Saturday, Jul 12 2025 | Time 14:51 Hrs(IST)
Regional

ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی واپسی کیلئے والدین سراپا احتجاج

ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی واپسی کیلئے والدین سراپا احتجاج

سری نگر،15جون(یو این آئی)ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی سلامتی کو لے کر والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اسی سلسلے میں اتوار کے روز درجنوں والدین نے پریس کالونی، سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت ہند سے اپنے بچوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایران میں کشمیری طلباء کی ایک بڑی تعداد مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، تاہم حالیہ بین الاقوامی تناؤ کے سبب ان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ والدین نے الزام لگایا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ، جس سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
محمد سلیم نامی ایک شہری نے بتایا:’ہم روز انٹرنیٹ اور نیوز چینلوں کے ذریعے ایران کی سنگین صورتحال دیکھ رہے ہیں، اور ہمارے بچے وہیں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہمیں سمجھ نہیں آ رہا کہ اُن کی جانیں کیسے محفوظ رہیں گی۔ ‘
والدین نے وزارت خارجہ اور جموں و کشمیر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران میں پھنسے کشمیری طلباء کی جلد از جلد واپسی کے لئے جامع اور فوری اقدام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک اپنے شہریوں کو نکالنے میں سرگرم ہیں، لیکن بھارت کی جانب سے کوئی عملی پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا ’ہمیں اپنے بچوں کی سلامتی چاہیے اور طلباء کو محفوظ وطن واپس لائیں‘۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے سبب بین الاقوامی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایسے میں ایران میں مقیم غیر ملکی طلباء، خاص طور پر بھارتی شہریوں کی سلامتی پر سوالات اٹھنا فطری ہے۔
احتجاجی والدین نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس معاملے پر فوری توجہ نہ دی تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔
یو این آئی-ارشید بٹ

خاص خبریں
نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر حکومت کا زور: مودی

نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر حکومت کا زور: مودی

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مینوفیکچرنگ سیکٹر ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں چار منزلہ عمارت گرنے سے دو لوگوں کی موت، آٹھ زخمی

دہلی میں چار منزلہ عمارت گرنے سے دو لوگوں کی موت، آٹھ زخمی

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) شمال مشرقی دہلی کے ویلکم علاقے میں ہفتہ کے روز چار منزلہ عمارت گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے شمال مشرقی ضلع کے سینئر پولیس افسر نے آج یہاں بتایا کہ ویلکم تھانے کی پولس کو چار منزلہ عمارت منہدم ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد پولس کے اعلیٰ افسران سمیت فائر بریگیڈ کے عملہ اور دیگر اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے آٹھ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

...مزید دیکھیں
بھگوان جھولے لال کا چلیہا پروگرام 16جولائی سے، بانسوری سوراج اور دیگر لیڈروں کی شرکت متوقع

بھگوان جھولے لال کا چلیہا پروگرام 16جولائی سے، بانسوری سوراج اور دیگر لیڈروں کی شرکت متوقع

نئی دہلی12جولائی (یو این آئی) بھگوان جھولے لال کی پوجا ارچناکے لئے سندھو سماج دہلی (رجسٹرڈ) 40 روزہ چلیہا پروگرام انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منائے گا یہ پروگرام 16 جولائی تا 25 اگست 2025 قدیم راجندر نگر، دہلی میں منایا جائے گا یہ اطلاع سندھو سماج دہلی (رجسٹرڈ) کے صدر مسٹر جگدیش ناگرانی نے دی۔

...مزید دیکھیں
سولہویں روزگار میلے میں 51000  تقرری  نامے تقسیم کیے جائیں گے

سولہویں روزگار میلے میں 51000 تقرری نامے تقسیم کیے جائیں گے

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج 16ویں روزگار میلے کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں نئی تقرری پانے والے نوجوانوں کو 51,000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے۔

...مزید دیکھیں
نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ راجستھان کے دورے پر کوٹہ پہنچے

نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ راجستھان کے دورے پر کوٹہ پہنچے

جے پور، 12 جولائی (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ ہفتہ کے روز راجستھان کے دورے پر جے پور پہنچے جہاں گورنر ہری بھاؤ کسنراؤ باگڈے نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
دروپدی مرمو نے فلم تنوی دی گریٹ دیکھی،  ہمارے لیے قابل فخر لمحہ ہے:انوپم کھیر

دروپدی مرمو نے فلم تنوی دی گریٹ دیکھی، ہمارے لیے قابل فخر لمحہ ہے:انوپم کھیر

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور فلم ساز انوپم کھیر نے کہا کہ یہ ان کے لئے فخر کا لمحہ ہے کہ صدر دروپدی مرمو نے فلم تنوی دی گریٹ دیکھی۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل غزہ کو ’فاقہ کشی اور بچوں  کے قبرستان‘ میں تبدیل کر رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے چیف

اسرائیل غزہ کو ’فاقہ کشی اور بچوں کے قبرستان‘ میں تبدیل کر رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے چیف

یروشلم، 12 جولائی (یو این آئی) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں ’’قتل کا ظالمانہ اور مکروہ منصوبے‘‘ پر عمل پیرا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مئی سے اب تک امداد طلب کرتے ہوئے تقریباً 800 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
بھگوان جھولے لال کا چلیہا پروگرام 16جولائی سے، بانسوری سوراج اور دیگر لیڈروں کی شرکت متوقع

بھگوان جھولے لال کا چلیہا پروگرام 16جولائی سے، بانسوری سوراج اور دیگر لیڈروں کی شرکت متوقع

12 Jul 2025 | 2:48 PM

نئی دہلی12جولائی (یو این آئی) بھگوان جھولے لال کی پوجا ارچناکے لئے سندھو سماج دہلی (رجسٹرڈ) 40 روزہ چلیہا پروگرام انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منانے کااعلان کیا گیا۔ یہ پروگرام 16 جولائی تا 25 اگست 2025 قدیم راجندر نگر، دہلی میں منایا جائے گا۔ یہ اطلاع سندھو سماج دہلی (رجسٹرڈ) کے صدر مسٹر جگدیش ناگرانی نے دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 16 جولائی 2025 سے عقیدت مند روزانہ شام 7 بجے سے رات 8 بجے تک سندھو بھون کے جھولے لال مندر میں بھگوان جھولے لال جی کی پرستش کریں گے۔

ایم جی یو جی اور این بی پی جی آرکے درمیان معاہدے پر دستخط

12 Jul 2025 | 2:37 PM

گورکھپور، 12 جولائی (یو این آئی) مہایوگی گورکھ ناتھ یونیورسٹی گورکھپور (ایم جی یو جی) اور نیشنل بیورو آف پلانٹ جینیٹک ریسورسز (این بی پی جی آر)، نئی دہلی کے درمیان زرعی تعلیم اور تحقیق کے ذریعے پودوں کی ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