Monday, Dec 8 2025 | Time 13:05 Hrs(IST)
International

پروفیسر احتشام الحق نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نئے امتحانات کنٹرولر کی ذمہ داری سنبھالی

پروفیسر احتشام الحق نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نئے امتحانات کنٹرولر کی ذمہ داری سنبھالی

نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی)پروفیسر احتشام الحق نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نئے امتحانات کنٹرولر کی ذمہ داری سنبھال لی ہے جاری ریلیز کے مطابق پروفیسر حق سردست ڈپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینرئنگ،جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پروفیسر ہیں اور انہیں وسیع تعلیمی وانتظامی تجربہ ہے۔اس سے پیش تر انہوں نے چھ سال سے زائد عرصے تک امتحان سے متعلق مختلف اہم عہدوں پر ذمہ داریاں نبھائی ہیں اور بطور اعزازی اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اور اعزازی ڈپٹی کنٹرولر امتحانات اہم خدمات سے جامعہ کے امتحان نظام کو مضبوطی فراہم کی ہے۔
ممتاز علمی شخصیت کے حامل پروفیسر حق کو وزارت برائے اقلیتی امور،حکومت ہند کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جدید ترین’ریسرچ لیب فار الیکٹرک ویہائیکل‘ تیار کرنے کے لیے حال ہی میں نو اعشاریہ صفر پانچ کروڑ کی گرانٹ بھی ملی ہے۔ ان کی تحقیقی دلچسپیوں میں پاور الیکٹرانکس اینڈ اٹس اپلی کیشنز،قابل تجدید توانائی،الیکٹرک وہیکل،اے آئی اور آٹومیشن شامل ہیں۔
تقرری پر اظہار تشکر کرتے ہوئے شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر مظہر آصف، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی کی جانب سے ان پر اعتماداور بھروسہ ظاہر کرنے کے لیے پروفیسر حق نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کنٹرولر امتحانات کی نئی اوراہم ذمہ داری کے سلسلے میں اپنا وژن ساجھا کرتے ہوئے انہوں نے کہا”دفتر کنٹرولر امتحانات،جامعہ ملیہ اسلامیہ داخلوں اور امتحانات کے نتائج میں شفافیت اور ٹائم باؤنڈ کو یقینی بنانے کے ہر ممکن سعی کرے گا۔ شیخ الجامعہ اور مسجل جامعہ کنٹرولر امتحانات کے تمام کاموں کے لیے ان ہاؤس صلاحیتوں کی تعمیر کا تصور رکھتے ہیں اور اس ہدف کے حصول کے لیے ہم تیزی سے سرگرم عمل ہیں۔“
پروفیسر حق نے مزید کہا”امتحان سے متعلق تشویشات کو آن لائن حل کرنے کے سلسلے میں طلبہ کے لیے جلد ہی شکایات نظام تیار کیا جائے گا اور امتحان نظام کو مزیدبہتر کیا جائے گا“۔
پروفیسر حق کوتحقیقی معیار کے لیے عالمی شہرت حاصل ہے۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی، امریکہ کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے دو فیصدی سرکردہ سائنس دانوں کی فہرست میں وہ لگاتار چار سال یعنی دوہزار بائیس، دوہزار تیئس، دوہزار چوبیس اور دوہزار پچیس میں شامل تھے۔
انہیں متعدد انعامات و اعزازات مل چکے ہیں جن میں پاور اینڈ انرجی ٹکنیکل یونیورسٹی،آئی ای ای ای۔امریکہ کی جانب سے پاور الیکٹرانکس اینڈ گرین ٹکنالوجی کے میدان میں ان کی خدمات کو ممتاز ینگ انجینئر ایوارڈ شامل ہے۔آئی ای ای ای،اسمارٹ سٹیز ٹکنیکل سوسائٹی،امریکہ کی جانب سے ان کے بہت زیادہ پڑھے جانے والے مقالہ ’آرٹیفیشیل انٹلی جینس،مشین لرننگ اینڈ انٹرنیٹ آف میڈیکل تھنگس فار کوڈ نائنٹین اینڈ فیوچر پنڈیمکس“ کو’موسٹ ویل ریڈ نیوز لیٹر ایوارڈ‘ بھی مل چکا ہے۔
اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) سے ہم آہنگ تحقیق کے فروغ کے تئیں ان کے مضبوط عہد اور ان کی توجہ کے ساتھ پروفیسر حق کے ایس ڈی جیز اور اس کے وسیع تر موضوعات سے براہ راست متعلق ایک سو پینسٹھ تحقیقی مقالات شائع ہوچکے ہیں۔انہوں نے ایک جدید ایڈوانسڈ پاور الیکٹرانکس رسرچ لیب بھی قائم کیاہے جسے ان کے ہی لیب میں تیار کیے گئے شمسی توانائی کے پی وی پاور پلانٹ سے بجلی ملتی ہے۔وہ تقریباً دو سو بیس لاکھ تحقیقی گرانٹ کے محرک رہے ہیں اور دوسو سے زیادہ تحقیقی مقالات، کتابیں اور موقر رسائل اور کانفرنس میں شائع کرائے ہیں یا پیش کیے ہیں۔ان کی اختراعات کو متعددد پیٹنٹ بھی حاصل ہوئے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ایک کتاب ’آرٹی فیشیل انٹلی جینس فار پاور الیکٹرانکس‘ تحریر کی ہے جسے آئی ای ای ای نے شائع کیا ہے۔پروفیسر حق تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں اور انڈرگریجویٹ،پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے طلبہ کے باعث تحریک بنے ہیں اور آئی ای ای ای۔جامعہ ملیہ اسلامیہ ٹکنیکل سوسائٹی کے برانچ کونسلر کے طورپرمصروف کار ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآباد8 دسمبر(یواین آئی) انڈیگو میں بحران مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں دن بھی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

