھیلا ہوا ہے۔ ایک نیا مغربی خلل بھی نمودار ہوا ہے، جو درمیانی کرۂ ہوائی میں مغربی ہواؤں کے درمیان ایک کم دباؤ کی پٹی کی شکل میں ہے، جس کا محور سطح سمندر سے اوسطاً 5.8 کلومیٹر کی بلندی پر ہے۔.