Thursday, May 22 2025 | Time 12:14 Hrs(IST)
Regional

پہلگام سانحہ: راہل گاندھی کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات

پہلگام سانحہ: راہل گاندھی کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات

سری نگر،25اپریل(یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعے کے روز جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور پہلگام میں ہوئے المناک دہشت گرد حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ملک کی یکجہتی کو کمزور نہیں کر سکتیں، بلکہ قوم مزید مضبوطی سے ابھرے گی۔
راہل گاندھی، جو آج صبح ہی سرینگر پہنچے، نے سب سے پہلے فوج کے 92 بیس اسپتال میں زخمی سیاحوں سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس کے بعد وہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک بات چیت جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق، گفتگو میں حملے کے بعد وادی کی مجموعی صورت حال، سیاحتی شعبے پر اس کے اثرات، مقامی عوام کے جذبات اور امن و امان کی بحالی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ راہل گاندھی نے عمر عبداللہ کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی جماعت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ وادی میں امن و سکون کو یقینی بنایا جا سکے۔
راہل گاندھی نے کہا،’پہلگام جیسے پُرامن اور خوبصورت مقام پر اس قسم کا حملہ نہ صرف انسانیت کے خلاف جرم ہے بلکہ یہ وادی کی روایتی مہمان نوازی پر بھی حملہ ہے۔ ہمیں مل کر نفرت کی اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔‘
اس موقع پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے راہل گاندھی کے دورۂ کشمیر کو ایک مثبت قدم قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،’یہ ہمارے لیے حوصلہ افزائی کی بات ہے کہ ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر اس دکھ کی گھڑی میں کشمیری عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
راہل گاندھی نے اس سے قبل سیاحت، تجارت اور طلبہ کی نمائندہ تنظیموں کے وفود سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
یو این آئی- ارشید بٹ

خاص خبریں
مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر جمعرات کی صبح بیکانیر پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

جموں، 22 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا۔

...مزید دیکھیں
امریکی بانڈ ییلڈ میں تیزی سے بازار لڑھکا

امریکی بانڈ ییلڈ میں تیزی سے بازار لڑھکا

ممبئی، 22 مئی (یو این آئی) امریکی بانڈ ییلڈ میں تیز اچھال کے دباؤ میں مقامی سطح پر بھاری فروخت کی وجہ سے آج ابتدائی کاروبار میں مقامی اسٹاک مارکیٹ ڈھیر ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

کابل، 22 مئی (یو این آئی) افغانستان کے پڑوسی ممالک ایران اور پاکستان سے گزشتہ ہفتے 18640 ارکان پر مشتمل 3119 افغان خاندان اپنے وطن واپس لوٹے۔

...مزید دیکھیں
روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

ماسکو، 22 مئی (یو این آئی) روس کے وزیر دفاع آندرے ریمووچ بیلوسوف نے کرنل جنرل آندرے نکولاویچ مورڈویچیف کو فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن، 22 مئی (یواین آئی) واشنگٹن ڈی سی میں یہودی عجائب گھر کے قریب بدھ کی رات دیر گئے اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ہلاک کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس

بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس

سری نگر، 22 مئی (یو این آئی) منشیات کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

22 May 2025 | 12:04 PM

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

21 May 2025 | 11:47 PM

ممبئی 21 مئی (یو این آئی) سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 73) اور نمن دھیر (ناٹ آؤٹ 24) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد جسپریت بمراہ اور مچل سینٹنر (تین -تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینس نے بدھ کو انڈٰن پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 63ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو59 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی ہے۔