ممبئی، 08 دسمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج کی گئی۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر، 8دسمبر(یو این آئی) شہر کے منور آباد علاقے میں گزشتہ شب اچانک بھڑک اُٹھی آگ نے ایک مینوفیکچرنگ یونٹ اور کم از کم بارہ دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

...مزید دیکھیں
سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر'

سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر'

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر' نے ہندستانی مارکیٹ میں تین دنوں میں 103 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔

...مزید دیکھیں

عرب لیگ نے سوڈان کے جنوبی کردفان میں ڈرون حملے کی مذمت کی

قاہرہ، 8 دسمبر (یو این آئی) عرب لیگ نے اتوار کو سوڈان کی ریاست جنوبی کردفان کے شہر کالوگی میں شہریوں کے قتل کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا کے ارپورا میں پیش آئے ہولناک آتشزدگی کے واقعے پر اتوار کے روز گہرے رنج و غم ظاہر کیا۔

...مزید دیکھیں
یواین آئی۔ م س." /> یواین آئی۔ م س." />

تازہ سرحدی جھڑپ میں تھائی فوجی ہلاک

08 Dec 2025 | 12:33 PM

بنکاک، 8 دسمبر (یو این آئی) کمبوڈیا کے ساتھ تھائی لینڈ کی متنازع سرحد پر ہوئی جھڑپ میں ایک تھائی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ آسیان کے دو ممبران جن کی طویل سرحدیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں، ان کے درمیان ابھرتے ہوئے تنازعہ نے ایک بار پھر تناؤ کو بڑھا دیا ہے، یہ تنازعہ دونوں ممالک کے مابین مہینوں سے چل رہا ہے۔.

تاریخ میں آج کا دن

08 Dec 2025 | 8:50 AM

(9 دسمبر کی اشاعت کے لئے جاری)نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 9 دسمبر کے اہم واقعات میں شامل ہیں: .

پرسنا کرماکر تین آخری

08 Dec 2025 | 12:40 PM

بہت سے کھلاڑیوں میں جنہوں نے دہلی میں تاریخ رقم کی، پرسنتا کرماکر بھی شامل تھے۔ آج تک، کرماکر کا 50 میٹر فری اسٹائل میں جیتا گیا کانسے کا تمغہ ہندوستان کا کامن ویلتھ گیمز میں تیراکی کا واحد تمغہ ہے۔ ان کی پیدائش8 دسمبر 1980 میں کلکتہ، مغربی بنگال میں ہوئی۔ .

پَوِتر شہر مُلتائی میں ترقیاتی کام تعطل کا شکار، عقیدت مندوں میں شدید غصہ

08 Dec 2025 | 12:51 PM

بیتول، 08 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے مُلتائی کو ’’پَوِتر نگری‘‘ کا درجہ ملے ہوئے ایک سال گزر چکا ہے لیکن اس دوران مطلوبہ ترقیاتی کام شروع نہیں ہو سکے ہیں۔ نگر پالیکا پریشد مُلتائی کی طرف سے مختلف محکموں کو بھیجی گئی تجاویز اور خطوط پر نہ تو کوئی کارروائی ہوئی ہے اور نہ ہی کسی سطح سے کوئی جواب ملا ہے۔ محکموں کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے طویل عرصے سے تعطل کا شکار ان کاموں کے سلسلے میں مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ عقیدت مندوں میں بھی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے۔ .