Sunday, Sep 13 2026 | Time 05:13 Hrs(IST)
National

جامعہ کی پروفیسر ندا جمیل کو’ایپی جینٹک تھیراپیوٹکس فار ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر‘پر تحقیق کیلئے آئی سی ایم آر کاموقر گرانٹ

جامعہ کی پروفیسر ندا جمیل کو’ایپی جینٹک تھیراپیوٹکس فار ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر‘پر تحقیق کیلئے آئی سی ایم آر کاموقر گرانٹ

نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف بایو سائنس،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پروفیسر ندا جمیل خان کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے تقریباً ترپن لاکھ کی موقر تحقیقی گرانٹ منظور کی ہے پروفیسر صائمہ سعید افسر اعلی،تعلقات عامہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق یہ انتہائی مقابلہ جاتی تحقیقی گرانٹ کینسر بایولوجی اورمولکولر جینٹکس کے میدان میں پروفیسر خان کی غیر معمولی خدمات کو اجاگر کرتاہے اور ایپی جینیٹک تھیوراپیٹکس فار ٹرپل۔نیگیٹو بریسٹ کینسر(ٹی این بی سی) کے میدان میں اہم تحقیقی کو مدد دے گا۔ ہندوستان میں بایو میڈیکل ریسرچ کے میدان میں آئی سی ایم آر کی گرانٹ ایک مہتم بالشان اعزاز ہے۔یہ گرانٹ پروفیسر خان اور ان کی ٹیم کو خاکہ بنانے،تیار کرنے اور ٹی این بی سی پروگریشن میں اہم ایپی جینٹک بایو میکر میں شامل بی ایٹ ان ہیبیٹر کو ٹارگیٹ کرنے کے قابل بنائے گی۔ پروجیکٹ کا مقصد ان سیلیکو ڈرگ ڈیزائن، ان ویٹرو ایسیزاور قبل علاج مطالعات کے ذریعے نئی تھیراپیائی اہداف کو شناخت کرنااور علاج کے لحاظ سے پستان کے سرطان کے ذیلی اقسام کو چیلنج کرنے والے انتہائی جارح قسم کے علاج کے لیے نئے اور موثر معالجی تدابیر کی دریافت کرنا ہے۔
پروفیسر ندا جمیل خان نے کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ”آئی سی ایم آر سے مجھے یہ اعزاز ملنے سے میری انتہائی قدر افزائی ہوئی ہے۔ یہ گرانٹ ٹرپل نیگیٹیو بریسٹ کینسر کے لیے بامعنی علاج میں کمپیوٹیشنل بصیرتوں کوڈھالنے کے اہم موقع کی نمائندگی کرتی ہے۔میں اپنی ریسرچ ٹیم،اپنے ادارے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور آئی سی ایم آر کا ان کے تعاون اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ممنون و مشکور ہوں۔“
گرانٹ دوسا ل ملے گی جس سے ایڈوانسڈ تجربات ہوں گے،سرکردہ ماہرین کے ساتھ اشتراک ہوگا اور علاج معالجے کے نئے طریقے سامنے آئیں گے۔ یہ اقدام،انتہائی جدید ترین تحقیق کو فروغ دینا اور ہندوستان کو درپیش صحت کے اہم مسائل کو حل کرنے کے آئی سی ایم آر کے مشن سے ہم آہنگ ہے۔
پروفیسر ندا جمیل خان ممتاز کینسر بایولوجسٹ ہیں اور انہیں کینسر بایولوجی، مول کولر جینیٹکس اور سیل بایولوجی میں سولہ سال سے زیادہ کا تدریسی و تحقیقی تجربہ ہے۔ان کی تحقیق پستان کے سرطان،ایپی جینٹک،بایو میکر ڈسکوری،ڈرگ ٹارگیٹ آئیڈینٹی فیکیشن اور مولوکور پاتھ وے کی وضاحت پر مرکوز ہے۔پروفیسر خان نے کئی پی ایچ ڈی اسکالروں کی نگراں رہی ہیں اور اہم بین الاقوامی رسائل و جرائد میں ا ن کے مختلف تحقیقی مقالات شائع ہوچکے ہیں۔
انہوں نے اے آئی آئی ایم ایس(نئی دہلی) سینٹر فار سیلو لر اینڈ مول کولر بایو لوجی (سی سی ایم بی، حیدرآباد اور یونیورسٹی کالج لندن(یو سی ایل، برطانیہ)۔انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل ایکسیلینس ان بایو میڈیکل سائنسس میں تربیت لی ہے۔ ان کا تعلیمی سفر اور وسیع تحقیق،سائنسی اختراع اور ٹرانسلیشنل تحقیق میں افضلیت کے فروغ کے تئیں جامعہ کے عہد کو بدستور مضبوطی و استحکام دے رہی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں

مودی نے ایتھوپیا کے وزیرِاعظم ڈاکٹراحمدسے کی ملاقات،اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط کرنے پر ہوئی بات چیت

نئی دہلی، 12 ستمبر (یواین آئی) وزیرِاعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں ایتھوپیا کے وزیرِاعظم ڈاکٹر ابی احمد علی کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کیے اور دفاع و سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں

برکس سربراہ اجلاس پرکانگریس کا بیان،ہندوستان سے اسٹریٹجک قیادت کی اپیل

نئی دہلی، 12 ستمبر (یواین آئی) کانگریس کے امورِ خارجہ کے شعبے نے قومی دارالحکومت میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہ اجلاس کے حوالے سے ہندوستان سے اسٹریٹجک قیادت کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں

ایرانی صدر سے ملے مولانا یعسوب عباس، ہند-ایران تعلقات مضبوط کرنے پر زور

نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا یعسوب عباس نے جمعہ کے روز نئی دہلی میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں

برکس اجلاس میں ہندوستان گلوبل ساؤتھ کی آواز کو مضبوط کرے:کانگریس

نئی دہلی، 12 ستمبر (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ 18ویں برکس سربراہ اجلاس کے دوران ہندوستان کو برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایسے عالمی نظام کی تشکیل کے لیے کام کرنا چاہیے جو مساوات اور توازن پر مبنی ہو اور جو سب کے لیے سلامتی، خوشحالی اور باوقار زندگی کو یقینی بنا سکے۔

...مزید دیکھیں

سرحد پار دہشت گردی کی سازش کے معاملے میں این آئی اے نے کشمیر کے کئی مقامات پر تازہ تلاشی لی

سری نگر، 12 ستمبر (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتہ کو کشمیر کے کئی مقامات پر تازہ تلاشی لی۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ میں 19 ادویات غیر معیاری قرار

ترواننت پورم، 12 ستمبر (یو این آئی) کیرالہ کے محکمہ کنٹرول ادویات نے اگست 2026 میں کی گئی تجربہ گاہ کی جانچ کے بعد 19 ادویات کے نمونوں کو 'مقررہ معیار کے مطابق نہیں' قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

برکس کانفرنس میں 'برانڈ بہار' کی مصنوعات چنا اور مکھانا کی دھوم

پٹنہ، 12 ستمبر (یو این آئی) بہار کی روایتی اور مقامی مصنوعات اب بین الاقوامی سطح پر اپنی دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں

آسٹریلیا اے نے ہندوستان اے خاتون ٹیم کو 6 وکٹ سے ہرایا

12 Sep 2026 | 11:02 PM

نیو چنڈی گڑھ، 12 ستمبر (یو این آئی) ٹیس فلنٹوف (13 رن پر 4 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا اے خاتون ٹیم نے ہندوستان اے کو پہلے غیر رسمی ٹی 20 میچ میں ہفتہ کو 6 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
ہندوستانی ٹیم 19 اوور میں 117 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ منّو مانی نے 23 اور تیجل ہسبنس نے 22 رن بنائے۔ آسٹریلیا نے 14 اوور میں 4 وکٹ پر 121 رن بنا کر مقابلہ جیت لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے چارلی ناٹ نے 35 اور انیکا لیروئیڈ نے ناٹ آؤٹ 33 رن بنائے۔
یو این آئی۔ این یو۔.