NationalPosted at: Jan 13 2025 6:38PM اودھ اوجھا کو ووٹ منتقل کرنے کی اجازت ملی: کیجریوال
نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پیر کو کہا کہ پارٹی کے پٹ پڑ گنج امیدوار اودھ اوجھا کے ووٹ کو منتقل کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور اب وہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر سکیں گے آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مطالبہ مان لیا گیا ہے اور اب اودھ اوجھا اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر سکیں گے انہوں نے نئی دہلی حلقہ میں رہنے والے بی جے پی کے سینئر لیڈروں کے پتے پر ووٹر رجسٹریشن کے لیے کئی درخواستوں کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ اس پر کمیشن نے یقین دلایا ہے کہ کسی بھی حالت میں ایک بھی غلط ووٹ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی کیجریوال نے نئی دہلی اسمبلی میں جعلی ووٹوں کا معاملہ کمیشن کے سامنے اٹھایا تھا۔
یواین آئی۔ ظ ا