Monday, Dec 8 2025 | Time 12:20 Hrs(IST)
International

مکہ مدینہ شاہراہ پر پیش آنے والا حادثہ نہایت دلخراش۔کوثر جہاں

مکہ مدینہ شاہراہ پر پیش آنے والا حادثہ نہایت دلخراش۔کوثر جہاں

نئی دہلی، 17نومبر(یو این آئی) مکہ مدینہ شاہراہ پر ہونے والا دل خراش بس حادثہ پورے ملک کو ہلا کر رکھ دینے والا ہے دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت متاثرہ خاندانوں تک مدد پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جاری ریلیز کے مطابق کوثر جہاں نے قونصل جنرل سے بات کرکے واقعے کی مکمل معلومات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک سانحہ ہے اور ہمارا دل بے حد مغموم ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ یہ حادثہ عمرہ زائرین کو مکہ سے مدینہ لے جاری بس کے ساتھ مدینہ سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔
کوثر جہاں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ مرکزی حکومت مسلسل صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں موجود ہندوستانی سفارت خانہ اور متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تمام کوششیں جاری ہیں۔کوثر جہاں نے بتایا کہ ان کی خود قونصل جنرل سے بات ہوئی ہے اور وہ اپنی پوری امدادی ٹیم کے ساتھ فوری طور پر جائے حادثہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔
ہندوستانی قونصلیٹ جنرل نے 24 گھنٹے سرگرم کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاض اور جدہ میں موجود ہندوستانی مشن میں بھی کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں سے فوری رابطہ قائم کرکے انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جاسکے۔حادثے سے متعلق تمام حقائق اور حالات جمع کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ تک جلد از جلد مدد پہنچانا ہے۔
کوثر جہاں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پورا ملک سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآباد8 دسمبر(یواین آئی) انڈیگو میں بحران مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں دن بھی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

ممبئی، 08 دسمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج کی گئی۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر، 8دسمبر(یو این آئی) شہر کے منور آباد علاقے میں گزشتہ شب اچانک بھڑک اُٹھی آگ نے ایک مینوفیکچرنگ یونٹ اور کم از کم بارہ دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

...مزید دیکھیں
سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر'

سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر'

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر' نے ہندستانی مارکیٹ میں تین دنوں میں 103 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔

...مزید دیکھیں

عرب لیگ نے سوڈان کے جنوبی کردفان میں ڈرون حملے کی مذمت کی

قاہرہ، 8 دسمبر (یو این آئی) عرب لیگ نے اتوار کو سوڈان کی ریاست جنوبی کردفان کے شہر کالوگی میں شہریوں کے قتل کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا کے ارپورا میں پیش آئے ہولناک آتشزدگی کے واقعے پر اتوار کے روز گہرے رنج و غم ظاہر کیا۔

...مزید دیکھیں

تاریخ میں آج کا دن

08 Dec 2025 | 8:50 AM

(9 دسمبر کی اشاعت کے لئے جاری)نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 9 دسمبر کے اہم واقعات میں شامل ہیں: .

ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کو جرمنی کے ہاتھوں 1-5 سے شکست

07 Dec 2025 | 10:42 PM

چنئی، 07 دسمبر (یو این آئی) – ہندوستانی جونیئر مرد ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ ہاکی جونیئر ورلڈ کپ 2025 کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن جرمنی کے خلاف 1-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کا واحد گول انمول ایکّا نے 51 ویں منٹ میں کیا۔ جرمنی کی جانب سے لوکاس کوسل (14 ویں اور 30 ویں منٹ)، ٹائٹس ویکس (15 ویں منٹ)، جوناس وون گیرسم (40 ویں منٹ) اور بین ہاسبیک (49 ویں منٹ) نے گول کیے۔.

سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

08 Dec 2025 | 12:14 PM

سری نگر، 8دسمبر(یو این آئی) شہر کے منور آباد علاقے میں گزشتہ شب اچانک بھڑک اُٹھی آگ نے ایک مینوفیکچرنگ یونٹ اور کم از کم بارہ دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔ آگ کی یہ واردات رات تقریباً ساڑھے دس بجے پیش آئی، جب مقامی لوگوں نے عمارت سے اٹھتی لپٹوں اور دھوئیں کو دیکھ کر فوری طور پر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی۔ .